محفل کے جِن بھوت

شاہد شاہنواز

لائبریرین
عادل اسحاق بھائی حاضر ہوں ،
4 سال میں صرف 171 مراسلے ،
بہت کم ہیں ۔
ایک بات سمجھ میں نہیں آسکی۔
محفل میں کس کس نے گزشتہ دو یا چار سال میں کتنے مراسلے پوسٹ کیے، یہ معلوم کرنے کے لیے آپ نے کیا طریقہ اختیار کیا ہے؟
مجھے تو لگتا ہے کہ ایسے محفلین جنہیں آپ جنات سمجھ رہے ہیں، ان میں شاید میرا شمار بھی ہوتا ہو۔
شاید نہ بھی ہوتا ہو، کیونکہ میں کافی عرصے کے بعد حاضر ہو کر بھی اتنا کچھ تو لکھ ہی دیتا ہوں کہ کمی پوری ہوجاتی ہے۔
کیا مجھے کوئی بتا سکتا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں میری طرف سے کتنے مراسلے آئے؟
 

عرفان سعید

محفلین
میری جس پوسٹ کا آپ نے اقتباس لیا ہے، اس میں جس کا میں نے اقتباس لیا، اسے دیکھئے۔
عادل اسحاق بھائی حاضر ہوں ،
4 سال میں صرف 171 مراسلے ،
بہت کم ہیں ۔
یہ کیا مشکل ہے!
شاہد شاہنواز
7 سال میں 1800 مراسلے
ٹھیک ہیں
چاہیں تو حاضر ہو لیں
:)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اردو محفل کی ایڈوانس سرچ کی سہولت بتاتی ہے کہ جنوری 2012ء سے اب تک میری طرف سے 41 مراسلے آئے۔۔۔
مجھے خود یقین نہیں آ رہا ۔۔۔ شاید سرچ غلط ہوئی ہو ۔۔۔
 

رئیس کوثر

محفلین
اگر جن بھوت سے انسان کی شکل میں آنا چاہتے ہیں تو محفل میں زیادہ زیادہ حاضر رہا کریں۔ اور اس حاضری کے لئے مراسلے کرنا، محفل میں متحرک رہنا بہت ضروری ہے۔:)

جی میں شادی شدہ ہوں اگر یہاں زیادہ متحرک رہا تو بیگم حرکت میں آجائیں گی ہماری بیگم بیلن سے روٹیاں گول کرنے کے علاوہ مجھے سیدھا بھی رکھتی ہیں
 
آخری تدوین:
عابد علی خاکسار دو سالوں میں 321 مراسلے۔
عابد علی خاکسار ! اتنا کم کم کیوں آتے ہیں؟
احقر کنٹرول لائن آزاد کشمیر کے گاوں میں رہتا ہے جہاں نیت تین مہینے بعض بند رہتا ہے اگر ہو بھی سپیڈ بہت کم ہوتی ہے۔۔۔اس سے اپنی سپیڈ بھی کم ہو جاتی ہے ۔۔۔
 
Top