محمد شکیل خورشید
محفلین
یہ بلکل درست مشاہدہ ہے اور میں خود بھی اسی خامی یا کمی کا مرتکب ہوں۔دراصل محفلین کی ایک اچھی خاصی تعداد نے اپنے میلانِ طبعی کے لحاظ سے زمرے پسند کیے ہوئے ہیں اور ان زمروں سے باہر نہیں نکلتے۔ مثال کے طور پر نئے شعرا "اصلاحِ سخن" کے زمرے سے باہر مستند شاعری کو نہیں پڑھتے، بعینہٖ مستند شعرائے کرام اصلاح سخن میں نہیں جھانکتے یوں ہماری معرکۃ الآرا تخلیقات سے محفلین کی ایک بڑی تعداد محروم رہ جاتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ محفلین زیادہ سے زیادہ کمروں( زمروں) میں جھانکیں اور خوب صورت تخلیقات سے مستفید ہوں۔
یوں ہم آپ سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔
ایک تجویز ہے، اگر اصلاحِ سخن میں پیش کی گئی اچھی غزلیں اصلاح کے بعد مستند شاعری کے کسی مناسب زمرے میں شامل کر دی جائیں محفل کے منتظمین کی جانب سے تو یہ ایک طرح سے حوصلہ افزائی اور اعزاز والی بات ہو گی نو آموز ساتھیوں کے لیئے