نیرنگ خیال
لائبریرین
الحمداللہ۔ سب پریاں خیریت سے ہوں گی "اب"۔جن جن معزز احباب کو آپ نے ٹیگ کیا ہے، وہ سب تو آتے جاتے رہتے ہیں۔ آپ ہی غائب تھے! بعد مدت کے پلٹ کے آئے ہیں! سنائیے، کوہ قاف کی کیا صورت حال ہے؟
الحمداللہ۔ سب پریاں خیریت سے ہوں گی "اب"۔جن جن معزز احباب کو آپ نے ٹیگ کیا ہے، وہ سب تو آتے جاتے رہتے ہیں۔ آپ ہی غائب تھے! بعد مدت کے پلٹ کے آئے ہیں! سنائیے، کوہ قاف کی کیا صورت حال ہے؟
ہوہوہوہوہوہوووووولو جی رنگوں والے جن بھوت بھی واپس آگئے۔ ساتھ میں اپنے ہم جولیوں کو بھی آوازیں دیتے آرہے ہیں۔
اب ہو گی رنگوں کی بوچھار۔
جنات کو لوگ جانے کیا کیا کہتے ہیں۔ اب ہم منہ کھولیں تو گستاخی شمار ہوگا۔جنات کو 'اسدِ آسمانی' بھی کہا جاتا ہے؟
یہ شفیق الرحمن والے بھوت ہیں جس کا دکھڑا یہ تھا کہ لوگ مجھ سے بالکل نہیں ڈرتے۔یہ پکے والے شریر جن ہیں۔
جنوں کی طرح غائب رہتے ہیں اور کبھی کبھی اچانک بھی غائب ہو جاتے ہیں ۔
کون غائب ہے۔ میں تو روزانہ محفل میں آتا ہوں۔یہ رنگینمزاجخیال بانکے جن، وہ ہیں جو سب کو بُلا کر خود غائب ہو جاتے ہیں۔
حاضر جناب،علی احمد صاحب ساڑھے تین سالوں میں 43 مراسلے
علی احمد صاحب صاحب ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔
یہ سمجھے ہیں کہ صاحب آپ کے نام کا حصہ ہے، سو ۔۔۔
حاضر جناب،
کچھ عرصے کے لیے قطع تعلق تھا انٹرنیٹ کی دنیا سے۔ اب واپس آ گیا ہوں۔ امید ہے اب نظر آتا رہوں گا جنوں بھوتوں کی طرح۔
اور خصوصی شکریہ انتظامیہ کو کہوں گا کہ انہوں نے میری میمبر شپ ختم نہیں کی۔ دروازہ کھلا رکھا میرے لیے۔ گھر کی بات تھی سو میں نے دستک بھی کوئی نہیں دی۔ ایسے ہی آ گیا۔
جزاک اللّٰہ
والسلام!
ہے تو یہ نام کا حصہ ہی۔ محفل میں آنے سے پہلے کا ہے۔ البتہ بے ادب سے ادب کروانے کے لیے واقعی مؤثر ہے۔"صاحب" آپ کے نام کا حصہ ہے یا آپ نے اردو محفل میں خاص طور پہ یہ شامل کیا ہے؟ ("حد ادب" )تاکہ کچھ بے ادب (پہچان تو گئے ہوں گے) قسم کے لوگ بھی مجبوراََ "صاحب" کہہ سکیں۔
آپ کا یہ مشغلہ صاحب دھاگہ کو بہت "دُکھ" رہا ہے۔“دیکھ تو رہے ہیں مگر دِکھ نہیں رہے”۔
احترام بزور نام۔۔۔"صاحب" آپ کے نام کا حصہ ہے یا آپ نے اردو محفل میں خاص طور پہ یہ شامل کیا ہے؟ ("حد ادب" )تاکہ کچھ بے ادب (پہچان تو گئے ہوں گے) قسم کے لوگ بھی مجبوراََ "صاحب" کہہ سکیں۔
حاضر ہوتے رہیں۔ اور جنوں کی طرح کی حاضری نہیں چاہیے بلکہ مراسلوں کی صورت میں ثبوت بھی بہم پہنچائیے۔جی حاضر ہوں۔