محفل کے جِن بھوت

صبیح الدین شعیبی کو اردو محفل پہ پورے سولہ سال ہونے کو آئے اور کل ملا کے 80 مراسلے۔ حق ہا!!! :eek: صبیح الدین شعیبی! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں:)
ارے یہ والا بھوت کچھ خاموش سا ہے ایسا سمجھیں
بسا اوقات حاضری لگانے کیلئے کوئی لڑی شروع کرنے یا مراسلہ ارسال کرنے کا سوچا ، پھر سوچا کہ ایسا کیا کہوں جو پہلے کسی نے کہا نہیں
بقول بشیر بدر
جو کہا نہیں وہ سنا کرو جو سنا نہیں وہ کہا کرو
اور
غالبا سلیم کوثر نے لکھا تھا کہ
وہ نئے لفظ نہ لکھو جو پرانے ہوجائیں
بس اسی ادھیڑ بن میں حاضرہوتے ہوئے بھی حاضری لگانا موقوف کردیا
اور آپ نے کہا بھی تھا پچھلی بار کہ خیال رہے اگلی بار معافی نہ مانگنا پڑے۔۔اس لیے میں نے معذرت کا چنداں تردد نہ کیا
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین

خود کو دیتے ہیں وہ دھوکا یوں ہی بیکار حضور
جو خطاؤں کا نہیں کرتے ہیں اقرار حضور
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے یہ والا بھوت کچھ خاموش سا ہے ایسا سمجھیں
بسا اوقات حاضری لگانے کیلئے کوئی لڑی شروع کرنے یا مراسلہ ارسال کرنے کا سوچا ، پھر سوچا کہ ایسا کیا کہوں جو پہلے کسی نے کہا نہیں
بقول بشیر بدر
جو کہا نہیں وہ سنا کرو جو سنا نہیں وہ کہا کرو
اور
غالبا سلیم کوثر نے لکھا تھا کہ
وہ نئے لفظ نہ لکھو جو پرانے ہوجائیں
بس اسی ادھیڑ بن میں حاضرہوتے ہوئے بھی حاضری لگانا موقوف کردیا
اور آپ نے کہا بھی تھا پچھلی بار کہ خیال رہے اگلی بار معافی نہ مانگنا پڑے۔۔اس لیے میں نے معذرت کا چنداں تردد نہ کیا

السلام علیکم صبیح الدین بھائی!

آپ سے پہلی بار شرفِ گفتگو حاصل ہو رہا ہے۔

آپ کی یہ مختصر تحریر پڑھ کر اچھا لگا اور یہ بھی لگا کہ جب آپ اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں تو پھر آپ کو ضرور لکھنا چاہیے۔

کل ہی ایک دوست نے ایک کتاب سے متعارف کروایا The Power of Writing It Down۔ اس کا تعارف ہی ہمیں اس بات کی طرف مائل کرتا ہے کہ ہمیں لکھنا چاہیے۔یقیناً کتاب بھی اچھی ہوگی۔

اس موضوع پر کم وقت میں پڑھا جانے والا ایک مضمون ملاحظہ فرمائیے۔

اور اگر آپ کے پاس بالکل وقت نہیں ہے تو امجد صاحب کی یہ نظم پڑھیے۔ :) :)

کرو، جو بات کرنی ہے
اگر اس آس پہ بیٹھے، کہ دنیا
بس تمہیں سننے کی خاطر
گوش بر آواز ہو کر بیٹھ جائے گی
تو ایسا ہو نہیں سکتا
زمانہ، ایک لوگوں سے بھرا فٹ پاتھ ہے جس پر
کسی کو ایک لمحے کے لئے رُکنا نہیں ملتا
بٹھاؤ لاکھ تُم پہرے
تماشا گاہِ عالم سے گزرتی جائے گی خلقت
بِنا دیکھے، بِنا ٹھہرے
جِسے تُم وقت کہتے ہو
دھندلکا سا کوئی جیسے زمیں سے آسماں تک ہے
یہ کوئی خواب ہے جیسے
نہیں معلوم کچھ اس خواب کی مہلت کہاں تک ہے
کرو، جو بات کرنی ہے

امجد اسلام امجد
 
نیرنگ خیال

میرا بھی دل کرتا ہے باتیں کرنے کو۔۔۔ پر اتنے ہجوم میں ۔۔۔ ہوتی نہیں بات۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جب لوگوں سے باتیں کرنے کا دل چاہے تو محفل آ جائیں۔

جب تنہائی میں باتیں کرنے کا دل چاہے تو کاغذ قلم سنبھال لیں۔ :) :)
ایک سردار صاحب کے گھر میں تین سوئمنگ پول تھے۔ ایک آدمی نے پوچھا۔۔۔ سردار جی۔۔ یہ تین پول کس لیے۔
کہنے لگے۔۔۔
ایک گرم پانی کا ہے۔۔۔
ایک ٹھنڈے پانی کا ہے۔۔۔
اور یہ تیسرا خشک کس لیے۔۔۔ آدمی نے پوچھا۔۔
تو سردار صاحب نے جواب دیا۔۔۔ کدی کدی نئیں وی نہاون ہندا۔۔۔ (کبھی کبھی نہیں بھی نہانا ہوتا)۔
 
ظہیراحمدظہیر

نین بھائی ، اس لحاظ سے آپ کا تو اکثر ہی نہانے کو جی نہیں کرتا۔ :D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی! آپ میری طرف ہی ہیں نا؟
نین بھائی ، آپ کی طرف نہیں بلکہ آپ کے برابر میں ہی کھڑا ہوا ہوں تالاب کے کنارے ۔
مچھلی کا اشارہ آپ کی طرف نہیں تھا ۔ آپ تو صدف گہر دار ہیں اس پانی کے ۔ ( پھڑکتےلال پان تین عدد)
 
Top