محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
محفل کے شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز
اس عنوان سے ہم محفل کی سالگرہ کے موقعے پر محفل کے ہر دلعزیز شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز کا ایک سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ آپ بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ قلم اٹھائیے اور محفل ہی سے کسی محفلین کی غزل یانظم اٹھائیے اور اس کی پیروڈی کر ڈالیے۔ جوں ہی شاعر اپنا کلام کسی محفل میں پیش کردیتا ہے، وہ کلام پھر اس کا نہیں رہتا۔ کہتے ہیں ہونٹوں نکلی ، کوٹھوں چڑھی۔خیال رہے کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہ ہو، چربہ نہ ہو،سرقہ نہ ہو اور کسی کا دل نہ دکھے۔ ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے پیروڈی لکھئے اور اس لڑی میں چسپاں کردیجیے۔ اللہ آپ کا نگہباں ہو۔