محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

4۔ اب پیش خدمت ہے جناب محمد احمد کی خوبصورت غزل کی پیروڈی

جناب محمداحمد بھائی سے معذرت کے ساتھ
محمد احمد بھائی کی شرارت
محمد خلیل الرحمٰن
کچن میں گھس کے میں سارے ہی برتن توڑ آیا ہوں
مگر گندی پلیٹیں سب کی سب میں چھوڑ آیا ہوں
تمہارے اس کچن میں اس طرح کے کام سے پہلے
میں کچھ برتن ، کئی قابیں کہیں پر توڑ آیا ہوں
کہیں پر کانچ کے برتن تھے اور کچھ سنگِ خارا کے
جہاں تک توڑ سکتا تھا وہیں تک توڑ آیا ہوں
پلٹ کر آگیا لیکن ، ہوا یوں ہے کہ سب ٹکڑے
جہاں پر مجھ سے ٹوٹے تھے ، وہیں رکھ چھوڑ آیا ہوں
مجھے آنے کی جلدی تھی سو کچھ لیکر نہیں آیا
جہاں پر چھوڑ سکتا تھا، وہاں پر چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک میں لیے پھرتا یہ سب ٹوٹے ہوئے برتن
جہاں موقع ملا یہ ڈھیر سارا چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک چپ رہا جائے، بتانا ہی تمہیں تھا جب
’’سو احمد دشتِ وحشت سے یکایک دوڑ آیا ہوں‘‘
 
5۔ اب پیش ِخدمت ہے جناب ایس فصیح ربانی کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
جناب ایس فصیح ربانی سے معذرت کے ساتھ​
ایک ناکام شاعر
از​
محمد خلیل الرحمٰن
نظم میں ہو کوئی ترتیب ضروری تو نہیں
اور غزل میں کوئی ترکیب ضروری تو نہیں
ہجو گوئی ہے مرا کام تو بندہ پرور
’’میں کروں آپ کی تکذیب ضروری تو نہیں‘‘
جس میں شاعر لیے بیٹھے ہوں بیاضیں اپنی
ختم ہوجائے وہ تقریب ضروری تو نہیں
مجھ کو بچنا ہے جو شاعر کی نئی نظموں سے
’’کارگر ہو مری ترکیب ضروری تو نہیں‘‘
سن کے نظمیں ، مری غزلیں، مرے سادے اشعار
لوگ ہوں مائلِ تخریب ضروری تو نہیں
کیا یہ اشعار لکھے ہیں کسی بھڑبھونجے نے
تھی یہ صرف آپ کی ترغیب ضروری تو نہیں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین

جس میں شاعر لیے بیٹھے ہوں بیاضیں اپنی

ختم ہوجائے وہ تقریب ضروری تو نہیں
مجھ کو بچنا ہے جو شاعر کی نئی نظموں سے
’’کارگر ہو مری ترکیب ضروری تو نہیں‘‘
کیا خوب اشعار ہیں حسبِ زمانہ
بہت مزہ آیا پڑھ کے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
4۔ اب پیش خدمت ہے جناب محمد احمد کی خوبصورت غزل کی پیروڈی

جناب محمداحمد بھائی سے معذرت کے ساتھ
محمد احمد بھائی کی شرارت
محمد خلیل الرحمٰن
کچن میں گھس کے میں سارے ہی برتن توڑ آیا ہوں
مگر گندی پلیٹیں سب کی سب میں چھوڑ آیا ہوں
تمہارے اس کچن میں اس طرح کے کام سے پہلے
میں کچھ برتن ، کئی قابیں کہیں پر توڑ آیا ہوں
کہیں پر کانچ کے برتن تھے اور کچھ سنگِ خارا کے
جہاں تک توڑ سکتا تھا وہیں تک توڑ آیا ہوں
پلٹ کر آگیا لیکن ، ہوا یوں ہے کہ سب ٹکڑے
جہاں پر مجھ سے ٹوٹے تھے ، وہیں رکھ چھوڑ آیا ہوں
مجھے آنے کی جلدی تھی سو کچھ لیکر نہیں آیا
جہاں پر چھوڑ سکتا تھا، وہاں پر چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک میں لیے پھرتا یہ سب ٹوٹے ہوئے برتن
جہاں موقع ملا یہ ڈھیر سارا چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک چپ رہا جائے، بتانا ہی تمہیں تھا جب
’’سو احمد دشتِ وحشت سے یکایک دوڑ آیا ہوں‘‘

واہ واہ واہ

زبردست۔۔۔۔! کیا بات ہے محترم خلیل بھائی۔

:rollingonthefloor:
کمال کرتے ہیں آپ بھی۔

یعنی برتن ٹوٹنے کا ریکارڈ ہی ٹوٹ گیا آج تو۔ :laughing:

:haha:

خوش رہیے۔
 
6۔ اب پیشِ خدمت ہے جناب منصور آفاق صاحب کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
جناب منصور آفاق صاحب سے معذرت کے ساتھ​

’’راتوں میں کھڑکیوں کو بجاتا تھا کون شخص‘‘
کھڑکی کے راستے ہی سے آتا تھا کون شخص

راتوں کو روز دیر سے آتا تھا کون شخص
بیگم کی روز ڈانٹ وہ کھاتا تھا کون شخص

روتا تھا زور زرو سے ، گاتا تھا کون شخص
یوں ہم کو روز رات جگاتا تھا کون شخص

گو دِن میں اس کے آنے پہ پابندیاں لگیں
راتوں کو دیرسے چلا آتا تھا کون شخص

صاحب نے جِس کا نام تھا لسٹوں میں لکھ دیا
چپراسیوں کے ناز اُٹھاتا تھا کون شخص

یہ راز گو عوام پہ افشاء نہ ہوسکا
میمو یوں دور ہی سے لکھاتا تھا کون شخص

گیلانی اب بھی خواب میں ڈرتے ہیں رات کو
یوں جاگتے میں اُن کو ڈراتا تھا کون شخص

زرداری آج کل تو چلاتے ہیں ملک کو
جب یہ نہ تھے تو ملک چلاتا تھا کون شخص
 
جناب شاکر القادری صاحب کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
ہمارے کسی شعر پر بھی پیروڈی ہو جائے

زخم دل پر اگر نگاہ کریں
میرے عیسیٰ بھی آہ آہ کریں
اب کسے اعتماد منصف پر
آؤ قاتل سے رسم و راہ کریں
اپنی نظروں میں گر کے ہم کیسے
آرزوئے حصولِ جاہ کریں
ہم نہ زردار ہیں نہ حاکم ہیں
کس لیئے ہم سے وہ نباہ کریں
رحمت کر دگار جوش میں ہے
آؤ ہم بھی کوئی گنا ہ کریں
حسن کی بے حجابیاں ’’شاکر‘‘
دل کو آمادۂ گناہ کریں
================
جناب شاکرالقادری کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
میرےمحبوب پر نگاہ کریں
دوست میرے بھی واہ واہ کریں
وہ نہزرداریہم نہراجا ہیں
کس لیے ان سے ہم بیاہ کریں
اپنی دلہن کے واسطے سے ہم
آرزوئے جہیز و جاہ کریں
بنگلہ و کار اور جہیز کی چاہ
بھینگی بیوی سے سے بھی نباہ کریں
اب کسے اعتماد بیوی پر
سالیوں سے بھی رسم و راہ کریں
حسن والوں کی ہوگئی بہتات
آؤ ہم بھی کسی کی چا ہ کریں
حسن کی بے حجابیاں اکثر
میرا فیوچر یونہی تباہ کریں
 
7۔ اب پیشِ خدمت ہے محترمہ سیدہ سارا غزل کی خوبصورت غزل کی پیروڈی

سیدہ سارا غزل سے معذرت کے ساتھ​
ساس کی آس
محمد خلیل الرحمٰن
ہاں مہینوں مع اِک فوجِ ظفر ٹھہرے گی
میرے ہی گھر میں مری ساس اگر ٹھہرے گی
ساسو امّاں کی سواری جو نکل آئی ابھی
کہیں ٹھہرے گی تو بس میرے ہی گھر ٹھہرے گی
سُسرے آتے ہیں تو دو دن میں چلے جاتے ہیں
ساس لیکن مری بے خوف و خطر ٹھہرے گی
ہم میاں جی کو اگر گھر پہ مقیّد کرلیں
یوں کسی’’گل‘‘ پہ نہ اب اُن کی نظر ٹھہرے گی
لکھنے بیٹھے ہیں تو اچھّی ہے یہ اپنی ہی غزل
دوسری بحر میں یہ کارِ دِگر ٹھہرے گی
 
پیش ہے جناب فاتح الدین بشیرکے کلام کی پیروڈی
(جناب فاتح سے معذرت کے ساتھ)​
میں کہ بلبل ہوں شِکاری کے گلے میں قید ہوں
اِک نوالہ ہوں میں اسکے قہقہے میں قید ہوں
ترچھی نظروں کے جو تو نے تیر مارے تھے کبھی
میں اسی ترچھی نظر کے زاویے میں قید ہوں
ایک پھّرا ہوں میں نقلِ امتحاں کے واسطے
بے معانی ہوں ابھی تک حاشیے میں قید ہوں
میں ہوں بس آدھا نوالہ ، تو نے جوں چھوڑا مجھے
بس اسی دن سے میں اس نعمت کدے میں قید ہوں
تو نے اک دن مسکراکر مجھ کو دیکھا تھا کبھی
بس اسی دن سے میں دل کے عارضے میں قید ہوں
محمد خلیل الرحمٰن

عمدہ ہے۔ واہ ۔ داد حاضر۔
 
اب پیش خدمت ہے جناب @راحیل فاروق بھائی کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
جناب راحیل فاروق بھائی سے معذرت کے ساتھ

یوں تو کچھ بھی نہ کھاؤ گے صاحب
چھپ کے تم کچھ تو کھاؤ گے صاحب
دال سبزی نہیں چکن ہے یہ
اب تو ہنس ہنس کے کھاؤ گے صاحب
کل سے رمضان ہیں، خیال رہے
روزہ کیسے بِتاؤ گے صاحب
یوں تو خود گوشت خور ہو تم بھی
سبزی کِس منہ سے کھاؤ گے صاحب
میری حالت ہے دیکھنے والی
اب بھی کچھ نہ کِھلاؤ گے صاحب
گھر پہ مہماں ہے تنگ ہوتا ہے
دال کے دِن چلاؤ گے صاحب
خود سے بھی بڑھ کے جانتے ہیں تمہیں
تم ہمیں کیا کھِلاؤ گے صاحب
محمد خلیل الرحمٰن

زبردست۔ واہ واہ!!
 
اب پیشِ خدمت ہے جناب نوید ظفر کیانی کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
جناب نویدظفرکیانی صاحب سے معذرت کے ساتھ
لڑکیوں کو تاڑتا رہتا ہوں میں
ہاتھ اُن کا مانگتا رہتا ہوں میں
خواب میں بھی اُن کے ابّا جی کا ڈر
’’رات بھر کیوں جاگتا رہتا ہوں میں‘‘
قرض لینا اور نہ دینا میرا فن
سب سے رقمیں مانگتا رہتا ہوں میں
کیسی اُلٹی سیدھی باتیں سوچ کر
’’اپنے اندر گونجتا رہتا ہوں میں‘‘
چاہیئے ہر وقت بریانی ، پلاؤ
بوٹیاں بھنبھوڑتا رہتا ہوں میں
لڑکیاں جب بھی مجھے دھتّا بتائیں
ہاتھ اُن کا تھامتا رہتا ہوں میں
محمد خلیل الرحمٰن

ہا ہا ہا ہا !!!!! بہت اعلی ہے جناب۔
 
Top