محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

4۔ اب پیش خدمت ہے جناب محمد احمد کی خوبصورت غزل کی پیروڈی

جناب محمداحمد بھائی سے معذرت کے ساتھ
محمد احمد بھائی کی شرارت
محمد خلیل الرحمٰن
کچن میں گھس کے میں سارے ہی برتن توڑ آیا ہوں
مگر گندی پلیٹیں سب کی سب میں چھوڑ آیا ہوں
تمہارے اس کچن میں اس طرح کے کام سے پہلے
میں کچھ برتن ، کئی قابیں کہیں پر توڑ آیا ہوں
کہیں پر کانچ کے برتن تھے اور کچھ سنگِ خارا کے
جہاں تک توڑ سکتا تھا وہیں تک توڑ آیا ہوں
پلٹ کر آگیا لیکن ، ہوا یوں ہے کہ سب ٹکڑے
جہاں پر مجھ سے ٹوٹے تھے ، وہیں رکھ چھوڑ آیا ہوں
مجھے آنے کی جلدی تھی سو کچھ لیکر نہیں آیا
جہاں پر چھوڑ سکتا تھا، وہاں پر چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک میں لیے پھرتا یہ سب ٹوٹے ہوئے برتن
جہاں موقع ملا یہ ڈھیر سارا چھوڑ آیا ہوں
کہاں تک چپ رہا جائے، بتانا ہی تمہیں تھا جب
’’سو احمد دشتِ وحشت سے یکایک دوڑ آیا ہوں‘‘

واہ جناب۔ آپ تو پیروڈی گرو نکلے۔
 
۸۔ اب پیشِ خدمت ہے جناب سعود ابنِ سعید کی خوبصورت غزل کی پیروڈی

جناب ابن سعید سے معذرت کے ساتھ
غزل کی پیروڈی
محمد خلیل الرحمٰن

کاش یہ سال تو لکھ پڑھ کے گزارا ہوتا
امتحانوں میں ہمارے یہ سہارا ہوتا

کارتوس ایک میسر تو ہوا تھا لیکن
اس کو کاپی پہ ذرا ٹھیک اُتارا ہوتا

آج کِس منہ سے کچھ امید رکھیں گے ہم بھی
کبھی آموختہ ہی لب سے گزارا ہوتا

ممتحن آج یہ پرچے بڑے دشوار سہی
سہل ہوجاتے اگر تیرا سہارا ہوتا

گھر نتیجہ لیے پہنچے ہیں تو ابّا نکلے
کاش اُس روز کسی اور نے مارا ہوتا​
 
آخری تدوین:

عین عین

لائبریرین
حسن کی بے حجابیاں اکثر
میرا فیوچر یونہی تباہ کریں
خلیل بھائی ان دنوں وقت کی شدید کمی کا شکار ہوں۔ سرسری اس جہان سے گزرا۔۔۔۔۔۔ بہت خوب، مزہ آیا۔
 
حسن کی بے حجابیاں اکثر
میرا فیوچر یونہی تباہ کریں
خلیل بھائی ان دنوں وقت کی شدید کمی کا شکار ہوں۔ سرسری اس جہان سے گزرا۔۔۔ ۔۔۔ بہت خوب، مزہ آیا۔
جزاک اللہ جناب۔ یوں تو اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مصروفیات یونہی جاری رہیں اور اللہ آپ کے تمام معاملات میں رحمت و برکت کا معاملہ فرمائے، ویسے جونہی فرصت ملے، ضرور تفصیل سے پڑھئیے۔
 
9۔ اور اب پیشِ خدمت ہے جناب شاہد شاہنواز کے خوبصورت قطعے کی پیروڈی
ایک قطعہ
محمد خلیل الرحمٰن
جناب شاہد شاہنواز سے معذرت کے ساتھ
ترے چہرے پہ گر غازہ نہ ہوگا
مرا جوشِ سخن تازہ نہ ہوگا
نہ پڑ جائے گی جب تک تیری جوتی
تری چاہت کا اندازہ نہ ہوگا
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اچھی پیروڈی ہے لیکن جن اشعار میں خدا کا نام ہو یا خدا سے بات کی جائے، کوشش کیجئے کہ ان پر طبع آزمائی نہ ہو۔۔۔ بعض اوقات لوگ برا مان سکتے ہیں۔۔۔ مجھے آپ کی تحریر پر مزاح لگی۔۔۔ بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔
 
10۔ اور اب پیشِ خدمت ہے جناب عاطف بٹ کی خوبصورت غزل کی پیروڈی

غزل​
محمد خلیل الرحمٰن​
( جناب عاطف بٹ سے معذرت کے ساتھ(​
جب اُس سے عشق کا اظہار یوں کیا بھی نہیں​
نظر چرا کے وہ گزرا تو دُکھ ہوا بھی نہیں​
میں اُس کے واسطے جیتا ہوں پر عجیب ہے وہ​
وہ میرے واسطے اِک بار تو مرا بھی نہیں​
عجب لِباس پہن کر وہ بزم میں آیا​
جو کاسنی نہیں ، اوُدا نہیں ، ہرا بھی نہیں​
سلام کیسے کریں ، کیسے بات اُن سے کریں​
اگرچہ اُن سے کوئی ایسا واسطہ بھی نہیں​
وہ دِل پہ زخم نیا اِک لگا گئے ہیں خلیلؔ​
اگرچہ زخم پرانا ابھی بھرا بھی نہیں​
 

یوسف-2

محفلین
عجب لِباس پہن کر وہ بزم میں آیا​
جو کاسنی نہیں ، اوُدا نہیں ، ہرا بھی نہیں
لیکن یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مصرعہ ثانی میں لباس کی اپنی خوبی بیان کی گئی ہے، صاحب لباس کی اعلیٰ ذوقی کا بیان ہے، ، یا شاعر کے چشم کی ”کم زوری “ کا اظہار ہے ۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
10۔ اور اب پیشِ خدمت ہے جناب عاطف بٹ کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
( جناب عاطف بٹ سے معذرت کے ساتھ(​
سر، بےحد شکریہ۔ اتنی عمدہ پیروڈی پر آپ کو معذرت نہیں کرنی چاہئے بلکہ مجھے آپ کا ممنون ہونا چاہئے!
سلام کیسے کریں ، کیسے بات اُن سے کریں
اگرچہ اُن سے کوئی ایسا واسطہ بھی نہیں
واہ، بہت خوب!
 
عجب لِباس پہن کر وہ بزم میں آیا​
جو کاسنی نہیں ، اوُدا نہیں ، ہرا بھی نہیں
لیکن یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مصرعہ ثانی میں لباس کی اپنی خوبی بیان کی گئی ہے، صاحب لباس کی اعلیٰ ذوقی کا بیان ہے، ، یا شاعر کے چشم کی ”کم زوری “ کا اظہار ہے ۔ :)
ظاہر ہے ہماری کور چشمی و کور ذوقی کا بیان ہے ، اور کیا۔
 
سر، بےحد شکریہ۔ اتنی عمدہ پیروڈی پر آپ کو معذرت نہیں کرنی چاہئے بلکہ مجھے آپ کا ممنون ہونا چاہئے!
سلام کیسے کریں ، کیسے بات اُن سے کریں
اگرچہ اُن سے کوئی ایسا واسطہ بھی نہیں
واہ، بہت خوب!
خوش رہئیے۔شکریہ کہ آپ کو پسند آئی ہے ہماری نام نہاد غزل۔
 
Top