بہت خوب احمد بھائیتابش بھائی کی خوبصورت غزل پر ہماری مشقِ ستم ظریف:
گھومنے وہ گئے ہیں میلے میں
خوار ہوتا ہوں میں اکیلے میں
کتنی گائے کٹیں کمیلے میں
دال روٹی کے اس جھمیلے میں
کھائی قلفی تو ہو گیا نزلہ
"بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں"
مجھ سے بنوا کے چائے پی اُس نے
دھر لیا زوجہ نے اکیلے میں
اب نہیں رابطہ جمیلہ سے
پھنس گئے زیست کے جھمیلے میں
ہم نے دی "سِیرنی" "مُساہد" کو
آ کے "رجوان" بولا "پیلے" "میں"*
زندگی میں خوشی ہے کچھ ایسے
جیسے قیمہ ہو کچھ کریلے میں
محمد احمدؔ
*شیرنی * مُشاہد *رضوان *پہلے *میں
ہا ہا ہا ہا !!!تابش بھائی کی خوبصورت غزل پر ہماری مشقِ ستم ظریف:
گھومنے وہ گئے ہیں میلے میں
خوار ہوتا ہوں میں اکیلے میں
کتنی گائے کٹیں کمیلے میں
دال روٹی کے اس جھمیلے میں
کھائی قلفی تو ہو گیا نزلہ
"بہہ گئے خواہشوں کے ریلے میں"
مجھ سے بنوا کے چائے پی اُس نے
دھر لیا زوجہ نے اکیلے میں
اب نہیں رابطہ جمیلہ سے
پھنس گئے زیست کے جھمیلے میں
ہم نے دی "سِیرنی" "مُساہد" کو
آ کے "رجوان" بولا "پیلے" "میں"*
زندگی میں خوشی ہے کچھ ایسے
جیسے قیمہ ہو کچھ کریلے میں
محمد احمدؔ
*شیرنی * مُشاہد *رضوان *پہلے *میں
دہری داد نہیں دے سکتے تھے کیاان "فی البدی" اشعار کی آدھی داد آپ کو اور آدھی تابش بھائی کو پہنچے ۔
"فی البدی"
بہت شکریہ خلیل بھائی!ہاہا!!!
مزیدار مزیدار!!!
بہت شکریہ عاطف بھائی! یہ سب آپ کی صحبت کا فیض ہے۔کمال پیروڈی ہے احمد بھائی۔
مسکراہٹیں بکھیرنے والے اس خوبصورت کلام پہ داد قبول کیجیے
بہت شکریہ!واہ واہ کیا کہنے بہت بہترین
لیجیے صاحب، ایک اور اچھے بھلے شاعر بیگماتی شاعری میں مبتلا ہو گئے!
بہت شکریہ فاخر بھائی!زبردست بھائی
خاص طور پر آخری شعر
بہت شکریہ!بہت خوب احمد بھائی
گویا آپ بھی خلیل بھائی والے ٹریک پہ آ گئے
محمداحمد بھائی کی کتابی غزل پڑھی تو کچھ میری بھی فالتو رگ پھڑک اٹھی۔ اور دو چار نمک پارے تیار ہو گئے۔
نہیں ہے اب مجھے فرصت میاں! کتاب پڑھوں
کہ ختم کر کے میں خوش گپّیاں، کتاب پڑھوں
ہوا ہوں بور میں پڑھ کر کتاب ِ طبعیّات
تو کر کے اس میں یہ ناول نہاں، کتاب پڑھوں
پڑھائی چور ہوں ایسا کہ پڑھنی پڑ جائے
تو کر کے خوب میں آہ و فغاں، کتاب پڑھوں
رہا ہے اپنا وتیرہ یہی ہمیشہ سے
جب آئے سر پہ شبِ امتحاں، کتاب پڑھوں
لکھا ہے اس میں کوئی کامیابی کا نسخہ
تو کام کر کے میں سارے پراں*، کتاب پڑھوں
کتاب لکھنی جو بس میں نہیں مرے تابشؔ
تو کر کے بند میں اپنی دکاں، کتاب پڑھوں
٭٭٭
محمد تابش صدیقی
* پنجابی لفظ، مطلب پرے
نہلے پہ دہلا۔ ہاہا!!!ادھار نہیں رکھا
بیگم سے بہتر تھا ہماری طرح پڑوسن پر شاعری کرتے!!!لیجیے صاحب، ایک اور اچھے بھلے شاعر بیگماتی شاعری میں مبتلا ہو گئے!
اب ضروری تو نہیں کہ ہر کوئی پڑوس کے معاملے میں سخن انگیز حد تک خوش نصیب ٹھہرے!بیگم سے بہتر تھا ہماری طرح پڑوسن پر شاعری کرتے!!!
خلیل میاں
عمر اتنی نہیں طویل میاں
باز آجاؤ اب خلیل میاں
" محفلیں" سارے تم سے نالاں ہیں
سارہ، انور، شفق، شکیل میاں
دھاگے اس کے تمام بند کرو!
یہ مرا حکم ہے " نبیل " میاں
ہر کسی کے کلام کی" پھینٹی"
کریں بچنے کی کیا سبیل میاں
بند کرو اپنے یہ ڈرامے تم
پیروڈی میں اے خودکفیل میاں
مختصر یہ کہ تم سدھر جاؤ
آؤ ڈالوں تمھیں نکیل میاں