ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
آداب عرض ہے ظہیراحمدظہیر بھائی۔ آج کل البتہ یوں لگ رہا ہے جیسے ذہن میں خوبصورت خیالات کے بجائے جالے تن گئے ہیں۔ کچھ نہیں لکھ پارہا ہوں۔
خلیل بھائی یہ کیفیت عارضی ہوتی ہے اور ہر قلمکار بانجھ پن کے ایسے دور سے گزرتا رہتا ہے ۔ ان شاء اللہ کچھ دنوں میں یہ کیفیت بھی دور ہوجائے گی اور طبیعت کی شگفتگی اور روانی لوٹ آئے گی ۔
میری رائے میں تب تک کے لئے اگر ترجمے پر توجہ دیں تو شاید کچھ نہ کچھ تخلیق ہوتا رہے گا ۔ شیل سلوراسٹائن نے جو نظمیں بچوں کے لئے تخلیق کی ہیں امریکا میں بہت مقبول ہیں ۔کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں اس کے ۔ اکثر نظمیں آنلائن موجود ہیں ۔ اگر نہ ملیں تو بتائیے گا میں کتابیں بھجوادوں گا ۔