سولھویں سالگرہ محفل کے محفلین!!!

سید عمران

محفلین
لو صاحبو!محفل پر ہمیں چھٹا سال ہوچلا ہے۔ہوسکتا ہے اس مناسبت سے کچھ لوگوں کے خیالاتِ باطلہ ہمیں چھٹا ہوا ہونے کا اشارہ کریں لیکن اگر وہ بزعم خود واضح طور پر ایسا کرنے کی کوشش کریں گے تو ہم بھی واضح طور پہ ان کا باطل ہونا واضح کردیں گے۔خیر اس وقت اصل مدعا نہ ہمارا چھٹا سال ہے نہ چھٹا ہوا ہونا۔ ہم تو خوشی کا یہ موقع جان کر اپنے چند مزموم مقاصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عزم مصمم لیے حاضر ہوئے ہیں جن کو ایام عام میں نوکِ زباں پر لانا دار و رسن پر چڑھ جانے کے مترادف ہوتا۔ پر امیدِ واثق ہے کہ خوشیوں کے اس شور شرابے میں زہر ہلال کا یہ تلخ گھونٹ حلق سے خوشی خوشی اتار لیا جائے گا۔
اب چوں کہ تمہید طول پکڑ رہی ہے لہٰذا ہم وقت کا زیاں کیے بغیر موضوع کا دامن پکڑنا موزوں گردانیں گے۔آج کے دن بیان ہونے والے ہمارے مزموم عزائم عنوان سے ظاہر ہیں۔عنوان ایسا اس لیے رکھا ہے تاکہ اسے دیکھتے ہی محفلین بصد شوق جوق در جوق لڑی ھٰذا میں کھنچے چلے آئیں۔ کیوں کہ دوسروں کی ٹوہ لینا ہماری صدیوں پرانی روایت ہے، اس روایت سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہم کسی طور احسن اقدام نہیں سمجھتے اسی لیے کبھی بھی اس کی حمایت ہرگز ہرگز نہ کریں گے۔
تو صاحبو! جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دوسروں کے بارے میں صحیح سے زیادہ غلط اطلاعات و معلومات لینا ہمارے دل کی تسلی و تشفی کا زیادہ اچھا سبب بنتی ہے۔ اب اس کی ایک مثال لیجیے۔ اگر ہم کہیں کہ ہمارے بھیا آج کسی درگاہ پر کھڑے بریانی پھوڑ رہے تھے تو کوئی اس کی طرف چنداں توجہ نہ دے گا۔ اور ہماری لڑی ھٰذا میں متوقع طور پر لڑی جانے والی لڑائی نہ لڑی جائے گی یوں لڑی ھٰذا چلے بغیر چل بسے گی۔ ظاہر ہے اس عام سی بے مزہ اطلاع میں محفلین کی ازلی ابدی پیاسی حیرت کی تشنگی دور کرنے کا بھلا کیا سامان ہے؟البتہ اگر ہم یہ خبر دینا چاہیں کہ اگلے روز چریا چوک پر ایک آدمی منہ ڈھانپے چرس سپلائی کررہا تھا اور غلطی سے ایک آدمی کے نام کی جگہ بھیا کا نام لکھ دیں، بس پھر تو ایسا کہرام مچے گا کہ الامان الحفیظ۔
سب سے پہلا کام تو یہ ہوگا کہ فوراً تین دھڑے بن جائیں گے۔ ایک بھیا کی حمایت میں ان کی سادگی و معصومیت کے وہ وہ قصے کہانیاں اور افسانے بیان کرے گا کہ بھیا بھی مارے حیرت کے کبھی گریبان میں جھانکیں گے (اپنے) اور کبھی بغلیں جھانکیں گے (اپنی) کہ یہ باتیں ہم میں کب تھیں یا کب پیدا ہوئیں۔ دوسرا دھڑا دھڑا دھڑ حیرت و استعجاب و تشکیک کے سمندر میں چھلانگیں مار مار خود کو پھاواں کرلے گا کہ اچھا یہ ایسے دِکھتے تو نہیں تھے جیسے ہیں۔ حیرت ہے، تعجب ہے، افسوس ہے ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔اور تیسرا دھڑا وہ ہوگا جو نمک مرچ لگا لگا بھیا کے ماضی کے وہ وہ گڑے مردے اکھاڑ لائے گا جو بھیا کے وہم و گمان کے مطابق ہڈی مٹی ہوچکے تھے۔اس دھڑے کا دائمی سلوگن یہ ہوتا ہے’’دیکھا ہمیں پہلے سے ہی پتا تھا کہ یہ ایسے ویسے ہیں۔‘‘
یہ تو ہوگئی اجتماعی دھڑا بندی اور فرقہ بازی۔ اب آئیے انفرادی انفرادی کھیلتے ہیں۔ تو چلتے ہیں اس انفرادی نما اجتماعی کیفیت کی طرف جس کا ہر فرد انفرادی طور پر شکار ہے۔ یہ وہ کیفیاتِ فطریہ ہیں جن کی قید سے رہائی روح کے قفس عنصری سے رہا ہونے تک محال سمجھیے۔
فطرت کے تقاضوں کے عین مطابق سب لوگ عمر رفتہ کے ساتھ ساتھ جسمانی و ذہنی شکستگی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ قدرت کے پہیہ کا ایسا چکر ہے جسے روکنا کسی کے بس میں نہیں۔ ایسے لوگ جوانی میں بڑے چول باز ہوتے تھے اور جگتیں مارنے میں ان کا کوئی ثانی نہ ہوتا تھا لیکن وقت گزرنے کے بعد چول بازوں اور جگتیں مارنے والوں کو یہی لاثانی لوگ شرم دلا دلا کر پانی پانی کردیتے ہیں۔ یہ عالمِ خشک سالی ان کی پیرانہ سالی کے باعث ہوتا ہے۔ اس کے برعکس کچھ لوگ پیدا ہی خشک سالی کا شکار بنے ہوتے ہیں۔ہر دو صورتوں میں ان کا یہ حال ہوتا ہے کہ جہاں کوئی زور سے ہنسا ان کو اس کی صورت پر پھکڑ پن دکھائی دیا۔ چاہے وہ صورت لاکھ من موہنی ہو ان کا من ککھ وی نہیں موہ سکتی۔ ان لوگوں کے نزدیک ہنسنا بولنا صرف اس وقت پھکڑ پن نہیں ہوتا جب وہ خود اس فعل کو انجام دے رہے ہوں۔
اور یہ دیکھیے اصلی تے خالص پھکڑ بازوں کو۔ یہ آپ کو ہر لڑی میں دھڑلے سے دندناتے نظر آئیں گے۔موضوع بحث کفر و اسلام ہو یا مذہبی فرقہ بازیاں، لڑی میں سیاسی مباحث کی جنگ چھڑی ہوئی ہو یا دقیق سائنسی تحقیقات زیر بحث ہوں یا ویسے ہی محفلین بلا سبب محض تفریحِ طبع کے لیے آپس میں ایک دوسرے کا سر پھوڑ رہے ہوں، یہ پھکڑ باز ہر جگہ اپنا الگ ہی رولا پائیں گے۔ جہاں لوگ وقت کی راگنی بجا رہے تھے وہاں یہ بے وقت کی راگنی بجانے لگیں گے، اپنا الگ راگ الاپیں گے اور سب کو تگنی کا ناچ نچا دیں گے۔ ان کے آتے ہی لڑی کا رنگ سراسر بدل جائے گا، اصلی شرکاء موضوع ایک ایک کرکے آہستہ آہستہ سرک لیں گے، میدان خالی ہوجائے گا، موضوع کچھ کا کچھ ہوجائے گا مگر یہ لوگ پھکڑ پن کے جھکڑ چلاتے رہیں گے۔اس وقت تک جب تک ان کی بے خودی بے حالی کو نہ پہنچ جائے۔
اب دیکھیے یہ ایک اور گروہ کے لوگ ہیں خشک سالی و بے حالی کا شکار لوگوں سے قدرے مختلف۔ یہ مختلف اس لیے ہیں کیوں کہ یہ ہر ایک سے ہر ایک بات پہ اختلاف کرتے ہیں، چاہے کسی جگہ وہی بات خود کہہ دی ہو۔ پر اگر سامنے والا وہی بات کردے تو گویا قیامت ہی بپا کردے۔اب آجائیں گے یہ حضرات خم ٹھونک کر مقابلہ کے لیے کیل کانٹوں سے لیس۔ پھر جو لڑی میں اودھم مچے گی تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔ کچھ لوگ سر پر پیر رکھ کر سرپٹ بھاگیں گے تو کچھ جوتے چپل چھوڑ کر ریس ہوجائیں گے۔ جب یہ لوگ دیکھیں گے کہ اب یہاں کوئی نہ رہا اور لڑی بزبان حال یہ نوحہ پڑھنے لگی ہے ؎
کوئی ہم دم نہ رہا کوئی سہارا نہ رہا
ہم کسی کے نہ رہے کوئی ہمارا نہ رہا
تو یہ لوگ ادھر ادھر دیکھنے لگیں گے، جب دیکھیں گے کہ دیکھنے والا کوئی نہ رہا تو کسی دوسری لڑی کو دیکھنے لگیں گے۔
اگر آپ لوگ اکتاگئے ہیں اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ بس اب بات ختم ہوگئی، ہر طرح کا موضوع اور ہر طرح کی کیفیات زیر بحث آگئیں تو اچھی طرح سمجھ لیجیے کہ ابھی ایسی کوئی کرامت ظہور پذیر نہیں ہوئی۔ ابھی ایک گروہ باقی ہے جو کچھ بھی ہوجائے ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ ان کو نہ کسی بات پر ہنسی آتی ہے نا غصہ۔ کسی لڑی میں لوگ لڑ لڑ کر بے ہوش ہوجائیں، بات ہسپتال کچہری تک جا پہنچے، رقیب روسیاہ ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں جا جا کے رپٹ لکھوائیں ان کی جبین آہنی پر کوئی بل نہیں پڑتا۔ یہ ساری صورت حال ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی تصویر بنے دیکھتے رہتے ہیں۔ مگر دیکھتے ضرور ہیں چھوڑتے یہ بھی کچھ نہیں، ہم بھی کچھ نہیں۔ کیوں کہ ہم مشرقی لوگ کچھ کریں نہ کریں الفت کے تقاضے خوب نبھاتے ہیں!!!
چلتے چلتے ایک بات عرض کرتے چلیں کہیں ہماری گستاخیاں ہمیں یہاں سے چلتا نہ کردیں کہ مندرجہ بالا سطور کو محض فکشن سمجھا جائے، وہ فکشن جس کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔اور اگر ایسا سمجھنا ہاضمے کی صورت حال پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے کا باعث نہیں بنتا تو دوسری صورت یہ ہے کہ جہاں صنم کو اپنی صورت کچھ بگڑتی نظر آئے تو طبیعت بگاڑنے کے بجائے اس صورت کو ہماری صورت پر قیاس کرلیا جائے۔
اللہ اللہ خیر صلّا!!!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگرچہ بہت سی باتیں ہمارے سر سے کئی فٹ اوپر سے گزر گئیں مگر ایسا بھی نہیں کہ بالکل کچھ سمجھ نہ آئی ہو۔ کچھ دماغ استعمال کیا اور کچھ تکے سے سمجھ لی۔
ابھی سکول ختم ہوئے دن ہی کتنے گزرے ہیں جو پھر سے اپنی "کلاس " لگوائیں۔۔ جتنی چھٹیاں ہیں بس ہمیں سَوکھے سے گزار لینے دیں۔ اور جتنے بھی مشکل مشکل اور مشکل ترین الفاظ استعمال کئے ہیں، چپکے سے ان کا مطلب بھی بتا دیجئیے، اس سے پہلے کہ سب ہمیں کند ذہن سمجھنے لگیں جیسا آپ سمجھتے ہیں۔ تب تک ہم باقی لڑیوں سے ہو کر آتے ہیں۔
عدنان بھائی نے بریانی ختم تو نہیں کر دی۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں ایک لڑی شروع کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ ۸ دن ہو گئے، مفتی صاحب کدھر رہ گئے :)
:ROFLMAO: دن انگلیوں پہ گنے تھے کیا راحل بھائی ؟
انگلیوں پہ ہی گن لیتے لیکن انگوٹھوں سمیت۔۔۔ اور دونوں ہاتھ کم سے کم ڈھائی بار۔ پھر جا کر درست دن بتاتے۔ :laugh1:
 
:ROFLMAO: دن انگلیوں پہ گنے تھے کیا راحل بھائی ؟
انگلیوں پہ ہی گن لیتے لیکن انگوٹھوں سمیت۔۔۔ اور دونوں ہاتھ کم سے کم ڈھاائی بار۔ پھر جا کر درست دن بتاتے۔ :laugh1:
ایک تا دس گنتی میں ہم ایکسپرٹ ہیں ۔۔۔ اس کے بعد کیلکیولیٹر کی ضرورت پڑ جاتی ہے :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
قبلہ سید عمران دامت برکاتہ ۔۔۔ کیا آپ کل کچھ وقت نکال کر کسوٹی کے کھیل میں شریک ہو سکتے ہیں؟ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ۴ بجے کے قریب۔
یہاں سارے ہی مشکل مشکل بولتے ہیں۔ جب ہم نے خالص پنجابی شروع کی نا تو مطلب ہی پوچھتے پھریں گے ۔
سمجھ میں بس کسوٹی اور 4 ہی آیا ہے۔
 
یہاں سارے ہی مشکل مشکل بولتے ہیں۔ جب ہم نے خالص پنجابی شروع کی نا تو مطلب ہی پوچھتے پھریں گے ۔
سمجھ میں بس کسوٹی اور 4 ہی آیا ہے۔
اس میں دامت برکاتہ کے علاوہ کون سا لفظ مشکل تھا؟ باقی جہاں تک دامت برکاتہ کا تعلق ہے تو اس کا مطلب تو خود ہمیں بھی نہیں معلوم :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس میں دامت برکاتہ کے علاوہ کون سا لفظ مشکل تھا؟ باقی جہاں تک دامت برکاتہ کا تعلق ہے تو اس کا مطلب تو خود ہمیں بھی نہیں معلوم :)
نہیں اس کی تو سمجھ آ ہی گئی تھی۔۔۔ بلکہ تکا لگا لیا تھا کہ شاید اس کا مطلب ہو " آپ پر ہمیشہ برکت رہے"
آپ تو سمجھدار بندے ہیں، آپ کو بھلا کیا مشکل پیش آنی۔ ہم تو "قبلہ " پہ اٹکے ہوئے ہیں۔
1.png
 

سید عمران

محفلین
بھیا سب خیریت ہے نا ،
کیا ویکسین نے الٹا اثر تو نہیں کر دیا ۔
دیکھ لیں بھیا ویکسین نے الٹا اثر کہاں دکھایا!!!
میں ایک لڑی شروع کرنے کا سوچ ہی رہا تھا کہ ۸ دن ہو گئے، مفتی صاحب کدھر رہ گئے :)
 
Top