محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

سید عمران

محفلین
اس کے ساتھ ہی ہم ان دونوں صاحبان کو آپ سب کے حوالے کرتے ہیں کہ آپ پہلے اپنی محبتوں اور ڈھیروں مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ ان کی پذیرائی کریں، "سیاں بھئے کوتوال، اب ڈر کاہے کا" وغیرہ جیسا کچھ گنگناتے ہوئے شیرینی تقسیم کریں، اور کچھ عرصہ بعد ان کے "اعمال" پر جانبداری اور اقربا نوازی وغیرہ کی مہر لگا دیں۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

سید عمران

محفلین
مدیران کا کام سچ و جھوٹ اور حق و نا حق کا فیصلہ کرنا نہیں بلکہ محفل کی تعمیری پلیٹ فارم کی حیثیت کو مہمیز کرنا، اسے غیر ضروری چپقلش و انتشار سے بچانا اور صحت مند انداز میں ہر دو فریق کو اپنی آرا کے اظہار کا موقع فراہم کرانا ہوتا ہے، خواہ کسی کا موقف ان کی ذاتی رائے کے مخالف ہی کیوں نہ ہو۔
:thumbsup::thumbsup::thumbsup:
 

سید عمران

محفلین
جہاں مدیران سے توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذاتی رائے کو دوسروں پر تھوپنے اور اپنے ادارتی اختیارات کو اپنے موقف کی حفاظت کے لیے استعمال کرنے سے گریز برتیں گے وہیں احباب سے امید کی جاتی ہے کہ وہ مدیران کی ہر بات کو ان کی ادارتی اختیارات کے ساتھ نتھی کرنے کے بجائے بطور محفلین ان کی حیثیت کو ملحوظ رکھیں گے۔ مدیران اپنے ادارتی افعال و ادارتی نوعیت کے مراسلوں کے علاوہ ہر جگہ ایک عام محفلین ہی شمار کیے جانے چاہئیں۔ :) :) :)
:bighug::bighug::bighug:
 

سید عمران

محفلین
سب سے پہلے تو فرقان بھائی کو مبارکباد۔
تمام احباب کی نیک خواہشات اور دعاؤوں پر ممنون ہوں۔ البتہ ممنون حسین بننے سے گریز کروں گا۔
بلاشبہ یہ ایک کٹھن ذمہ داری ہے، جس کے لیے ہم پر اعتماد کیا گیا۔ فرقان بھائی جیسے متوازن فرد کا ساتھ کافی حوصلہ افزاء ہے۔ محفلین کے مثبت تعاون کے ساتھ محفل کو درست ڈگر پر رواں رکھنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ ان شاء اللہ

اب ہم آپ کی ستائش کریں گے تو غالباً انجمن ستائش باہمی کا گمان ہونے لگ جائے گا۔ بہت شکریہ! :)
صاحب! ہم تو بس آپ کی آڑ لیے چلے آئے۔ اور، اب بھی سبھی محفلین سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی تمنا ہے اور امید ہے کہ احباب کی توجہ اور رہنمائی کے باعث اپنی ذمہ داریاں بطریقِ احسن سرانجام دے پائیں گے، امید تو یہی ہے!
ان شاء اللہ العزیز!
من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو۔۔۔
جاری رکھو!!!
:):):)
 

محمد وارث

لائبریرین
بھئی ان دو شہزادے مدیران اعلیٰ کا اتنا رعب ہے کہ آج پہلے دن ہی محفل ٹھنڈی پڑ گئی، نہ کہیں دھرنا نہ کہیں ورنہ۔ :)
 
بھئی ان دو شہزادے مدیران اعلیٰ کا اتنا رعب ہے کہ آج پہلے دن ہی محفل ٹھنڈی پڑ گئی، نہ کہیں دھرنا نہ کہیں ورنہ۔ :)
دھرنا چھوڑیے! میں تو کافی دیر سے اپنا مراسلہ ہی ڈھونڈ رہا ہوں۔ پتہ نہیں کہاں غائب ہوگیا۔
 

فرقان احمد

محفلین
دھرنا چھوڑیے! میں تو کافی دیر سے اپنا مراسلہ ہی ڈھونڈ رہا ہوں۔ پتہ نہیں کہاں غائب ہوگیا۔
صاحب! آپ تو چھپے رستم نکلے۔ خود ہی مراسلہ حذف کرنے کا تقاضا کیا۔ جب آپ کی خواہش اور منشاء کے مطابق تدوینی کاروائی عمل میں لائی گئی تو اب مراسلہ کیا عنقا نگر سے واپس منگوائیے گا؟ :)
 
آخری تدوین:
صاحب! آپ تو چھپے رستم نکلے۔ خود ہی مراسلہ حذف کرنے کا تقاضا کیا۔ جب حسبِ خواہش تدوینی کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے تو اب مراسلہ کیا عنقا نگر سے واپس منگوائیے گا۔ :)
ناراض نہ ہوں۔ مراسلہ ملنے پر آ پ کو پیغام دیا۔ یہ روداد غم مراسلہ ملنے سے پہلے کی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایسا ویسا رعب! کچھ بھی لکھنے سے پہلے دس بار سوچنا پڑتا ہے! :)
یہ بڑے پتے کی بات ہے، ابھی وہ وقت بھی آئے گا کہ آپ کی انتہائی ذاتی رائے کو بھی محفل کی پالیسی سمجھ لیا جائے گا اور آپ چپ رہنے ہی کو غنیمت جانیں گے لیکن جو ذمہ داری آپ نے قبول کی ہے اس کا اجرِ خیر اللہ ہی کے پاس ہے!
 

فرقان احمد

محفلین
یہ بڑے پتے کی بات ہے، ابھی وہ وقت بھی آئے گا کہ آپ کی انتہائی ذاتی رائے کو بھی محفل کی پالیسی سمجھ لیا جائے گا اور آپ چپ رہنے ہی کو غنیمت جانیں گے لیکن جو ذمہ داری آپ نے قبول کی ہے اس کا اجرِ خیر اللہ ہی کے پاس ہے!
جی ہاں! تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں سر :) آپ درست فرما رہے ہیں۔ :)
 

فاخر رضا

محفلین
خدا آپ دونوں کو سب کے ساتھ انصاف برتنے کی توفیق عطا فرمائے. آپ حضرات کو بہت مبارک ہو. ذمے داری لیے بغیر درجات نہیں بڑھتے. اس موقع سے فائدہ اٹھائیں. مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور یہ تجربہ بھی زندگی میں آپ کے بہت کام آئے گا
 
Top