محفل کے چاند تارے ----حصہ ء اول

محمداحمد

لائبریرین
واہ!

محفل کے چمکتے دمکتے آسمان کی جو تصویر کشی آپ نے کی ہے وہ لاجواب ہے۔ ماشاءاللہ بہت خوب لکھا ہے اور بہت دل سے لکھا ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
واہ!

محفل کے چمکتے دمکتے آسمان کی جو تصویر کشی آپ نے کی ہے وہ لاجواب ہے۔ ماشاءاللہ بہت خوب لکھا ہے اور بہت دل سے لکھا ہے۔

احمد بھیا ۔۔آپ کے تبصرے سے دل باغ باغ ہوگیا ہے:) تحریر پسند آئی ۔۔۔ معاوضہ ملا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
محفل کے شعراء میں قدیم سر ء فہرست محمداحمد ہیں ۔
:)

ان کی باتیں پڑھ کے لگتا ہے کہ یہ ہنستے ہنستے اٹھتے ہیں اور سارا دن سونے کے بعد ہنستے سوتے خواب میں شاعری بنتے ہیں

اب ہم تو مصطفیٰ زیدی کی طرح یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ "مرا مجلسی تبسم ۔۔۔۔۔۔ " :)

ویسے ہنستے مسکراتے زندگی اچھی گزر جاتی ہے۔ :)

انہی کے صحبت کے زیر ء اثر مہدی نقوی حجاز نے اپنی مشہور عشقیہ داستانیں رقم کردیں ۔ہمیں ان کی عشقیہ داستانوں کے نتیجے میں نقصان سہنا پڑا کہ مہدی بھائی محفل سونی کرتے چلے گئے ۔

ہمارا نہیں خیال کہ مہدی بھائی کی عشقیہ داستانوں اور بعد ازاں فرار میں ہمارا کوئی ہاتھ ہے۔ :)

نیرنگ خیال بھیا ہم سے احمد بھیا نے زیادہ ملاقات نہیں کی ہے اگر یہ ذکر کرتے تو ہم ان کے مزاج پر ایک شاہانہ تحریر لکھے دیتے

یعنی بال بال بچ گئے۔ :)
 

نور وجدان

لائبریرین
یعنی بال بال بچ گئے۔ :)

آپ پر ہماری نظریں مستقل جمی ہیں ۔۔موقع ہاتھ لگنے دیں۔:)

ہمارا نہیں خیال کہ مہدی بھائی کی عشقیہ داستانوں اور بعد ازاں فرار میں ہمارا کوئی ہاتھ ہے۔ :)

ہم نے آپ سے کون سا وضاحت مانگی تھی بھیا :) :)
 

نور وجدان

لائبریرین
بھئی نور سعدیہ بہت ہی اچھا تذکرہ ہے. اور مذید یہ کہ شخصیت پر آپ کی نظر بھی خوب ہے۔

بہت بہت خوب
آپ کا حسن ء ظن کہ تحریر آپ کے معیار پر پوری اتری ۔۔۔ بس نظر یونہی چلتے پھرتے رہتی ہے ۔ ایکٹو بھی تو ہوں نا :)
 
آپ کا حسن ء ظن کہ تحریر آپ کے معیار پر پوری اتری ۔۔۔ بس نظر یونہی چلتے پھرتے رہتی ہے ۔ ایکٹو بھی تو ہوں نا :)

کچھ حضرات کے تذکرے کی کمی کو محسوس کر رہا ہوں امید ہے آپ اس کا تیسرا حصہ بھی جلد تحریر کر لیں گی :)
 

arifkarim

معطل
نور سعدیہ شیخ بہنا ! بہت خوب تحریر ہے ۔۔۔ مگر مجھے ٹیگ نہیں ملا اور آج کل اکثر ٹیگ نہیں ملتا۔۔۔ پتہ نہیں ٹیگ کی ہمارے ساتھ چپقلش ہے ۔۔۔ ابن سعید بھائی شاید اس پر کچھ روشنی ڈال سکیں ۔۔۔
آپکو تو صرف ٹیگ نہیں ملتا۔ ہمیں تواپنا بنایا ہوا دھاگہ تک نہیں ملتا۔
 
برادرم متلاشی صاحب، اگر ٹیگ مراسلہ پہلی دفعہ ارسال کرتے ہوئے ہی شامل کیا جائے تو اس کی اطلاع موصول ہوتی ہے لیکن بعد میں مدون کر کے شامل کیا جائے یا درست کیا جائے تو اس کی اطلاع نہیں ملتی۔ آپ بتائیں کہ آپ کو اس پیغام کی اطلاع ملی یا نہیں۔ :) :) :)
 
Top