محفل کے چاند تارے ----حصہ ء اول

arifkarim

معطل
اس مرتبہ تو میں مکمل طور پر جہادیوں کے ساتھ تھا اور سارے دلائل آپ کے خلاف ہی لایا تھا، پھر بھی۔۔۔۔ :laughing:
اسی لئے زیک کو بھی بہت حیرانگی ہوئی کہ یہ کیا ماجرا ہوا۔ کاؤنٹر ٹرولنگ پر بھی دھاگہ حذف، ٹرولنگ پر بھی۔
اسپر مجھے انضمام الحق کے وہ تاریخی رن آوٹس یاد آ گئے، جب وہ دوڑتے وقت بھی رن آؤٹ ہوتا تھا اور اگر کریس پر براجمان ہو تب بھی :)
79032153.jpg
 
فاتح

لائبریرین

مجھے کرکٹ میں دلچسپی نہ ہونے کے باعث اس کے اصولوں سے بھی آگہی نہیں اور ا س لیے آپ نے جو مثال دی وہ بھی سمجھ میں نہیں آئی۔
انضمام الحق شاید کوئی کرکٹر ہو گا جو رن آؤٹ ہو جاتا ہو گا لیکن اس کے باوجود مثال سمجھنے سے قاصر ہوں
 
فاتح

لائبریرین
جی بالکل۔ آپ تو روٹی کو چی چو کہتے ہیں :)
نہیں۔ میں نے کبھی کرکٹ کھیلی نا دیکھی۔ سوائے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے ایک میچ کے جس میں دوست یار زبردستی لے گئے تھے اور میں ساتھ تاش کی گڈی لے کر گیا تھا کہ سارا دن کیا کریں گے وہاں، بور ہو جائیں گے تو تاش کھیلیں گے۔
 
آپکی تو دنیا ہی الگ ہے۔ ایسے میں پاکستان جیسے ملک میں رہتے ہوئے کرکٹ سے نابلد ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
آپکی تو دنیا ہی الگ ہے۔ ایسے میں پاکستان جیسے ملک میں رہتے ہوئے کرکٹ سے نابلد ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں :)
میرا چھوٹا بھائی بہت اچھا کھلاڑی ہوا کرتا تھا کرکٹ کا اور اس نے کچھ اچھی لوکل ٹیموں کے لیے کھیلی بھی لیکن مجھے ہمیشہ سے فٹبال، سوئمنگ، کراٹے، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، وغیرہ پسند رہے ہیں اور یہی کھیلے۔
کرکٹ سست کھیل لگتا تھا جس میں سار ادن دھوپ میں اس انتظار میں کھڑے رہو کہ کبھی تو آپ کی طرف آئے گی گیند۔ اس کے برعکس فٹبال میں ہاف سے پہلے ہی یہ حالت ہوتی تھی کہ شرٹ اتار کر پسینہ نچوڑنا پڑتا تھا۔
 
arifkarim

معطل
میرا چھوٹا بھائی بہت اچھا کھلاڑی ہوا کرتا تھا کرکٹ کا اور اس نے کچھ اچھی لوکل ٹیموں کے لیے کھیلی بھی لیکن مجھے ہمیشہ سے فٹبال، سوئمنگ، کراٹے، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، وغیرہ پسند رہے ہیں اور یہی کھیلے۔
مجھے کہیں سے اڑتی اڑتی خبر ملی ہے کہ آپ کافی سست المزاج ہیں۔ اسی لئے جاب بھی گھر بیٹھ کر کرتے ہیں کہ کم سے کم باہر جانا پڑے۔ یہ انقلاب کیونکر برپا ہوا :)
 
فاتح

لائبریرین
مجھے کہیں سے اڑتی اڑتی خبر ملی ہے کہ آپ کافی سست المزاج ہیں۔ اسی لئے جاب بھی گھر بیٹھ کر کرتے ہیں کہ کم سے کم باہر جانا پڑے۔ یہ انقلاب کیونکر برپا ہوا :)
نوکری پر جانا کہاں کی ورزش ہے؟ :) ورزش کے لیے اب میں سوئمنگ کو ترجیح دیتا ہوں۔
یہ ایک لمبی اور الگ بحث ہے۔ جاب کے متعلق میرا نظریہ بہت سادہ ہے کہ اس کا مقصد روٹی کمانا ہے اور جتنے پیسے کوئی دیتا ہے اتنا کام کر دیتا ہوں۔ کمپنیوں کو اپنا سمجھ کے کام کرنا اور نوکری میں وفاداریوں جیسی اصطلاحات سرمایہ داروں نے ملازموں کا خون چوسنے کے لیے گھڑی ہوئی ہیں۔ وفا داری اور قربانی فیملی اور رشتوں میں تو درست ہے لیکن سرمایہ دار سے وفا اور اس کے لیے قربانی انتہائی احمقانہ خیال ہے۔
میں گھر بیٹھ کر اس لیے کام کرتا ہوں کہ کمپنی کو میرے کام کی ضرورت ہے اور اس کے پیسے دیتے ہیں، میری شکل دیکھنے کے نہیں۔ میں کیوں جاؤں سفر کر کے اگر میں گھر سے بیٹھ کر کام کر سکتا ہوں تو۔
 
متلاشی

محفلین
برادرم متلاشی صاحب، اگر ٹیگ مراسلہ پہلی دفعہ ارسال کرتے ہوئے ہی شامل کیا جائے تو اس کی اطلاع موصول ہوتی ہے لیکن بعد میں مدون کر کے شامل کیا جائے یا درست کیا جائے تو اس کی اطلاع نہیں ملتی۔ آپ بتائیں کہ آپ کو اس پیغام کی اطلاع ملی یا نہیں۔ :) :) :)
جی بھیا اب تو مل گیا :)
 
محمداحمد

لائبریرین
:)

اب ہم تو مصطفیٰ زیدی کی طرح یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ "مرا مجلسی تبسم ۔۔۔۔۔۔ " :)

ویسے ہنستے مسکراتے زندگی اچھی گزر جاتی ہے۔ :)

ہمارا نہیں خیال کہ مہدی بھائی کی عشقیہ داستانوں اور بعد ازاں فرار میں ہمارا کوئی ہاتھ ہے۔ :)

یعنی بال بال بچ گئے۔ :)

آج مہدی بھائی محفل میں نظر آ رہے ہیں سو ہم اُنہیں یہاں دعوت دے رہے ہیں۔ :)

نور سعدیہ شیخ :)
 
Top