فرحت کیانی
لائبریرین
آپ کو چاہیے تھا کہ آپ خبر شیئر کرتے۔ آخر کو آپ احمد کے دوست ہیں۔آدھے سے متفق اور آدھا غمناک۔۔۔۔۔
میرا کیا قصور ہے۔۔۔ یہ تو آپ کی ذاتی سستی ہے کہ آپ نے یہ خبر تک نہ لی۔
آپ کو چاہیے تھا کہ آپ خبر شیئر کرتے۔ آخر کو آپ احمد کے دوست ہیں۔آدھے سے متفق اور آدھا غمناک۔۔۔۔۔
میرا کیا قصور ہے۔۔۔ یہ تو آپ کی ذاتی سستی ہے کہ آپ نے یہ خبر تک نہ لی۔
یہ بات بالکل بجا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ میرے ذہن میں یہ بات آئی ہی نہیں کہ یہاں ایک لڑی کھولنی چاہیے۔آپ کو چاہیے تھا کہ آپ خبر شیئر کرتے۔ آخر کو آپ احمد کے دوست ہیں۔
السلام علیکم!!! احمد بھیا کیسے ہیں آپ؟ بھرجائی کیسی ہیں ہماری؟ آپ بھی شادی کے بعد قابو آئے ہیں۔ بلکہ صحیح قابو کیا ہوا تھا انہوں نے۔۔ ایک سال شکل نہیں دکھائی ہمیں۔۔ (ہمیں یہ گلہ آپ سے بہت زیادہ تھا۔۔ )
ساری باتیں ایک سائیڈ پہ۔۔ میں تو بھول ہی گئی میں تو ننھی پری کی مبارک باد دینے کے لیے حاضر ہوئی ہوں۔(غائب ہونے کا فائن معاف کیا۔۔ اتنی بڑی خوشخبری ہمیں دی اس لیے۔۔ ورنہ آپ کو کوئی معافی نہیں تھی)..
احمد بھیا بہت بہت خوشی ہورہی ۔۔ اللہ پاک نے اپنی رحمت سے نوازا آپ کو۔۔ اس سے بڑی خوشی کی کیا بات ہوسکتی ہم سب کے لیے۔۔ آپ اب ایک بیٹی کے باپ ہیں۔۔رحمت ہی رحمت
ننھی پری کی بہت بہت بہت بہت۔۔۔۔۔۔ اننی ساری ی ی ی ی ۔۔۔۔ مبارک۔۔۔۔
یہ بیٹیاں کیسی ہوتی ہیں۔۔
یہ پریوں کے جیسی ہوتی ہیں
دل ہوتا ہے ان کا نازک سا
یہ بھولی بھالی ہوتی ہیں
باپ کی لاڈلی ہوتی ہیں
ماں کی دُلاری ہوتی ہیں
باپ کا درد سمیٹتی ہیں
ماں کے آنسو پونچھتی ہیں
یہ بیٹیاں تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں
بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں
گھر جو خدا کو پسند آئے وہاں ہوتی ہیں
(بے شک۔۔)
یہ کچھ بھالو شالو،کیٹی ہماری طرف سے ننھی گڑیا کے لیے
اللہ پاک سے یہی دعا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہانیہ کو آپ دونوں کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ دنیا و آخرت کا نافع علم ،صحت و تندرستی اور نصیبوں والی کرے۔۔ آمین ثم آمین۔ یا رب العالمین۔
میری طرف سے معزرت۔۔ میں آخر میں مبارک باد دے رہی ہوں۔۔
آمین ثم آمین۔۔ جزاک اللہ خیرا
ارے بھئی اتنی کنجوسی ۔۔ میٹھائی کدھر؟ میٹھائی ہمارے حصے کی بھی کھاگئے ہیں کیا؟ اور موٹے ہوجائیں گے آپ..
اور موٹے ہوجائیں گے آپ..
بہت مبارک ہو احمد
بہت بہت مبارک ہو محمد احمد
بہت بہت شکریہ!بہت بہت مبارک ہو احمد بھیا
یہ تو بہت خوشی کی خبر ملی۔ محمداحمد آپ کو اور بھابھی کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی ہانیہ کو دین و دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے اور آپ دونوں کے لیے فخر کا باعث بنائے۔ آمین
لیکن سوال یہ ہے کہ مجھے جلدی خبر کیوں نہیں ملی؟ اس بات پر آپ سے اور نیرنگ خیال سے جنگ کرنے کا محل بنتا ہے۔
آدھے سے متفق اور آدھا غمناک۔۔۔۔۔
میرا کیا قصور ہے۔۔۔ یہ تو آپ کی ذاتی سستی ہے کہ آپ نے یہ خبر تک نہ لی۔
آپ کا کیا خیال ہے انہوں نے روبوٹ رکھا ہوا ہے۔۔۔آپ بھی محفل میں آیا کرتی ہیں؟
حالانکہ ہم نے نین بھائی کو بروقت بتا دیا تھا۔
پرائی سستی کا شمار حسرتوں میں ہوتا ہے۔ اس لیے۔سُستی کے ساتھ ذاتی لکھنے کی کیا ضرورت آ پڑی؟
احمد بھیا آپ کو اطلاع غلط ملی ہے ۔ مجھے شوگر جیسی کوئی بیماری نہیں ۔۔ اس لیے ہمارے حصے کی میٹھائی خبردار جو ہڑپ کی آپ نے۔۔ اور نمولیوں کریلوں وغیرہ وغیرہ کو آپ ہی چاٹ بناکر کھائیں۔۔ہاہاہاہا۔۔۔!
مٹھائی بہت !
مٹھائی کی دوکان پر۔
"اور" سے کیا مراد ہے بھئی؟
ویسے آپ اتنی سوئیٹ ہیں کہ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ بالکل بھی مٹھائی مت کھائیں۔ بلکہ کریلےاور نمولیوں کا حلوہ بنا کر صبح شام کھائیں تاکہ توازن برقرار رہ سکے۔
آپ کا کیا خیال ہے انہوں نے روبوٹ رکھا ہوا ہے۔۔۔
احمد بھیا آپ کو اطلاع غلط ملی ہے ۔ مجھے شوگر جیسی کوئی بیماری نہیں ۔۔ اس لیے ہمارے حصے کی میٹھائی خبردار جو ہڑپ کی آپ نے۔۔ اور نمولیوں کریلوں وغیرہ وغیرہ کو آپ ہی چاٹ بناکر کھائیں۔۔
اور مجھے مکھن مت لگائیں ۔ میں نے میٹھائی ضرور کھانی۔۔بھائی سارے "شادی" کے بعد اتنے کنجوس کیوں ہوجاتے ہیں؟
اور "اور " سے مراد "اور زیادہ" ہوتا ہے۔
مابدولت اس موقعء پرمسرت پر برادرم محمد ا حمد کو مباک باد پیش کرتے ہیں ، اور ننھی گڑیا کی صحت و درازیء عمر کے لیے دعاگو ہیں۔
قربان جاؤں اپنے بھیا پہ۔۔ کنجوسی کا اعلٰی ریکارڈ توڑا ہے۔۔۔
اچھا!
کرتے ہیں بھئی کچھ ! حلوائی کا نمبر بھی تو ڈیلیٹ ہو گیا میرے فون سے نا۔
قربان جاؤں اپنے بھیا پہ۔۔ کنجوسی کا اعلٰی ریکارڈ توڑا ہے۔۔۔
ایک اور تھریڈ میں بھی ٹیگ کیا تھا کافی دن پہلے۔۔ آپ کی تعریف کی بس۔۔
اور آپ گئے ہی نہیں وہاں۔۔
ویسے بھیا نمبر ڈیلیٹ ہوا ہے۔۔ بچارے کی دکان نا اب ختم کروا دیجیے گا۔۔