مبارکباد محمد احمد کے محفل پہ سترہ سال

محمد احمد بھائی کے تو محفل میں سترہ سال ہوئے ، ماشاء اللہ مگر خلیل بھائی کو یوں اچانک یہاں دیکھ کر جو حیرت ملی خوشی اور حسرت ملی حیرت ناظرین کو ہوئی اُس کی پُراسرار لڑی کہاں بنائی جائے ، کب بنائی جائے ؟؟
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
اردو محفل فورم کے ہر دلعزیز محفلین ، بہترین شاعر، بہترین نثر نگار، درد مند دل کے مالک محمد احمد ایسے الفاظ تراشتے ہیں کہ جن میں جذبات بہتے ہیں۔
احمد آپ کو ہمہ وقت کتاب پڑھتے نظر آئیں گے۔
ان کا اپنا اعتراف ہے۔
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
دل کی بستی میں چاہے لوگ تھوڑے ہوں، وہ انھیں جوڑے رکھتے ہیں۔
سچ کے اجلے راستے پہ چلنے والے محمد احمد کی اردو محفل پہ آج سترھویں سالگرہ ہے۔
تمام محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، برکتیں، رحمتیں، کرم، فضل اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ ہر دکھ، آزمائش، برے وقت، بری بیماری، برے حادثے، بری تقدیر، نظرِبد، اور حاسدین کے حسد سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!!
واہ واہ ۔۔۔۔ سچ کہا آپ نے احمد بھائی کے بارے میں۔۔۔۔۔ ویسے میں تو ان کی سستی کا بھی قائل ہوں۔۔۔۔ بقول احمد بھائی
اسے آنکھوں ہی آنکھوں میں، جہاں تک چھوڑ سکتا تھا وہاں تک چھوڑ آیا ہوں۔۔۔۔
بلاشبہ احمد بھائی محفل کے ان ہر دل عزیز لوگوں میں سے ایک ہیں۔۔۔۔ جن سے مجھے ایک انسیت ہے۔۔۔ جگ جگ جئیں احمد بھائی۔۔۔۔۔ محفل کے ٹین ایج نوجوان کی حثیت سے ہم محفلی بچوں کی رہنمائی فرماتے رہیں۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
حضور خا ک چھاننے کو ہم جو ہیں۔۔۔۔ آپ کیوں کر زحمت کریں گے۔
آپ کی ہر آمد آپ کے بارے میں ایک نیا انکشاف لاتی ہے۔
لیکن ایک ہزار ڈالرز کا سوال یہ ہے کہ اتنا سست الوجود بندہ خاک چھاننے جیسا محنت طلب کام کیسے کر سکتا ہے؟ :):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کی ہر آمد آپ کے بارے میں ایک نیا انکشاف لاتی ہے۔
لیکن ایک ہزار ڈالرز کا سوال یہ ہے کہ اتنا سست الوجود بندہ خاک چھاننے جیسا محنت طلب کام کیسے کر سکتا ہے؟ :):):)
اسے چھاننے کی جلدی تھی سو باتوں ہی باتوں میں
جہاں تک چھان سکتا تھا وہاں تک چھان آیا ہوں
 
فہیم

لائبریرین
بہت مبارک احمد بھائی۔
ان سترہ سالوں میں کوئی سترہ ہزار نئے اشعار تو ضرور کہے ہونگے آپ نے :)
 
جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم کے ہر دلعزیز محفلین ، بہترین شاعر، بہترین نثر نگار، درد مند دل کے مالک محمد احمد ایسے الفاظ تراشتے ہیں کہ جن میں جذبات بہتے ہیں۔
احمد آپ کو ہمہ وقت کتاب پڑھتے نظر آئیں گے۔
ان کا اپنا اعتراف ہے۔
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
دل کی بستی میں چاہے لوگ تھوڑے ہوں، وہ انھیں جوڑے رکھتے ہیں۔
سچ کے اجلے راستے پہ چلنے والے محمد احمد کی اردو محفل پہ آج سترھویں سالگرہ ہے۔
تمام محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، برکتیں، رحمتیں، کرم، فضل اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ ہر دکھ، آزمائش، برے وقت، بری بیماری، برے حادثے، بری تقدیر، نظرِبد، اور حاسدین کے حسد سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!!
کل محمداحمد کو محفل میں شمولیت اختیار کیے اٹھارہ سال ہو گئے۔
اللہ پاک دونوں جہانوں کی تمام کامیابیاں، خوشیاں، آسانیاں، نعمتیں، عزت، مرتبے اور اپنا فضل، لطف، کرم اور رحم عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین ؟
 
محمداحمد

بہت شکریہ جاسمن بہن! اس بار کئی دنوں بعد باقاعدہ محفل آنا ہوا تو آپ کا میسج دیکھا۔

وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا، کب کیسے گزر گیا۔

ع۔ وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ

آپ سب احباب کی نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ۔

ممنون ہوں۔
 
Top