مبارکباد محمد احمد کے محفل پہ سترہ سال

اظہرالحق

محفلین
اردو محفل فورم کے ہر دلعزیز محفلین ، بہترین شاعر، بہترین نثر نگار، درد مند دل کے مالک محمد احمد ایسے الفاظ تراشتے ہیں کہ جن میں جذبات بہتے ہیں۔
احمد آپ کو ہمہ وقت کتاب پڑھتے نظر آئیں گے۔
ان کا اپنا اعتراف ہے۔
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
دل کی بستی میں چاہے لوگ تھوڑے ہوں، وہ انھیں جوڑے رکھتے ہیں۔
سچ کے اجلے راستے پہ چلنے والے محمد احمد کی اردو محفل پہ آج سترھویں سالگرہ ہے۔
تمام محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، برکتیں، رحمتیں، کرم، فضل اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ ہر دکھ، آزمائش، برے وقت، بری بیماری، برے حادثے، بری تقدیر، نظرِبد، اور حاسدین کے حسد سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!!
محمد احمد کو مبارک ، فعال رہنے والے محفل والے کمال کے دوست ہیں ، میں بھی کوشش میں ہوں کہ فعال ہو سکوں ۔ ۔ ۔ کافی دھکے لگانے پڑ رہے ہیں :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محمد احمد کو مبارک ، فعال رہنے والے محفل والے کمال کے دوست ہیں ، میں بھی کوشش میں ہوں کہ فعال ہو سکوں ۔ ۔ ۔ کافی دھکے لگانے پڑ رہے ہیں :)
آپ کو تو 19 سال ہو گئے محفل پر۔ مبارکاں مبارکاں۔
فعال ہونے کی کوشش؟؟؟
یہ تو اشتیاق احمد کے کسی ناول کا نام لگتا ہے۔
 
Top