مبارکباد محمد احمد کے محفل پہ سترہ سال

اظہرالحق

محفلین
اردو محفل فورم کے ہر دلعزیز محفلین ، بہترین شاعر، بہترین نثر نگار، درد مند دل کے مالک محمد احمد ایسے الفاظ تراشتے ہیں کہ جن میں جذبات بہتے ہیں۔
احمد آپ کو ہمہ وقت کتاب پڑھتے نظر آئیں گے۔
ان کا اپنا اعتراف ہے۔
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
دل کی بستی میں چاہے لوگ تھوڑے ہوں، وہ انھیں جوڑے رکھتے ہیں۔
سچ کے اجلے راستے پہ چلنے والے محمد احمد کی اردو محفل پہ آج سترھویں سالگرہ ہے۔
تمام محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں ، برکتیں، رحمتیں، کرم، فضل اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ ہر دکھ، آزمائش، برے وقت، بری بیماری، برے حادثے، بری تقدیر، نظرِبد، اور حاسدین کے حسد سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!!
محمد احمد کو مبارک ، فعال رہنے والے محفل والے کمال کے دوست ہیں ، میں بھی کوشش میں ہوں کہ فعال ہو سکوں ۔ ۔ ۔ کافی دھکے لگانے پڑ رہے ہیں :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محمد احمد کو مبارک ، فعال رہنے والے محفل والے کمال کے دوست ہیں ، میں بھی کوشش میں ہوں کہ فعال ہو سکوں ۔ ۔ ۔ کافی دھکے لگانے پڑ رہے ہیں :)
آپ کو تو 19 سال ہو گئے محفل پر۔ مبارکاں مبارکاں۔
فعال ہونے کی کوشش؟؟؟
یہ تو اشتیاق احمد کے کسی ناول کا نام لگتا ہے۔
 
اظہرالحق

محفلین
آپ کو تو 19 سال ہو گئے محفل پر۔ مبارکاں مبارکاں۔
فعال ہونے کی کوشش؟؟؟
یہ تو اشتیاق احمد کے کسی ناول کا نام لگتا ہے۔
جی بالکل میں نے بھی یہ سب لکھتے ہوئے فاروق کی طرح ران پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا ہے
دھت تیرے کی!
 
ظفری

لائبریرین
نہیں فرزانگی سے ہمارا دور دوووووووووووووووور کا کوئی ناتہ نہیں۔ البتہ دیوانگی سے ضرور رشتہ داری ہے بہت حوالوں سے۔ :battingeyelashes:
چلیں اسی دیوانگی کے حوالے سے بتائیں کہ اس ہفتے سر پر کتنی بار چوٹ لگی ۔ اور پچھلی چوٹیں ٹھیک ہوئیں کہ نہیں ۔ :thinking:
 
اظہرالحق

محفلین
وہ کیا نیلے ہیرے کی کھوج میں گئے ہوئے تھے یا کسی پہاڑی مقام پر چھٹیاں گزارنے؟؟؟
نہیں آج کل انسپکٹرجمشید اور انسپکٹر کامران خان رحمان کے ساتھ شکار کھیلنے گئے ہیں منور علی خان کی تلاش میں
بچہ پارٹی شوکی برادران کی امی کی نگرانی میں ہیںاور وہ بار بار سب کو احساس دلاتی ہیں
بچو تم کسی کام کے بھی ہو یا بالکل نکمے ہو۔۔۔

تو ان حالات میں کیا ہو گا ؟
 
تو ان حالات میں فاروق جسے آخر کار کچھ کچھ احساس ہونے لگتا ہے کہ معلوم تو کرے کہ شوکی برادران کی امی کا شبہ درست تو نہیں۔ وہ محمود سے کہتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے اب میں کوئی نہ کوئی کیس ہاتھ میں لے کر رہوں گا چاہے مفت ہی کو کیوں نہ ہو۔ محمود بھنائے ہوئے انداز میں کہتا ہے کہ میں آرام کے موڈ میں ہوں۔ اور آج کی تاریخ میں کسی صورت کوئی کام نہ کروں گا۔ بس تم میرا دماغ نہ چاٹو۔
فاروق لہجے میں حیرت لئے ہوئے کہتا ہے ۔۔۔ اوہو تو کیا تم آج پھر اپنے دماغ پر شہد لگا کر آئے ہو؟
اتنے میں فرزانہ آتی ہے اور کہتی ہے۔۔۔

کیا کہتی ہے بھلا؟؟؟؟
 
فرزانہ کہتی ہے
یہ دھاگا احمد بھائی کے سترہ سال مکمل کرنے پر ہے نہ کہ اشتیاق احمد کے ناول پر
لہذا اس سے پہلے احمد بھائی ایکس ٹو کو بلا لیں ، احمد بھائی پر ہی فوکس کریں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فرزانہ کہتی ہے
یہ دھاگا احمد بھائی کے سترہ سال مکمل کرنے پر ہے نہ کہ اشتیاق احمد کے ناول پر
لہذا اس سے پہلے احمد بھائی ایکس ٹو کو بلا لیں ، احمد بھائی پر ہی فوکس کریں
اچھا۔۔۔
احمد بھیا ۔ایک بار پھر سے مبارک۔
 
Top