تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

۴. آپ کو سب سے زیادہ کونسی کتاب پسند ہے اور کیوں؟
" خدا کی بستی" از شوکت صدیقی
اس ناول میں مصنف نے زندگی کے نشیب و فراز کو انتہائی قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے تحریر کیا ہے ۔ اور منظرنگاری کے حوالے سے اس قدر گرفت رکھی ہے کہ قاری ناول کے ماحول میں خود کو کرداروں کے ساتھ محسوس کرتا ہے ۔ روانیء زبان میں بھی اپنی مثال آپ ہے ۔:):)
 
۵. اگر زندگی میں کسی وجہ سے مایوسی آنے لگے تو اس کے اثرات پر کیسے قابو پاتے ہیں ؟
مایوسی کے اسباب کا تعین کرنے کی کوشش کرنے کے بعد ان کا سدباب یا تدارک کی کوشش کرتاہوں اور اکثر اوقات مایوسی کے اثرات کے اعصاب پر سوار ہونے سے پہلے ہی مایوسی کو رنگے ہاتھوں پونچھ یا چوٹی سے پکڑ کر دور پھینک دیتا ہوں ۔ تاہم ، درست فرمایا آپ نے ، کہ بسا اوقات مایوسی انسان کو مضمحل کرکے رکھ دیتی ہے اور ایسے وقت مابدولت اپنے پروردگار سے بذریعہ دعا و فریاد رجوع کرتے ہیں کہ بلاشبہ اس ہستی کے لیے کسی مایوسی یا اس کے اثرات کی کوئی وقعت نہیں ۔:):)
 
۶. انسان کی پہچان brands سے ہوتی ہے یا کوئی اور ذریعہ بھی ہے؟
ہوسکتا ہے مگر درحقیقت انسان کی پہچان اس کے کردار ، رویے اور دوسروں کے ساتھ اس کے برتاؤ سے ہوتی ہے ۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے کہ
اگر کسی آدمی کے کردار کے متعلق جاننا چاہتے ہو تو اس کو غصے کی حالت میں جانچو ۔
 
۷.جب آپ کو غصہ آتا ہے تو کس، پر نکالتے ہیں؟
مابدولت چونکہ بلند فشار خون اور حرکت قلب میں خطرناک حد تک تیزی و بے قائدگی کے مریض ہیں چنانچہ اس بنا پر بالعموم حالت برافروختگی سے حتی الوسع اجتناب برتتے ہیں ، تاہم فطرت انسانی کے سبب اگر کبھی طیش آہی گیا تو چند لمحات تک منہہ ہی منہہ میں بقول محترم برادرم ابن سعید ' بے پر کی ' ہانکنے کے بعد چپ سادھنے میں ہی عافیت گردانتے ہیں ۔:):)
 
آخری تدوین:
۸. آپ عام زندگی میں خاموش طبع واقع ہوئے ہیں یا اس کے برعکس؟
مابدولت کو انڈین فلم ' کالا پتھر ' میں عظیم اداکار امیتابھ بچن صاحب کا ایک مکالمہ بہت پسند اور یاد ہے اور اس سوال کا جواب اسی مکالمے میں مضمر ہے ۔
" انجینیر صاحب ، میں خاموش ضرور رہتا ہوں ، لیکن زندگی میں کبھی کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب خاموشی ایک جرم ، ایک پاپ بن جاتی ہے ۔ایسے وقت میں، میں بات کرتا ہوں ۔" :):)
 
۹. اگر آپ کو کہا جائے میڈیا کی ایڈیٹورئیل پالیسی بنائیے تو کن پوائنٹس کو ملحوظ خاطر رکھیں گے.
چونکہ مابدولت بوجۂ عدم دلچسپی و قلت معلومات اس شعبے سے قطعا" نابلد ہیں لہذا مابدولت اس پیشکش کو قبول کرنے سے معذوری کا اظہار کرنے میں کسی حیل و حجت کا مظاہرہ نہیں کریں گے ۔:):)
 
۱۰. درج ذیل.شخصیات یا کتب کو اک لفظ میں.بیان کریں ...

بانو قدسیہ
اداس نسلیں
علامہ اقبال
محمد امین صدیق
مشہور ومقبول ناول نویس اور ڈرامہ نگار
عبداللہ حسین کا شہرۂ آفاق ناول
تصور پاکستان کے بیش کرنے والے ،شاعر مشرق
بندۂ ناچیز ، دیوانگی سے فرزانگی کی جانب جس کو اردومحفل لے آئی ۔:):)
 
محمدظہیر

محفلین
امین بھائی سے مزید چند سوالات

١. مابدولت کی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کسے حاصل ہے؟:)

٢. مابدولت اپنا کام شاہی خادموں سے لیتے ہیں یا خود مختاری / خود کفیلی کو ترجیح دیتے ہیں :)

٣. خوشی کے موقع پر دوستوں کے بیچ رہنا پسند کرتے ہیں یا فیملی کے ساتھ؟ :)

٤. کراچی کی کوئی تین خصوصیات بیان کی جائیں جس سے مابدولت متاثر ہیں :)

٥. مابدولت کو کسی روز ایسا خیال آیا کہ بھئی اب بہت ہو گیا آج آسان اردو میں بات کرتے ہیں محفل پر ؟:LOL:

٦. کوئی دوست مابدولت کی شان میں چھوٹی موٹی گستاخی کرتا ہوا پایا گیا تو اس سے انتقام لیتے ہیں یا درگزر کرتے ہیں؟ :D

٧. مابدولت کو کونسی فلمیں پسند ہیں ؟ اور کونسا اداکار پسند ہے:)

٨. محفل پر کون سے رکن کی تحریر اور اشعار پسند آتے ہیں ؟:)

٩. کس قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں ؟ :)

١.مابدولت کو اتفاقاً شہنشاہِ اکبر جلال الدین سے ملاقات کرنے کا موقع پیش آئے تو اس وقت خود کو بندہء ناچیز کہیں گے یا مابدولت ہی کہلانا پسند فرمائیں گے؟ :p

:):):)
 
مابدولت برادرم محمدظہیر کا بالا معلومات ا‌فزا سوالات کے لیےکلمات اظہارتشکر کو ازبس ضروری خیال کرتے ہوئے شکرگذارہیں ۔:):)
 
مابدولت چونکہ والدین اور بہن بھائیوں سے برضائے الہی محروم ہیں ، اور فقط اہلیہ اور بچوں کا ساتھ ہے لہذا اہلیہ کو سب سے اہم گرداننے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کیونکہ وہ جملہ رشتوں اور تعلقات کی اساس ہیں ۔:):)
 
٢. مابدولت اپنا کام شاہی خادموں سے لیتے ہیں یا خود مختاری / خود کفیلی کو ترجیح دیتے ہیں
اس معاملے میں مابدولت نکمے پن کی حد تک سست واقع ہوئے ہیں اور خدام شاہی کا چونکہ دوردور تک وجود ندارد ہے ، چنانچہ بقول بہن مریم افتخار ، مسزمابدولت ہی اس سلسلے میں تختۂ مشق بنی رہتی ہیں ۔:):)
 
٣. خوشی کے موقع پر دوستوں کے بیچ رہنا پسند کرتے ہیں یا فیملی کے ساتھ؟ :)
فیملی کے ساتھ بیشتر وقت گذارنا چونکہ مابدولت کے معمولات روزوشب میں داخل ہے ، لہذا خوشی کے کسی موقع پر رفقاء کو ساعت کثیر دینا مابدولت دوستوں کا حق اور اپنا استحقاق گردانتے ہوئے دوستوں کے درمیان رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔:):)
 
٤. کراچی کی کوئی تین خصوصیات بیان کی جائیں جس سے مابدولت متاثر ہیں :)
کراچی میں وطن عزیز کے بیشر حصوں کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں جنہیں کراچی نے ایک ماں کی طرح اپنی آغوش محبت میں لے رکھا ہے ۔
کراچی کا موجیں مارتا سمندر اور کراچی میں وکٹوریہ طرز کی عمارات کی بہتات جس نے کراچی کی خوبصورتی کو دوچند کردیا ہے ۔
کراچی کا موسم جو بالعموم معتدل رہتا ہے ۔:):)
 
:)
٥. مابدولت کو کسی روز ایسا خیال آیا کہ بھئی اب بہت ہو گیا آج آسان اردو میں بات کرتے ہیں محفل پر ؟:LOL:

ہا ہا ہا ۔۔ دیر آید ، غالبا" درست آید !
مابدولت شاید لڑیء ہذا سے اس کارخیر میں جت گئے ہیں ۔ دعا رہے کہ مابدولت کے پائے استقامت میں لغزش نہ آنے پائے ۔ :):)
 
آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اس لڑی میں مابدولت آسان اردو میں گفتگو کر رہے ہیں؟ :eek:
 
٦. کوئی دوست مابدولت کی شان میں چھوٹی موٹی گستاخی کرتا ہوا پایا گیا تو اس سے انتقام لیتے ہیں یا درگزر کرتے ہیں؟
اس حوالے سے مابدولت بہت محتاط ہیں ۔کسی ناپسندیدہ بات کو مابدولت اپنی فہمی استعداد کے مطابق پرکھنے کی سعیء حتی الوسع کرتے ہیں کہ آیا یہ واقعی گستاخی ہے یا محض اختلاف رائے یا تنقید برائے اصلاح ۔تاہم تیقن کامل ہوجانے بعد مابدولت کسی قرارواقعی ردعمل کی بابت فیصل ہوجاتے ہیں ۔:):)
 
٧. مابدولت کو کونسی فلمیں پسند ہیں ؟ اور کونسا اداکار پسند ہے
مابدولت کو انڈین فلمیں بہت پسند ہیں جن میں چند درج ذیل ہیں
آنند
گاندھی
معصوم
انداز ( پرانی)
نائیک اور بہت سی دیگر فلمیں۔
اداکاروں میں امیتابھ ۔۔۔ راج کمار ۔۔دلیپ صاحب ۔۔ راج کپور ۔۔ اور
پاکستانی سپراسٹار چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد (مرحوم) :):)
 
٨. محفل پر کون سے رکن کی تحریر اور اشعار پسند آتے ہیں ؟:)
مابدولت تمام محفلین کی تحاریر کو نہایت ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں چنانچہ اس سوال سے بمشکل انصاف کرپائیں گے اور مابدولت ناانصافی اور تفریق کے سخت مخالف ہیں ۔ تاہم ایسا ضرور کہ بعض خاص موضوعات پر چند مخصوص محفلین کی معلومات کا احاطہ خاصا وسیع ہے اور وہ محفلین ان موضوعات پر معلوماتی ، دلچسپ اور سیر حاصل گفتگو روا رکھنے میں یدطولی رکھتے ہیں ۔
شعر و شاعری سے مابدولت باوجود خواہش ، کوئی رغبت پیدا نہ کرپائے تاہم شاذوناذر اگر کسی محفلین کے کہے ہوئے کسی نظم یا غزل کو پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے تو مابدولت محظوظ ضرور ہوتے ہیں ۔:):)
 
آخری تدوین:
Top