محمد شمیل قریشی سے ایک گفتگو

شمشاد

لائبریرین
اصل میں بات یہ ہے کہ شمیل نے اپنا پہلا خط حذف کر دیا ہے جس پر یہ سب باتیں ہو رہی ہیں۔ اس لیے اپ لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی۔ خیر اب تو لگتا ہے شمیل اس صدمے سے سنمبھل گئے ہیں جو ان کو ان کے ایک دوست کی وجہ سے ہوا۔
 

بدتمیز

محفلین
اجنبی نے کہا:

بیٹا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے تم نے ۔ مگر اس پر عمل در آمد نہیں ہوگا ۔
میں نے بیسیوں خطوط منتظمین کو لکھے ہیں کہ میرے تمام خطوط اور میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے مگر کسی نے کان نہیں دھرے ۔ مجبوراً مجھے اپنا نام بدلنا پڑا ہے ۔
یہ privacy کا مسئلہ واقعی سنجید ہے ۔
میرا خیال ہے کہ شاید تم بھی اسی وجہ سے اپننے خطوط اور اکاؤنٹ ختم کرانا چاہ رہے ہو ۔ بہت اچھی بات ہے ۔ آؤ ہم دونوں مل کر تحریک چلائیں کہ ہمارے تمام پیغامات اور اکاؤنٹ ختم کیا جائے ۔ 8)

تم نے بیسیوں خطوط لکھ مارے ادھر ادھر جو میں نے تمکو میل کی ہوئی ہے اس کا جواب ندار۔ بات کا تمہیں ککھ پتہ نہیں کہ ہوئی کیا ہے ٹانگ بڑھا رہے ہو کوئی وزنی چیز گزر گئی تو کیبل دیکھنے سے محروم رہ جاؤ گے۔ :twisted:
 
دوستوں ! میں بہت شرمندہ ہوں ۔ میں نے بہت کوشش کی کہ میں یہاں سے جا سکوں پر اب ‏آپ میں رہنا میری عادت بن گئي ہے ۔ شاید میری یہ دوسری زندگی جس کی شروعات دو سال ‏پہلے ہوئي ، میری اصل زندگی سے بہت اچھی ہے جہاں مجھے بہت سے پیار کرنے والے ملتے ‏ہیں ۔ ‏
 

شمشاد

لائبریرین
شمیل مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور ہم سب کے درمیان ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے معلوم تھا کہ آپ اس محفل کو نہیں چھوڑ سکتے۔ ہے نا۔
 

اجنبی

محفلین
محمد شمیل قریشی‏‎ نے کہا:
دوستوں ! میں بہت شرمندہ ہوں ۔ میں نے بہت کوشش کی کہ میں یہاں سے جا سکوں پر اب ‏آپ میں رہنا میری عادت بن گئي ہے ۔ شاید میری یہ دوسری زندگی جس کی شروعات دو سال ‏پہلے ہوئي ، میری اصل زندگی سے بہت اچھی ہے جہاں مجھے بہت سے پیار کرنے والے ملتے ‏ہیں ۔ ‏
واہ بیٹے کیا بونگی ماری ہے ۔ دل چاہ رہا ہے کہ پہلے تالیاں پیٹوں پھر تمہیں پیٹوں ۔
ایک بات یاد رکھو ۔تمہاری اصل زندگی اس دوسری زندگی سے کہیں بہتر ہے ۔ یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ تمہارے ماں باپ ، تمہارا خاندان وہ سب تمہارے ساتھ مخلص ہیں ۔ تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے جو تم اس ہوائی چیز “انٹرنیٹ“ اور اس کے باسیوں کو اپنے گھر والوں پر ترجیح دے رہے ہو ۔ تمہارا گھر ، تمہارا خاندان وہی تمہارے لیے سب کچھ ہے ، وہی تمہیں سب کچھ دے سکتے ہیں ، یہاں سے تمہیں شاید ہی کچھ ملے ۔
میری یہ بات یاد رکھنا ۔
 
مانوس اجنبی : مجھے بہت دکھ ہے کہ تم نے مجھ سے انسٹینٹ مینیجر پر مزید بات کرنا ‏مناسب نہ سمجھا ۔ میں پلیز دوبارہ آ جاو ۔ میں ضروری بات کرنا چاہتا ہوں ۔ ‏
 
نبیل بھائي : پہلے تو بہت معذرت کہ میری وجہ سے اس خوبصورت محفل میں ایک دن بد مزہ ‏گی رہی ۔ جی اگر ایسا ممکن ہے تو آپ کر دیجیے ۔ ‏
 

ماوراء

محفلین
مجھے معلوم تھا کہ شمیل کہیں بھی نہیں جا سکتا۔ اصل میں میں نے کچھ اس لیے نہیں کہا کہ میں تمھاری پہلی پوسٹ کے بعد دوسری بات کہ رکنیت ختم کرنا چاہ رہے ہو، کے صدمے سے اب تک باہر نہیں نکلی تھی۔ اب تمھارا فیصلہ بدلنے کے بارے میں پڑھ کر میرے ہوش واپس آئے ہیں۔ میں نصیحت دینے کے قابل تو نہیں۔ لیکن زندگی میں گھبرانا کبھی نہ۔ اور ایک انسان سے کیسا ڈرنا۔ :(

شمیل، ہمارے زندگی کے بہت سے رخ دنیا کی وجہ سے بدل جاتے ہیں، ہمارے خیالات لوگوں کی وجہ سے بدل جاتے ہیں، ہمارے ارادے لوگوں کی وجہ سے کمزور پڑ جاتے ہیں۔ لیکن اگر انسان کو اپنے آپ پر پورا اعتماد ہو، اپنے ارادے مضبوط ہوں۔ تو ایسا کبھی کچھ نہیں ہوتا۔

اور کبھی کسی پر اعتماد نہ کرنا۔جب تک تم یہ نہ جان لو کہ یہ اعتماد کے قابل ہے یا نہیں۔

اور یہ جو تم بات کر رہے ہو نہ کہ شرمندہ ہوں۔ پتہ ہے “ عظیم انسان وہ نہیں ہوتا جو کبھی غلطی کرتا ہی نہیں بلکہ اصل عظمت تو اس میں ہے جو غلطی کر کے پشیمان ہو اور پھر وہی غلطی دوبارہ نہ دھرائے۔“

خیر خیر۔۔۔۔ تمھارا فیصلہ سن کر خوشی ہوئی۔

اور یہ دانائی کی باتیں کبھی کبھی میرے منہ سے نکل آتی ہیں۔ اور ایسی باتیں بہت کم لوگوں کو سناتی ہوں۔ ان میں سے آج تم بھی ہوئے۔:D۔ اور یہ باتیں میں نے سبق یاد نہیں کیا ہوا۔ زندگی میں ٹھوکریں کھا کر حاصل کی ہیں۔ :(
جب پوسٹ کرنے لگی تھی تو بالکل بھی ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بس ہاتھ چلتے گئے تو میں نے لکھ دیا۔ حالانکہ میں بات کو دوبارہ سے شروع بھی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمیل، مجھے خوشی ہے کہ آُپ نے محفل سے قطع تعلق نہیں کیا، اور اس بات کی بھی خوشی کہ آپ نے جلد اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے اچھا ہوا کہ مجھے انٹرنیٹ دستیاب نہیں تھا اور مجھے یہ تکلیف والی خبر ہی نہیں ہوئی کہ آپ نے یہاں سے جانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ صرف یہ خوش خبری ہی سنی آپ کی واپسی کی۔ ابھی آپ تسلی رکھیں لائبریری میں بہت کام ہیں آپ کے لئے :)

اور ہاں آپ کی سوچ اچھی ہے اور اچھی سوچ رکھنے والے دوسروں کی نظروں میں ہر وقت سربلند رہتے ہیں
 
Top