خالد بھائی آپ کا بہت شکریہ ،محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
خالد بھائی آپ کا بہت شکریہ ،
یہ تو بتا دیں کہ آپ کی مبارک باد کا شمارگزری ہوئی سالگرہ میں کیا جائے یا آئندہ آنے والی سالگرہ کے لیے ایڈونس سمجھی جائے ۔
آپ کی محبت شکر گزار ہوں خالد بھائی۔
شکریہ خرم بھائی ۔اس جہانِ رنگ و بو کے گلِ چیدہ عالی دماغ منکسرالمزاج اور ہر دل عزیز محترم ومکرم عدنان بھائی! سال کی گرہ مبارک ہو امید ہے اس گرہ سے بندھا اگلا سال نہایت خوش گوار ہوگا اور یہ سلسلہ غالب کے محبوب کی زلف کی طرح دراز ہوتا جائے گا خوش رہیے
واہ چوہدری جی خوب موقع کا فائدہ اٹھایا ۔ایموجیز کے چکر میں لڑی میں سانس دوڑی اور اکا دکا مراسلے بے وقت لڑھک گئے۔ خیر کوئی گل نہیں۔۔۔۔ اس موقع کا فائدہ چُکتے ہوئے سالگرہ اول سے لیکر نمبر بیالیس تک کی مبارکباد قبول کیجیے۔ بلکہ مزید فائدہ اٹھاتے ہوئے منگنی مبارک، شادی مبارک وغیرہ بھی قبول کیجیے۔
ہماری ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئیے سلامت رہئے۔۔۔۔۔واہ چوہدری جی خوب موقع کا فائدہ اٹھایا ۔
رسم محبت نبھانے کا شکریہ ۔