تعارف مختصر تعارف اور سیکھنے کی جستجو

نئی نئی چیزوں سے مراد ایسی باتیں ، ایجادات، اور روایات جن کا شاید پاکستان میں رہنے والے لوگوں کو علم نہ ہواور بعض کے لیے دلچسپی کا باعث بنیں۔
چلیں جی ہمیں بھی ایسی ایجادات کا بے صبری سے انتظار رہے گا جن کے بارے میں ہم نہیں جانتے
 
ہاہاہاہاہاہا
ایسی کوئی بات نہیں میرے بھائی
یہاں بہت سے صاحب علم اور قابل حضرات موجود ہیں
جو آپ کی قابلیت کا امتحان لے سکتے ہیں
میں یہاں آیا بھی اسی لیے ہوں کہ یہاں پر اپنوں جیسا ماحول ملتا ہے۔ اور سب ہی قابل لوگ ہیں۔
 
شکیب

محفلین
خوش آمدید شہباز بھائی۔

میں سوشل میڈیا کا باقاعدہ سات سے آٹھ سال سے استعمال کنندہ ہوں لیکن وہاں پر کوئی علمی رہنمائی نہیں ملتی۔
یہاں آپ کی تشنگی ضرور مٹے گی۔ جو سمجھ میں نہیں آتا بے تکلف ایک نئی لڑی(=پوسٹ) بنا کر پوچھ لیں۔
اور مشاغل میں ایسا بہت کچھ ہے جو آہستہ آہستہ ہی بتایا جائے تو ٹھیک رہے گا۔
کوئی ٹھیک ویک نہیں رہے گا۔۔۔ آپ بتائیں! :) جاپان میں کیسے پہنچ گئے؟ کب سے مقیم ہیں؟کب تک واپسی ارادہ ہے؟ کیا آپ کے فیس بک پروفائل پر اسٹیٹس پر 'سنگل' لکھا ہوا ہے؟
وغیرہ وغیرہ۔
 
باباجی

محفلین
میں یہاں آیا بھی اسی لیے ہوں کہ یہاں پر اپنوں جیسا ماحول ملتا ہے۔ اور سب ہی قابل لوگ ہیں۔
بے شک یہاں کا ماحول بہت اپنائیت بھرا ہے
نظریاتی اختلاف بے شک ہوتے ہیں لیکن ذاتی اختلاف اور لڑائی جھگڑے سے کوسوں دور ہیں سب
اگر کوئی زیادہ ہی برا مان جائے تو خاموش ہوجاتا ہے
 
خوش آمدید شہباز بھائی۔

یہاں آپ کی تشنگی ضرور مٹے گی۔ جو سمجھ میں نہیں آتا بے تکلف ایک نئی لڑی(=پوسٹ) بنا کر پوچھ لیں۔

کوئی ٹھیک ویک نہیں رہے گا۔۔۔ آپ بتائیں! :) جاپان میں کیسے پہنچ گئے؟ کب سے مقیم ہیں؟کب تک واپسی ارادہ ہے؟ کیا آپ کے فیس بک پروفائل پر اسٹیٹس پر 'سنگل' لکھا ہوا ہے؟
وغیرہ وغیرہ۔
میں جاپان میں بسلسلہ تعلیم یہاں تک آ گیا۔ 2011 سے یہاں پر مقیم ہوں اور اب شاید مستقل رہائش تو یہاں ہی رہے گی لیکن چھٹیاں گزارنے میں ہر سال پاکستان جاتا ہوں۔فیس بک کی پروفائل کو میں کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرتا ۔ کیونکہ وہاں سنگل اور منگل کے لیے دوستیاں نہیں بنائی جاتیں۔
 
Top