ہانیہ

محفلین
بات یہ ہے کہ جب بھی محبت کا ذکر ہوتا ہے ہمارے دل و دماغ پر ایک عورت یا ایک مرد کا خیال پیدا ہوتا ہے، جبکہ محبت تو کسی بھی شے سے کی جا سکتی ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بےجان.
کسی جانور سے بھی گہرا لگاؤ ہو جائے تو اس کے بچھڑ جانے پر صدمہ ہوتا ہے یہ احساس بچوں میں خوب دیکھا جا سکتا ہے، کوئی بے جان پسندیدہ شے کے کھو جانے پر بھی غم ہوتا ہے
ہم محبت صرف انسانوں سے ہی تو نہیں کرتے
کچھ لمحات بھی ایسے ہوتے ہیں کہ ان لمحات کو ہم کبھی بھلانا نہیں چاہتے.
کہتے ہیں کسی زمیندار کو اپنی زمینوں سے بڑی محبت ہوتی ہے جب وہ بک جاتی ہیں تو زمیندار کو اندر سے سینک کھانا شروع کر دیتی ہے.

بھائی شاعری میں تو ایک ہی قسم کی محبت پڑھنے کو ملتی ہے۔۔۔آج تک کسی جانور کی جدائی کے بارے میں نہیں پڑھا۔۔۔۔

ویسے روایتی محبت میں۔۔۔جو مار شاعر کھاتا ہے محبت کی۔۔۔تو وہ کب کھائی جاتی ہے۔۔۔لڑکی کے اماں ابا نے رشتہ ریجیکٹ کر دیا ہوتا ہے۔۔۔۔یا لڑکی نے چپل دکھائی ہوتی ہے۔۔۔
 
زیک

مسافر

پلیز ہمیں اس کتے کے بارے میں ضرور بتائیں جس سے آپ کو نویں جماعت میں محبت ہو گئی تھی اور جس کی جدائی میں آپ آج تک پریشان ہیں۔
 
جبکہ اگر محبت جانور سے بھی ہو تو اس پر لکھنے میں شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے
مجھے ایک موٹرسائیکل بڑی پسند ہے اور میری اس پر نظم بھی شائع ہے
خیر کوئی جو بھی لکھے ہم کیا کر سکتے ہیں
 
میں کتوں کا شوق نہیں رکھتا
مگر حیرت ہے جانور کا نام لینے پر آپکو کتے کا ہی خیال. کیوں آیا
 
ہانیہ

محفلین
جبکہ اگر محبت جانور سے بھی ہو تو اس پر لکھنے میں شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے
مجھے ایک موٹرسائیکل بڑی پسند ہے اور میری اس پر نظم بھی شائع ہے
خیر کوئی جو بھی لکھے ہم کیا کر سکتے ہیں

اچھاا۔۔۔۔ اچھاا۔۔۔

ویسے جانور کی محبت میں کیسے مار کھائی جاتی ہے۔۔۔۔۔کتا بلی کاٹ لیتے ہیں۔۔۔توتا ٹھونک مار دیتا ہے۔۔۔۔

اور یہ چیزوں سے محبت۔۔۔جیسے موٹر سائیکل سے۔۔۔۔موٹر سائیکل سے گر جاتے ہیں تو مار محسوس ہوتی ہے۔
۔۔۔
 
نہیں صرف اس کے کھو جانے پر
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محبت اپنا وار کرنے کیلئے دو تیروں کا سہارا نہیں لیتی.
جب محبت ایک طرح سے مجھ پر حاوی تھی تو انجینیرنگ سے محبت کی کیا ضرورت
محبت تو تب تک وار کرتی رہتی ہے جب تک سامنے والا خوب گھائل نہ ہو جائے۔۔۔ کہیں کا نہ رہے۔ پھر اس کے لئے دو تیر بھی کم ہی پڑتے ہیں۔
ایسا ہمارا سوچنا ہے۔ کسی اور کا متفق ہونا لازمی نہیں ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بات یہ ہے کہ جب بھی محبت کا ذکر ہوتا ہے ہمارے دل و دماغ پر ایک عورت یا ایک مرد کا خیال پیدا ہوتا ہے، جبکہ محبت تو کسی بھی شے سے کی جا سکتی ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بےجان.
کسی جانور سے بھی گہرا لگاؤ ہو جائے تو اس کے بچھڑ جانے پر صدمہ ہوتا ہے یہ احساس بچوں میں خوب دیکھا جا سکتا ہے، کوئی بے جان پسندیدہ شے کے کھو جانے پر بھی غم ہوتا ہے
ہم محبت صرف انسانوں سے ہی تو نہیں کرتے
کچھ لمحات بھی ایسے ہوتے ہیں کہ ان لمحات کو ہم کبھی بھلانا نہیں چاہتے.
کہتے ہیں کسی زمیندار کو اپنی زمینوں سے بڑی محبت ہوتی ہے جب وہ بک جاتی ہیں تو زمیندار کو اندر سے سینک کھانا شروع کر دیتی ہے.
آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ ارائیں ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا جدائی زخم نہیں ہوتی، کیا کسی سے وابستہ امیدوں کا ٹوٹ جانے ہمیں گہرا صدمہ نہیں دیتا
سب وقتی ہوتا ہے۔۔۔ زخم چھری سے بھی لگے تو گھاؤ بھر ہی جاتا ہے بالآخر۔
اور جو زخم یا صدمے کسی کی جدائی یا دوسرے سے وابستہ امیدوں کے ٹوٹنے سے ملتے ہیں، ان کو دل کا روگ نہیں بنانا چاہئیے، وہ بس ایک پڑاؤ ہوتے ہیں دم لینے کے لئے، مثبت رویہ رکھتے ہوئے سوچیں گے تو معلوم ہو گا کہ وہ سب تو آپ کی قوتِ برداشت میں اضافہ کے لئے امتحان تھا آپ کا،۔
تھوڑا صدمہ کیجئے، دو چار آنسو بہائیے اور آگے بڑھ جائے کہ زندگی رُکنے کا نام نہیں ہے۔
 
Top