مبارکباد مدرز ڈے

زیک

مسافر
تمام محفلین خاص طور پر وہ جو مائیں ہیں اور محفلین کی والداؤں کو مدرز ڈے مبارک۔
 

یاز

محفلین
ویسے جلد ہی وہ کمنٹ بھی آئے گا، یعنی "ہمارا ہر دن مدر ڈے ہوتا ہے۔ یہ سب مذہبی تہذیبی یلغار وغیرہ۔ ڈیڑھ لیٹر پیپسی میں سے تیسرا گلاس انڈیلتے ہوئے" وغیرہ وغیرہ۔
 

bilal260

محفلین
میرا ہر دن مدد ڈے ہوتا ہے میرا روزانہ ہر کام ٹھیک ہوتا ہے یہ میری ماں کی دعا ہے جو وہ روزانہ میرے لئے کرتی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
جب تک امی زندہ تھیں مدرز ڈے پر انہیں وش کرتا تھا۔ اس مرتبہ اپنی اہلیہ کی والدہ کو وش کیا۔ اور ابو جان کو فون کر کے وش کیا کہ اب ماں اور باپ دونوں وہی ہیں۔ :)
تمام محفلین کی والداؤں کو میری جانب سے مدرز ڈے مبارک
 
میری طرف سے محفل میں موجود ماؤں اور محفلین کی ماؤں کو مبارکباد. اللہ تعالیٰ ان کو تندرستی اور آسانی والی زندگی عطا فرمائے اور جن کی مائیں رب کے حضور حاضر ہو گئیں ان کے درجات بلند فرمائے. آمین
والدین کی خدمت کو اپنی روٹین کا لازمی حصہ بنائیں.
 
مدرز ڈے مبارک!
ہر روز خوشی کا دن ہوتا ہے پھر عید کیوں؟
ہر روز عبادت کا دن ہوتا ہے تو پھر حج کیوں؟
ہر روز کسی نا کسی کو بھوک لگتی ہے ، بھوکا ہوتا ہے ، کھلا دیں پھر روزہ کیوں؟
نشان حیدر کیوں ؟ ستارہ جراءت کیوں ؟
ضروری ہے کہ خصوصی طور پر مانا جائے کہ اگر آج کا دن ماؤں کے لئے ہے ۔۔۔ ان سب کو خوشی مبارک، پھول مبارک ، کارڈ مبارک اور پھر ایک شاندار قسم کا عشائیہ مبارک :)
 
پھر فادرز ڈے کب مناتے ہیں؟
عارف بھائی ۔ ہم مسلمانوں کیلئے ماں اور باپ سے محبت کیلئے کوئی ایک دن نہیں سال کے تین سو پینسٹھ دن ایک جیسے ہیں۔ ہمارے مسلمان کلچر اور ایشیائی معاشرت میں ہر دن ہی ماں اور باپ سے محبت ان کی خدمت کا دن ہے۔ہمارے لیے ہر دن مدر ڈے اور فادر ڈے ہے۔ یہ سارے ٹوپی ڈرامے یورپی تہذیب کے ہیں۔ جہاں مذہب اور شریفانہ اقدار سے منحرف لبرل لوگ اپنے ماں باپ کو عمر رسیدہ ہونے پر کیئر ٹیک ہومز میں چھوڑ آتے ہیں اور پھر سال میں ایک دن ان سے ملنے کے دن کو مدر ڈے اور فادر ڈے کے طور پر مناتے ہیں۔ قرآن مجید میں ماں باپ سے محبت اور حسن سلوک کا حکم صرف سال کے ایک دن کیلیے نہیں ہر وقت ہر دن کیلیے ہے۔اس لیے ہمارا ہر دن مدر ڈے ہمارا ہر دن فادر ڈے ہے۔ آپ دوست اس موقف کو پر مزاح کی ریٹنگ دو یا کچھ ہمارے لیے یہ احکامات الہی کا حصہ ہے۔
سورۃ النسا میں حکم باری تعالی ہے
وَٱعْبُدُوا ٱللَّهَ وَلَا تُشْرِ‌كُوابِهِۦ شَيْ۔ًٔا ۖ وَبِٱلْوَ‌ٰلِدَيْنِ إِحْسَ۔ٰنًا

ور تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو
 

arifkarim

معطل
یہ سارے ٹوپی ڈرامے یورپی تہذیب کے ہیں۔ جہاں مذہب اور شریفانہ اقدار سے منحرف لبرل لوگ اپنے ماں باپ کو عمر رسیدہ ہونے پر کیئر ٹیک ہومز میں چھوڑ آتے ہیں اور پھر سال میں ایک دن ان سے ملنے کے دن کو مدر ڈے اور فادر ڈے کے طور پر مناتے ہیں۔
یہاں جوائنٹ فیملی سسٹم نہیں ہوتا اسلئے بلوغت کی عمر پہنچنے کے بعد اولاد والدین کیساتھ عموماً نہیں رہتی۔ جب ماں باپ کی عمر بڑھاپے تک پہنچ جاتی ہے اور وہ اپنی دیکھ بھال خود نہیں کر سکتے تو وہ اولڈ ہومز کا رُخ کرتے ہیں۔ اپنی اولاد پر بوجھ نہیں بنتے جو خود اپنی اولاد کو سنبھالنے کی فکر میں مصروف ہوتی ہے۔
 
یہاں جوائنٹ فیملی سسٹم نہیں ہوتا اسلئے بلوغت کی عمر پہنچنے کے بعد اولاد والدین کیساتھ عموماً نہیں رہتی۔ جب ماں باپ کی عمر بڑھاپے تک پہنچ جاتی ہے اور وہ اپنی دیکھ بھال خود نہیں کر سکتے تو وہ اولڈ ہومز کا رُخ کرتے ہیں۔ اپنی اولاد پر بوجھ نہیں بنتے جو خود اپنی اولاد کو سنبھالنے کی فکر میں مصروف ہوتی ہے۔
عارف بھائی اب آپ خود سوچیں کہ کیا یہ مغربی معاشرت کا المیہ نہیں ہے؟ کیا یہ درست نہیں ہے کہ بڑھاپے میں ماں باپ کو اولاد کی طرف سے دیکھ بھال اور ان کی موجودگی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن مغربی اولاد اپنے ماں باپ کو کئیر ٹیک ہومز میں ڈال کر اپنے ان ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جاتی ہے جو کسی دیسی یا ولائتی معاشرے سے پہلے انجیل زبور تورات اور قرآن نازل کرنے والے اللہ تعالی نے ڈالی ہیں۔
آپ دنیا اور معاشرے کی کسی برائی اور کسی بھی بگاڑ کا تجزیہ کر لیں۔ ہر جگہ آپ کو یہی حقیقت نظر آئے گی کہ وہ عیسائی ہوں، یہودی ہوں، ہندو ہوں یا مسلمان، ہر مذہب کے لوگ ا آسمانی احکامات کو نظر انداز کر کے ، معاشرے کو نظم و ضبط اور حدود میں رکھنے کیلیے ضروری مذہبی اقدار سے دور ہو رہے ہیں۔
 
عارف بھائی بیحد بیحد بیحد افسوس ہے کہ آپ قرآنی آیات پر مبنی ایک صاف ستھری پوسٹ کو بھی مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے رہے ہیں۔ خدارا مقدس قرآنی آیات کو تو بخش دیں۔ کیوں بار بار اللہ کے عذاب شدید کو آواز دے رہے ہیں؟ میں نے آپ سے پیار محبت اور اخلاق و آداب میں رہ کر بات کر کے دیکھ لی۔ مجھے آپ نہیں سدھر سکتے۔ اب اس کے بعد آپ جیسے گستاخ دین کو کوئی جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔:love-over:
 
Top