مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

محترمی و مکرمی ساجد بھائی ہماری طرف سے بھی مبارکباد وصول کریں
COC-E001a.jpg

congrats_retard_cs.jpg
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
:good::zabardast1::great:


:congrats::congrats::congrats:
بہت بہت مبارک ہو لالہ :)
شاید میں لیٹ ہو گئی ہوں ابھی ابھی چاچو سے ڈانٹ کھائی ہے :tongue: وہ میں نا اپنا پڑھنے میں مصروف تھی لالہ اس لئے محفل پر آکر زیادہ محفل گردی کا ٹائم نہیں مل سکا :rolleyes:
 

ساجد

محفلین
ماشا ء اللہ ۔ بہت اچھے خیالات کا اظہار کیا ہے آپ نے۔ ان خیالات کے اظہار پر میری جانب سے مبارک باد قبول فرمائیں۔ مدیر بننے پر مبارک باد بھی پیش کرتا اگر آپ کسی اور زمرے کے مدیر بنتے۔:) یہ دو شعبے تو بہت بھاری ذمہ داری ہے۔ حالات حاضرہ کی تو خیر ہے لیکن مذہب ایک ایسا شعبہ ہے، جس میں دنیا و آخرت کی فلاح کے ساتھ ساتھ خسارہ کابھی امکان ہے، اگر ادارت کرتے ہوئے (خدا نخواستہ) قدم ڈگمگا جائیں۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقہ سےادا کرنے میں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
یوسف ثانی بھائی ، آپ کا بے حد شکریہ۔ واقعی یہ ٰایک مشکل شعبہ ہے جس میں خود پر جبر کی حد تک صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔ بندہ بشر ہونے کے ناطے ہم سب کے قدم کبھی نہ کبھی اور کہیں نہ کہیں ڈگمگا ہی جایا کرتے ہیں لیکن اول تو ایسا غیر ارادی طور پر ہوتا ہے کہ کوئی بھی ذی ہوش کم از کم مذہب کے معاملہ میں نا انصافی کا مظاہرہ نہیں کرتا دوئم یہ کہ سورۃالعصر میں اللہ تعالی خود فرماتا ہے کہ "بے شک انسان خسارے میں ہے"۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا "مگر وہ لوگ نہیں جو حق بات اور صبر کی تلقین کرتے رہے"۔ تو جناب ، اگر نیت صاف اور حق بات کہنے اور کرنے کا جذبہ ہو تو دنیا اور آخرت میں خسارے کا کوئی امکان انشاءاللہ نہیں ہے۔
 

ساجد

محفلین
شکریہ محمد وارث صاحب!

جب بڑھتے قدم تھم جائیں یا ڈگمگائیں اور ادارت مشکل لگنے لگے تو پھر چاہیئے کچھ ایسا جو دے طاقت آگے بڑھنے کی اورمنزل کو پا لینے کی۔ کیونکہ پانا ہے زندگی میں کچھ بڑھ کر۔تو پھر پئیں بھینس کا تازہ مِلک پیک دودھ غازی مِلک شاپ سے لے کر ۔ دودھ کی قدرتی غذائیت بنائے مضبوط محفل۔ غازی ملک شاپ سے دودھ لے کر پینے والے کاشفی کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے جناب ساجد صاحب کو مبارکباد۔ :)
ہم آپ کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں گے۔
کاشفی بھائی ، بہت بہت شکریہ۔
انشاءاللہ بڑھتے قدم ڈگمگائیں گے نہ رکیں گے کیوں کہ غازی ملک شاپ والے بھی خالص دودھ کے لئے ہم سے ہی رابطہ کرتے ہیں :)۔ کبھی تشریف لائیں میرے پاس تو آپ کی تواضع خالص دودھ سے کروں گا کہ آپ کا معدہ اس کے خالص پن کی تاب نہ لا سکے گا:) ۔
 

فاتح

لائبریرین
ساجد بھائی! بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

ساجد

محفلین
اول اول تو ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیں۔ :) :) :)

بلا شبہہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس کام میں آپ کے شانہ بشانہ کسی اور محفلین کو بھی لا کھڑا کریں تاکہ باہمی مشاورت سے کچھ غیر جانبدارانہ فیصلے لینے میں سہولت ہو نیز یہ کہ محفل کی گھڑی کے ڈائل پر مدیران کی موجودگی زیادہ سے زیادہ مرتب کی جا سکے۔ :)

ہمیں امید ہے کہ آپ اس کام میں خود کو تنہا نہیں پائیں گے بلکہ پورا محفل اسٹاف اور تمام محفلین تعاون کے لئے دستیاب ہوں گے۔ یہ بات سچ ہے کہ ہماری کمیونٹی میں ابھی دل سے سوچنے کا رجحان عام ہے اور یہی سبب ہے کہ مذہب و سیاست کے زمروں کی ادارت ایک چیلنج بن کر سامنے آتی ہے۔ لیکن پچھلے چند برسوں میں ہم نے واضح طور پر یہ محسوس کیا ہے کہ محفلین عمومی طور پر رواداری، قوت برداشت اور مخالفت کا سامنے کرنے کی اہلیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے (جس کی اولین مثال ہم خود میں پاتے ہیں) جو کہ ایک بہت ہی مثبت بات ہے۔ :)
ابن سعید بھیا ، بہت شکریہ۔
محفل کے تمام ساتھی سن لیں کہ ہمیں اس امتحان سے دوچار کرنے کی تمام تر ذمہ داری ابن سعید بھیا پر عائد ہوتی ہے :)۔ یکم اپریل کی صبح ہی ان کی طرف سے ایک ذاتی پیغام نے میرے ان باکس پر دستک دی ،دروازہ کھولا تو منکشف ہوا کہ ادارت کے معاملے میں میری رائے طلب کی گئی ہے۔ پہلے تو ہم نےا سے اپریل فول سے تعبیر کیا اور اپنے تئیں کہا کہ "کیا پدی کیا پدی کا شوربہ"۔ معاملہ تب "سنگین" صورت اختیار کر گیا جب محمد وارث بھائی اور نبیل بھائی کے علاوہ شمشاد بھائی اور زیک بھی اس گفتگو میں شریک ہو گئے۔ تب ماتھا ٹھنکا کہ محفل کے یہ پنج پیارے اس معاملے میں واقعی سنجیدہ ہیں۔
ابن سعید بھیا ، آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ محفلین میں رواداری اور برداشت کی اہلیت میں اضافہ ہوا ہے اور اگر آپ خود کو اس کی اولین مثال کہتے ہیں تو پھر ہمارے لئے تو کچھ بھی نہیں بچتا جس کی طرف اشارہ کر کےہم اسے اپنا اثاثہء رواداری کہہ سکیں;)
 

ظفری

لائبریرین
سا جد بھائی آپ کو میری طرف سے بھی یہ منصب بہت بہت مبارک ہو ۔ ان شاءاللہ ہم سب کی طرف سے آپ کو ہمیشہ تعاون حاصل رہے گا ۔ :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
قبلہ بڑے غالبؔ اور فدوی چھوٹے غالبؔ کی طرف سے مشترکہ پرخلوص مبارک باد قبول جناب ساجد بھائی

مبارک باد اسدؔ، غمخوارِ جانِ درد مند آیا:thumbsup:
 
ساجد بھائی ، میری طرف سے انتہائی مبارک قبول فرمائیں۔

صد شکر کہ جتنے عزیز و اقارب ہیں وہ اہم عہدوں پر فائز ہوتے جا رہے ہیں ، اب اطمینان سے اقربا پروری کا شوق پورا ہو سکے گا۔

سیاست اور مذہب پر ایسے ہی کسی قریبی بندے کی تعیناتی کا منتطر تھا میں، اب مشکل ہے کہ دھونس اور حالات اور موقع سے فائدہ اٹھانا۔

جدید دور کے منفی سیاست کے زیرک و ماہر سیاستدان ایک زرداری سب پہ بھاری کا اس اصول پر کاربند رہ کر باقی تمام سیاسی جماعتوں کی قیمت لگا کر انہیں انگلیوں پر نچانے کے عملی نمونے سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ :)
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی ، میری طرف سے انتہائی مبارک قبول فرمائیں۔

صد شکر کہ جتنے عزیز و اقارب ہیں وہ اہم عہدوں پر فائز ہوتے جا رہے ہیں ، اب اطمینان سے اقربا پروری کا شوق پورا ہو سکے گا۔

سیاست اور مذہب پر ایسے ہی کسی قریبی بندے کی تعیناتی کا منتطر تھا میں، اب مشکل ہے کہ دھونس اور حالات اور موقع سے فائدہ اٹھانا۔

جدید دور کے منفی سیاست کے زیرک و ماہر سیاستدان ایک زرداری سب پہ بھاری کا اس اصول پر کاربند رہ کر باقی تمام سیاسی جماعتوں کی قیمت لگا کر انہیں انگلیوں پر نچانے کے عملی نمونے سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ :)
محب ، سب سے پہلے تو بہت شکریہ۔
بھائی جان ، آج کے دور میں کنبہ پروری مشکل تر ہوتی جا رہی ہے اقرباء کہاں سے پالے جا سکتے ہیں:) ؟۔ اول خویش بعد درویش کے مصداق جب خویش ہی درویش کے مقام پر پہنچ جائے تو ہر طرف سرخ بتی نظر آئے گی:sick4: ۔
 
محب ، سب سے پہلے تو بہت شکریہ۔
بھائی جان ، آج کے دور میں کنبہ پروری مشکل تر ہوتی جا رہی ہے اقرباء کہاں سے پالے جا سکتے ہیں:) ؟۔ اول خویش بعد درویش کے مصداق جب خویش ہی درویش کے مقام پر پہنچ جائے تو ہر طرف سرخ بتی نظر آئے گی:sick4: ۔
اس کی ایک چھوٹی اور مشہور مثال پیش خدمت ہے۔

فکر نہ کرو ، یہ کام ہو جائے گا۔ وہ ساجد صاحب ہیں نہ جو ابھی ابھی ناظم بنے ہیں سیاست اور مذہب کے فورم کے ، میرے بہت پرانے جاننے والے اور عزت کرنے والے ہیں۔ میں کہہ دوں گا ، کام ہو جائے گا۔ :ROFLMAO:
 

ساجد

محفلین
اس کی ایک چھوٹی اور مشہور مثال پیش خدمت ہے۔

فکر نہ کرو ، یہ کام ہو جائے گا۔ وہ ساجد صاحب ہیں نہ جو ابھی ابھی ناظم بنے ہیں سیاست اور مذہب کے فورم کے ، میرے بہت پرانے جاننے والے اور عزت کرنے والے ہیں۔ میں کہہ دوں گا ، کام ہو جائے گا۔ :ROFLMAO:
:laugh:
 
Top