مراسلوں پر کراس دینا

شمشاد

لائبریرین
آجکل محفل میں ایک صاحب بڑے پیمانے پر دوسروں کو کراس دینے پر معمور ہیں۔ مجھے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ مراسلہ بھی نہیں پڑھتے، بس مراسلہ نگار کا نام دیکھتے ہیں اور جھٹ سے کراس دے دیتے ہیں۔ چونکہ کچھ اراکین سچ بولتے ہیں اور ان کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتے اس لیے کراس کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں سچ سُننے اور سچ سہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور کئی ایک کی اندھی تقلید سے بچائے۔
 
یہ انتہائی افسوس ناک اور غیر ذمے دارانہ رویہ ہے۔ اس سے ہمارے معاشرے کی تربیت اور ماحول کا اندازہ بھی ہوتا ہے اور عدم برداشت کا اظہار بھی۔
 
میرے خیال میں انتظامیہ اس حوالے سے کوئی ایکشن بھی لے سکتی ہے۔ تحاریر پر آرا دینے کا یہ نظام مثبت اور جائز طریقے سے استعمال ہو تو مفید ہے لیکن اگر کوئی رکن اس کا بے دریغ ناجائز استعمال کر رہا ہے تو اس کا بآسانی اندازہ ہوسکتا ہے اور اس پر کارروائی بھی کی جانی چاہیے۔
 
کاشفی

محفلین
کراس سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے ۔۔ اللہ رب العزت تعصب کرنے والوں سے بچائے۔۔آمین
خود کے کراس پر بھی نظر ہونی چاہیے دوسروں پر انگلی اُٹھانے والوں کی۔۔۔
کون کس کی تقلید کرتا ہے اس میں ٹانگ اڑانے کے بچائے۔۔جو جس کی تقلید کرتا ہےوہ اسی کی تقلید کرے۔۔۔دوسروں کو مشورہ نہ دے۔۔۔
انتظامیہ جو بھی فیصلہ کرے گا اس کا احترام کیا جائے گا۔۔اُمید فیصلہ انصاف کے اصولوں کے تحت ہی ہوگا۔۔۔انشاء اللہ
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
سوال ہی غلط تھا۔۔جب جواب آتا ہے تو بولنے کے لیئے کچھ نہیں بچتا تو لوگ چنے کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔۔
بھئی غیرمتفق اور ناپسند دینے والوں کو آپ بھی غیرمتفق دے دو۔۔۔اس سے وہ کون سا چھوٹا ہوجائے گا۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ تو فہمِ سلیم (کامن سینس) کی بات ہے کہ ریٹنگ کا مقصد اپنی آرا کا اظہار ہے نہ کہ ذاتی مخاصمت کا اظہار۔

میرا خیال ہے کہ ریٹنگ کو اگر ہم دانشمندانہ طور پر استعمال کرتے ہیں تو اس سے ہماری ہی شخصیت کی بہتر ترجمانی ہوتی ہے۔

ویسے غیر متفق کے لئے "کراس" کا نشان مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں ہے۔ اس "کراس" سے ایسا گمان ہوتا کہ ریٹنگ دینے والا آپ سے غیر متفق ہی نہیں ہے بلکہ اُس نے آپ کی بات کو کلی طور پر رد کر دیا ہے۔ اختلافِ رائے اور بات کو یکسر رد کر دینے میں بہت فرق ہوتا ہے اگر کوئی سمجھے تو۔
 
احمد بھائی لیکن اس کراس دینے سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیئے۔۔۔صحیح یا غلط؟
مخالفوں سے بات بڑھانے اور کچھ بولنے پر ان کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ کراس ہی دے کر بات بڑھانے سے اجتناب کیا جائے۔۔اس لیئے میں ایسا کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی لیکن اس کراس دینے سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیئے۔۔۔ صحیح یا غلط؟
مخالفوں سے بات بڑھانے اور کچھ بولنے پر ان کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ کراس ہی دے کر بات بڑھانے سے اجتناب کیا جائے۔۔اس لیئے میں ایسا کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔۔۔

بھئی ہمیں تو عینی شاہ مذاق میں بھی کراس عنایت کرتی ہیں تو ہم اُس کی بھی شکایت کرتے ہیں۔ :)

پھر ضروری نہیں ہے کہ محفل میں ہم ہر کسی سے ہی بحث کریں۔ بذاتِ خود میں محفل میں بہت سی پوسٹس کو نظر انداز کر دیتا ہوں۔ اگر میں ایسا نہ کروں تو میرا سارا دن ہیں لڑائی جھگڑے میں گزرے اور یہ سب معاملات میری ذاتی زندگی میں بھی اثرات دکھانے لگیں۔

آپ سمیت کوئی بھی رُکن مروجہ ریٹنگز ضرور استعمال کرے لیکن اگر دیکھے کہ "کسی" سے ستارے ملنے کے امکانات اس صدی میں نظر نہیں آتے تو پھر دونوں فریقین کو ایک دوسرے کو (اور ان کی پوسٹس کو) نظر انداز کر دینا چاہیے اس طرح دونوں کی زندگی پُر سکون ہو سکتی ہے۔ :)

بہر کیف یہ میری ذاتی رائے ہے اور آپ سمیت باقی تمام محفلین اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔
 
یہی تو میں بھی کہتا ہوں کہ غیرمتفق اور متفق سے کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوجاتا۔۔۔اس سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔
 
اس تبصرے سے ظاہر ہورہا ہے کہ موصوف ریٹنگ کو ذاتی مخاصمت کا ہتھیار ہی سمجھتے ہیں۔
سوال ہی غلط تھا۔۔جب جواب آتا ہے تو بولنے کے لیئے کچھ نہیں بچتا تو لوگ چنے کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔۔
بھئی غیرمتفق اور ناپسند دینے والوں کو آپ بھی غیرمتفق دے دو۔۔۔ اس سے وہ کون سا چھوٹا ہوجائے گا۔۔۔

اور اس ہتھیار کو استعمال کرنے کی موصوف متعدد مرتبہ وارننگ یا دھمکی بھی دے چکے ہیں :):)
 
کاشفی

محفلین
اس تبصرے سے ظاہر ہورہا ہے کہ موصوف ریٹنگ کو ذاتی مخاصمت کا ہتھیار ہی سمجھتے ہیں۔
اور اس ہتھیار کو استعمال کرنے کی موصوف متعدد مرتبہ وارننگ یا دھمکی بھی دے چکے ہیں :):)
آپ کو جو ظاہر ہورہا ہے بالکل غلط ظاہر ہورہا ہے۔
پھر وہی بغیر ثبوت کے بات۔۔دھمکی ومکی ۔۔اگر کہیں دی ہے تو ثبوت پیش کریں۔۔۔
بغیر کسی ثبوت کے کسی پر الزام لگانا کہ دھمکی دی ہے تو یہ بہت ہی غلط بات ہوتی ہے۔۔اس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔۔پھر اگر کوئی غیرمتفق دے دے تو۔۔۔لوگ دلبرداشتہ ہوجائیں گے۔۔
 
جیہ

لائبریرین
در اصل جب کسی کے پاس دلیل نہیں ہوتی ایک مراسلے کو رد کرنے کی تو وہ اسے کراس کر دیتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
اگر اس بات پر متفق ہوا جائے کہ الفاظ شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں تو ملاحظہ فرمائیں کیا کیا گوہر افشانیاں ہو رہی ہیں۔
 
Top