مراسلہ میٹر

نام: اردو محفل
مراسلہ جات: 1,977,960
تاریخ: یکم جولائی 2018
اوسط: چار ہزار سات سو اڑتالیس دن میں 'ساڑھے چار سو سولہ' فی دن
درکارمراسلہ جات: 22039

نام: اردو محفل
تعداد: 1972759
تاریخ: 21 جون 2018
وقت: 1 بج کر اٹھاون منٹ شام
درکار مراسلہ جات: 27237
 
اے خان

محفلین
:)
خیریت سے ہیں اے خان بھائی، پڑھائی کا سلسلہ کہاں تک پہنچا؟
الحمد للہ اللہ کا کرم ہے. پڑھائی الحمدللہ جاری ہے. فورتھ سمیسٹر ختم ہوگیا ہے. آج کل چھٹیاں انجوائے کررہا ہوں..امید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگی..محفل میں آپ کا آنا کافی کم ہے.
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔ چھٹیوں سے کیسے لطف اندوز ہو رہے ہیں، سیر و تفریح یا کوئی پراجیکٹ؟
میں بھی ٹھیک ہوں اللہ کا شکر۔
 
آج کل تو گھر کے پاس تھوڑی سی زمین ہے. جس میں سفیدار کے پودے ہیں ان کی دیکھ بھال کررہا ہوں. ان سے فارغ ہوکر لائبریری چلا جاتا ہوں.بس اسی طرح چھٹیوں کو انجوائے کررہا ہوں.
 
اے خان

محفلین
اس کو انجوائمنٹ بولتے ہیں؟
تصور کریں جب چاروں طرف اپنے کھیت ہوں. سفیدار کے پودے ہوں. ابو نے کہا ہو کہ یہ سفیدار کے پودے تمہارے ہیں ان کا نفع و نقصان تمہارا ہے. اور آپ کو معلوم ہو کہ ان پودوں کی تھوڑی سی دیکھ بھال ان کو قیمتی کرسکتی ہے. اور آنے والے کچھ سالوں میں یہ کافی بڑا سرمایہ ہے. تو آپ کو مزہ آئے گا کام کرکے میرے خیال میں اس سے بہتر تفریح اور کوئی نہیں
 
محمد وارث

ابو نے یہ سارا جال آپ کا خیال شادی سے ہٹانے کے لیے بچھایا ہے خان صاحب، سمجھ کر جیو! :)
 
Top