لالہ رخ
محفلین
بے شک یہ پریشان کن مسئلہ ضرور ہے لیکن اتنا پیچیدہ بھی نہیں کہ آپ کہیں کہ اب کوئی اور راستہ ہی نہیں
یہاں سب نے اتنے بہترین حل پیش کئے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب سیل فون عام ہونے کے بعد بچہ بچہ ان سب باتوں کو سمجھتا ہے
جن صاحبہ نے یہ دھاگہ شروع کیا ہے اور جس طرح سے اس پریشانی کو بیان کیا ہے وہ سب باتیں انتہائی بچکانہ ذہن کی عکاسی کرتی ہیں
سب سے پہلی بات تو یہ کہ ان کی سہیلی کو اگر بیہودہ ایس ایم ایس آرہے تھے تو انکو اپنی سہیلی کو فارورڈ کرنے کا کیا مطلب؟
دوسری بات یہ کہ انکی سہیلی کو کال اور میسج بلاک کرنے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا؟؟؟؟
تیسری بات یہ کہ اس نے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں کیوں نہ لیا؟؟
اور چوتھی اور آخری بات یہ کہ اچھے اور برے تو ہر جنس میں ہوتے ہیں صرف لڑکے ہی نہیں لڑکیاں بھی پورے شدو مد کے ساتھ اس برے فعل میں شامل ہوتی ہیں نہ سب لڑکے برے اور نہ سب لڑکیاں بری ۔۔۔ ۔۔ تو پھر ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنے کیا مطلب ہوا؟؟؟؟
ایسی باتیں لکھنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ ہم مرد برادری کو کلیتاً برا کہہ کر اپنے باپ ، بھائی ، شوہر اور بیٹے کو بھی اسی صف میں کھڑا کر رہے ہیں
اور اگر مرد برادری چند لڑکیوں کی وجہ سے سب عورتوں پر کیچڑ اچھالیں گے تو کیا ہم کو اچھا لگے گا؟؟؟؟ نہیں ناں۔۔۔ تو پھر ایسی بات لکھتے یا کہتے ہوئے دس بار سوچیں کہ ہم کیا کہہ اور لکھ رہے ہیں
کسی پر بھی انگلی اٹھانے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا بہت ضروری ہے اے حوا کی بیٹی
اگر میرا باپ، بھائی یا کسی کی بھی کوئی حرکت ایسی جس کو میں معاشرتی طور پر برا سمجھوں اور وہ واقعی کسی کا ذہنی سکون برباد کر رہی ہو تو مجھے اپنے باپ، اپنے بھائی کو بھی اس لسٹ میں رکھنے میں کوئی عار نہیں ۔