مردوں کی بیٹھک

ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔

نبیل بھائی بیٹھو لاؤ آج ایک ایک ہاتھ ہو ہی جائے۔ شمشاد بھائی لاؤ پتہ نکالو آج پھلس کھیلیں گے۔
 
زین

لائبریرین
ارے سعود بھائی ان کو بھی شہر کی ہوا لاگے ہے۔ ابھی کل کے لمڈے ہیں اور اج بڑی بڑی باتاں کرے ہیں۔ اک ذرا ان کو سوائے کا پہاڑہ پڑھنے کو کہہ دو تو بغلیں جھانکیں گے، بغیر کیلولیٹر، وہ کیا کہتے ہیں اس مشین کو جس پر حساب کتاب بھی کرتے ہیں، دو جمع دو نہیں کر سکتے۔ آنے دو اس کے باوا کو، اس سے شکایت کروں گا اس کی۔

:dontbother:

ارے شمو چچا!
آپ کیوں‌ ناراض ہوتے ہیں۔:cry2:
 
شمشاد

لائبریرین
ارے سعود بھیاء دیکھو تو کون آیا ہے، آج تو ہمری بیٹھک کے نصیب جاگ گئے، ارے کاکا نبیل بھیاء آئے ہیں۔ ارے او فجلو، ارے جا بھاگ کے گھر سے موڑا تو اٹھا لائیو۔ چٹائی پر تھوڑا ہی بٹھائیں گے ان کو، ان کی تو پتلون خراب ہو جاوے گی۔ اور ہاں ذرا لسی پانی کا بھی بندوبست کرتے آئیو۔
 
شمشاد

لائبریرین
:dontbother:

ارے شمو چچا!
آپ کیوں‌ ناراض ہوتے ہیں۔:cry2:

دیکھ لیا سعود بھیاء اس لمڈے کی حرکتیں۔ دل تو چاہتا ہے کہ اس کے باوا کی بجائے زینو چاچی کو بتا آؤں، پھر سوچتا ہوں اگر وہ یہاں آ دھمکی تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ وہ بھلے ہی اپنے محلے میں کچھ بھی کرتی رہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
آئیے آئیے ادھر آجائیے آبی بھائی۔ اور سنائیے گائے نے دودھ روک لیا تھا تو کسی ڈاکٹر کو دکھایا؟

میں تو کہوں گا کہ آپ کہیں پریشان نہ ہوں۔ سائکل اٹھا کر چلے جائیں بسرامپور اور وہاں فتح محمد کا نام پوچھ لیجئے گا۔ اتنا اچھا آدمی ہے کہ ایک بار کو اپنا کام دھام چھوڑ کر چلا آئے گا۔ دکھا لیجئے اسے بہت ہوشیار آدمی ہے۔

سمرن کاکا کی بھینس کو یہی شکایت تھی۔ جڑی بوٹی بنا کر گیا تھا تین دن کے اندر ایک دم ٹھیک۔

ارے کیا بات کہہ دی سعود بھیا اپن کو کیا گوجرسمجھ رکھا ہے جو گائیوں کو دھویں اور بھینسوں کا گوبر کھچیں ہیں ۔ ۔ ۔ اور یہ رامپور والے فتح محمد کی خوب کہی سُنا ہے گوبر سونگھ کر بتاوے ہے کہ زانور کو کیا بیماری ہے ۔ ۔ ۔ :silly:
 
آبی ٹوکول

محفلین
ارے سعود بھیاء دیکھو تو کون آیا ہے، آج تو ہمری بیٹھک کے نصیب جاگ گئے، ارے کاکا نبیل بھیاء آئے ہیں۔ ارے او فجلو، ارے جا بھاگ کے گھر سے موڑا تو اٹھا لائیو۔ چٹائی پر تھوڑا ہی بٹھائیں گے ان کو، ان کی تو پتلون خراب ہو جاوے گی۔ اور ہاں ذرا لسی پانی کا بھی بندوبست کرتے آئیو۔

اب نبیل کاکا آئے ہیں تو لسی تھوڑے ہی میں پیئں گے کوئی چائے وائے وہ کیا کہتے ہیں موئی کافی وافی کا بست بند کرو :a6:
 
کاپھی تو یہاں ملے نہیں ہے۔ چائے کے لئے بھیجا ہے۔ کھلاون کی دوکان کھلی ہوئی تو ٹھیک نہیں تو سراپھت کی دوکان سے لانا پڑے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے میں نے تو ایک پڑیا چائے منگوائی تھی پنساری کی دکان سے، دیختا ہوں اگر گھر میں تھوڑی بچی پڑی ہو۔
 
زین

لائبریرین
دیکھ لیا سعود بھیاء اس لمڈے کی حرکتیں۔ دل تو چاہتا ہے کہ اس کے باوا کی بجائے زینو چاچی کو بتا آؤں، پھر سوچتا ہوں اگر وہ یہاں آ دھمکی تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ وہ بھلے ہی اپنے محلے میں کچھ بھی کرتی رہے۔

اجی وہ تو ہمری پارٹی ہے ، نام لے لیا ہے تو اب دیکھنا آتی ہی ہوں‌گی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا کیا بات کر رہے ہیں سعود بھائی، آپ نبیل سے کشتی کروائیں گے کیا؟ چلیں اگر کروانی ہی ہے تو ریپھری مجھے بنائیے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اجی وہ تو ہمری پارٹی ہے ، نام لے لیا ہے تو اب دیکھنا آتی ہی ہوں‌گی ۔

ایسے ہی نہ آتی ہوں گی، یہاں تو پردے کا بھی انتجام نئیں ہے۔ اور ہاں میں نے آتے ہوئے دیخا تھا، طالوت گلی کی نکڑ پر اپنے بلٹیریا لیے بیٹھے تھے۔ اور آپ جانت ہو کہ اس سے زینو چاچی کی جان جاتی ہے۔
 
زین

لائبریرین
طالوت کو سنبھالنے کے لیے بھی اس کے پاس خصوصی انتجام ہے ۔ بڑی سیانی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
طالوت کو تو سنبھال لیں گی، بلٹیریا کا کیا کریں گی جو ان کی بُو پر ہی جھپٹ پڑے گا۔
 
Top