میرے پڑھنے کے لیے تو رسالہ ہونا چاہیئے بس
کونسا رسالہ ہے یہ نہیں دیکھتا
خواتین کے رسالے بھی پڑھتا ہوں مطلب جو خواتین کے لیے چھاپے جاتے ہیں
یہ رسالہ وہ نہیں جو فوجی جوانوں پر مشتمل ہوتا ہے
جہانزیب صاحب یہ اچھا کیا کہ میں بھی یہی سوچ رہا تھا ۔۔
کہ مردودوں ممم میرا مطلب ہے مردوں کیلیے بھی ایسا ایک گوشہ ہو جہاں مرد خواتین پر پابندی لگا کر سکون سے دو چار باتیں کرلیں۔۔
خیر اب آتا ہوں آپ کے سوال کی طرف تو جناب۔۔
میں نے شاید ہی کوئی خواتین کا رسالہ یا ڈائجسٹ ہو جو نہ پڑھا ہو ۔۔
جبھی تو میری زبان قینچی میرا مطلب ہے خواتین کی طرح چلتی ہے۔
ہاں ان سب میں مجھے عمیرہ احمد کے ’’ پیرِ کامل‘‘ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیاد ہ متاثر کیا۔
اس کے بعد میری شادی ہوگئی ۔۔ اور اب ۔۔ خواتین کے ڈائجسٹ تو درکنار ۔۔ خواتین سے ہی خائف ہوں۔
والسلام