مزاج کیسے ہیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اچانک محفل آنا ترک کر دیا تو میں تشویش ہوئی بٹیا۔

ویسے ہماری ناعمہ بٹیا کی پڑھائی کیسی جا رہی ہے؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بس جی یہ تو رزلٹ ہی بتا ئے گا،، ابھی تو پیپر ہونے ہیں:(
ویسے کتنا اچھا ہو سارا سال پڑھ کے بس رزلٹ آ جائے:rollingonthefloor:
جی وہ کہتے ہیں کہ انکو اردو لکھنے میں مسئلہ ہے اور انگلش وہ یہاں لکھ نہیں سکتے اسی لئے نہیں آتے۔۔
 
آپ کو امتحان سے ڈر لگتا ہے بٹیا؟ ہمیں تو امتحانات سے خوشی ہوتی ہے۔ اور نتیجے کی ہم کبھی پروا نہیں کرتے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے تو بو لا تھا سر آپ کوشس کریں لیکن ان کے پاس واقع ٹائم نہیں ہو تا:idontknow:
کیونکہ ایک تو انکی پڑھائے پھر سارا دن ہوم ٹیوشنز۔
 
بٹیا اگر آپ علم کے حصول کے لئے پڑھتی ہیں تو کمپارٹمینٹ آنے یا فیل ہونے جیسا کوئی خوف ہونا ہی نہیں چاہئے آپ کو اور اگر مقصد ڈگری حاصل کرنا ہے تو پڑھنے کی کیا ضرورت؟ :)

اور ہاں ہم آپ کے استاد کی مصروفیات سمجھ سکتے ہیں۔ آپ انھیں ہمارا سلام کہہ دیجئے گا بس۔ :)
 

تیشہ

محفلین
ویسے آپ کی تتلیوں والی تصویریں بہت اچھی ہیں۔

جی بہت شکریہ ابن بھیا :battingeyelashes: تتلیاں میں نے خود بنائیں ہیں :party: چھوٹی بڑی تتلیوں کے بیچ بڑی تتلی بس پر ' لگ جاتے تو میں بھی اڑُ جاتی ۔۔ ویسے اب بھی اڑتیُ ہی ہوں مگر پر ' کے ساتھ مزید مزا آجاتا :party:
 

تیشہ

محفلین
اپیا آپ نے کبھی چپکے چپکے ہاتھ بڑھا کر تتلیاں پکڑی ہیں؟

نہیں :( اڑُتی دیکھی ہیں بس ،، مگر اگر میرے اختیار میں ہوں تو بھی میں انکو پکڑ کے انکی اڑان ، انکے ، پر' رنگ خراب نہیں کروں گی :shameonyou: یہ اڑتی ہوئی ہی اچھی خوبصورت ہیں ، اور میں ظالم نہیں ۔۔ بس صرف دیکھکر پسند کرتی رہوں گی :battingeyelashes:
 
ہم نے تو بچپن میں دن میں تتلیاں اور رات میں جگنو بہت پکڑے ہیں۔ ویسے ہم پکڑتے ہی چھوڑ دیتے تھے بس چپکے سے پکڑ لینے کی خوشی ہوتی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بچپن کے دن بھی کیا دن ہوتے ہیں۔ میں نے بھی جگنو اور تتلیاں کا بہت تعاقب کیا اور بہت دفعہ کامیاب رہا۔
 

ابوشامل

محفلین
ویسے جگنو پکڑنا تتلیوں کی بنسبت زیادہ سہل ہوتا تھا۔
اور ہم بارش کے دنوں میں بھنبھریاں (Dragon Fly) پکڑ کر اس کی دم میں دھاگہ باندھ کر گھماتے تھے :) بالکل اپنے پالتو جانور کی طرح ۔۔۔۔۔۔ بڑا مزا آتا تھا۔ تتلی کبھی ہمارے ہاتھ لگی نہیں اور کراچی جیسے بڑے شہر میں جگنو کہاں ملتے؟
پہلی مرتبہ جگنو 22 سال کی عمر میں خیرپور میں اپنے دوست کے گاؤں میں دیکھے۔ کیا بے فکری کے دن تھے وہ ۔۔۔!
 

فہیم

لائبریرین
اور ہم نے بارش کے دنوں میں کچی مٹی سے بل بوٹیاں (وہ جو سرخ سرخ ہوتی مخملی سی مکڑی نما) پکڑ پکڑ کر جمع کی ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
اور ہم نے بارش کے دنوں میں کچی مٹی سے بل بوٹیاں (وہ جو سرخ سرخ ہوتی مخملی سی مکڑی نما) پکڑ پکڑ کر جمع کی ہیں۔
ہاں فہیم وہ ہم نے بھی پکڑی ہیں لیکن اب وہ بالکل نہیں دکھتیں۔ میں نے تو سنا ہے اسے بیر بہوٹی کہتے ہیں۔ اب درست نام کا نہیں معلوم۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top