مزاج کیسے ہیں - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب تو مزاج بہتر ہیں پر رات کو میرا دماغ درد سے پھٹ رہا تھا۔ یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی ہتھوڑیاں مار رہا ہوں:(
 

شمشاد

لائبریرین
بیوقوف لڑکی اپنا علاج کرواؤ، یہ روز روز سر میں درد ہونا اچھی بات نہیں ہے۔ اپنا فشار خون چیک کرواؤ اور بروقت دوائی کا استعمال شروع کر دو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ تو میں بہت دیر سے کہتی ہوں کہ میرے سر میں درد ہوتا ہے پر کوئی دھیان ہی نہیں دیتا:) سارے شمشاد لالہ کے جیسے ہیں سمجھتے ہیں کہ میں کام نا کرنے کے بہانے کرتی ہوں اس لئے اب میں کسی کو کہتی ہی نہیں ہوں کہ میرے سر میں درد ہے:)
ہن میرا کی قصور اے:) پہلے کم ہوتی تھی پر کچھ دنوں سے بہت شدید درد ہوتی ہے اور میں پین کلر لے لیتی ہوں:) رات کو بھی نیند نہیں آرہی تھی تو پین کلر لے کر سوئی میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ مذاق برطرف، سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے چیک کرواؤ۔ یہ روز روز سر میں شدید درد ہونا اچھی علامت نہیں ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں بھی مذاق نہیں کررہی تھی۔ سچ میں سب سمجھتے ہیں کہ میں کام نا کرنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہوں۔
حالانکہ سر میں درد ہو یا نا ہو کام تو کر نا ہی پڑتا ہے:)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہاں جی۔ وہ بھی یہی سمجھتے ہیں۔ حالانکہ کبھی کبھی بہت شدید درد ہوتی ہے۔
پر کیا کریں مجبوری ہے کوئی مانتا ہی نہیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے گھر میں تمہاری good-will اچھی نہیں ہے۔ گھر والوں سے اپنے سفارتی تعلقات میں بہتری لاؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں سفارتی تعلقات، سفارتی تعلقات اچھے ہوں تو بھائیوں سے مالی امداد بھی ملتی رہتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top