مزاحیہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
تیری آنکھیں جھکی جھکی
تیرا چہرہ کھلا کھلا
جب تیرے چہرے پہ ہاتھ گھومایا
تو آدھ کلو فیر اینڈ لولی ملا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو حسینوں کے بال ہوتے ہیں
لڑکوں کو پھانسنے کے جال ہوتے ہیں

نہ جانے کتنوں کا خون پیا ہو گا انہوں نے
تب ہی تو ان کے ہونٹ لال ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
تیری یاد میں ہم نے قلم اٹھائی
لیا کاغذ اور تصویر آپ کی بنائی
سوچا تھا کہ اس کو دل سےلگا کر رکھیں گے
مگر وہ تو بچوں کو ڈرانے کے کام آئی
 

شمشاد

لائبریرین
وہ آج بھی ہمیں دیکھ کر مسکراتے ہیں
یہ تو ان کے بچے ہی کمینے ہیں
جو ماموں ماموں بلاتے ہیں

- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - --

اپنی صورت کا کبھی تو دیدار دے
تڑپ رہا ہوں اب اور نہ انتظار دے
اپنی آواز نہیں سنانی تو مت سنا
کم از کم ایک مس کال ہی مار دے
 

شمشاد

لائبریرین
تم ہوتی تو ایسا ہوتا
تم ہوتی تو ویسا ہوتا
تم اس بات پہ اتنا ہنستی
تم اس بات پہ اتنا خوش ہوتی
تم اس بات پہ یہ کہتی
تم اس بات پہ وہ کہتی

شکر ہے تم نہیں ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
عرض کیا ہے :

تیرے در پر ہزار بار آئیں گے
تیرے در پر ہزار بار آئیں گے

گھنٹی بجائیں گے اور بھاگ جائیں گے
 

ظفری

لائبریرین
ویسے تو زندگی میں کچھ بھی نہ اس نے پایا
جب دفن ہو گیا تو شاعر کے بھاگ جاگے
وہ سادگی میں ان کو دو سامعین سمجھا
بس آٹھویں غزل پر منکر نکیر بھاگے

(اطہر شاہ خان جیدی)
 

اعجاز

محفلین
بولا دکاندار کہ کیا چاہیے تمہیں
جو بھی کہو گے میری دکاں پہ وہ پاؤگے
میں‌ نے کہا کتے کے کھانے کا کیک ہے؟
بولا یہیں پہ کھاؤگے یا لے کے جاؤگے
:(
 

شمشاد

لائبریرین
رات کہتے ہیں تیری زلفِ گرہ گیر کو لوگ
تُو اگر سر منڈھا دے تو اُجالا ہو جائے
 

ماوراء

محفلین
آپ کیوں ناراض ہیں محبت سے
اس گناہ سے ثواب ہوتا ہے​

یہ شعر مزاحیہ تو نہیں ہے۔ لیکن مجھے بہت مزاحیہ لگ رہا ہے۔ :D :p
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے ڈر ہے کہ ہم دونوں کہیں سمدھی نہ بن جائیں
تیری گلنار کالج میں، میرا گلزار کالج میں
 

جیہ

لائبریرین
میں نے کہا کہ بزمِ ناز چاہیئے غیر سے تہی
سن کر ستم ظریف نے مجھ کو اٹھا دیا ‘ کہ یوں؟‘

(غالب اور ستم ظریفی)
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
آپ کیوں ناراض ہیں محبت سے
اس گناہ سے ثواب ہوتا ہے​

یہ شعر مزاحیہ تو نہیں ہے۔ لیکن مجھے بہت مزاحیہ لگ رہا ہے۔ :D :p

تم نے محبت کو مذاق سمجھ رکھا ہو گا اس لیے تمہیں مزاحیہ لگ رہا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
آپ کیوں ناراض ہیں محبت سے
اس گناہ سے ثواب ہوتا ہے​

یہ شعر مزاحیہ تو نہیں ہے۔ لیکن مجھے بہت مزاحیہ لگ رہا ہے۔ :D :p

خدا کا خوف کرو ماوراء ۔۔ تم کو اتنا سنجیدہ شعر ۔۔ مزاحیہ لگ رہا ہے ۔ :evil:
 

ظفری

لائبریرین
گھر میں اپنے گوشت پکا ہو ایسا بھی ہوسکتا ہے
یا پھر بینگن کا بھرتا ہو ایسا بھی ہوسکتا ہے

پیسوں کے بل بوتے پر اب کی بار الیکشن میں
جیتے والا ایک گدھا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے

نیلی کے جس نِک پر ہم نے اتنے ڈورے ڈالے ہیں
وہ تو اپنا ہی ابا ہو ، ایسا بھی ہو سکتا ہے
 

ماوراء

محفلین
ظفری نے کہا:
ماوراء نے کہا:
آپ کیوں ناراض ہیں محبت سے
اس گناہ سے ثواب ہوتا ہے​

یہ شعر مزاحیہ تو نہیں ہے۔ لیکن مجھے بہت مزاحیہ لگ رہا ہے۔ :D :p

خدا کا خوف کرو ماوراء ۔۔ تم کو اتنا سنجیدہ شعر ۔۔ مزاحیہ لگ رہا ہے ۔ :evil:
lol، میں نے تو آج تک یہی سنا ہے کہ کسی قسم کے گناہ سے کبھی ثواب نہیں ملتا۔ پر یہ کون سا گناہ ہے جس کا ثواب ملے گا۔ :lol: :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
ماورا اپنے ننھے منھے ذہن پر زیادہ زور نہ دو۔ یہ شاعری ہے اور شاعر حضرات دریا کو کوزے میں اور صحرا کو ذرے میں بند کر دیتے ہیں اور اکثر مرنے کے بعد بھی باتیں کرتے ہیں۔ جیسا کہ : بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ ساماں نکلا،

تو اگر گناہ کر کے ثواب لکھ رہے ہیں تو کوئی بڑی بات نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
ایک منٹ ایک منٹ۔۔۔آپ نے کیا کہا ہے۔ دریا کو کوزے میں اور صحرا کو ذرے میں۔ اچھا۔ہہمم۔۔ اور مرنے کے بعد بھی باتیں کرتے ہیں۔ زبردست۔ یہ تو پھر کوئی اوپر والی ہی مخلوق ہیں۔ صیحح کہا پھر آپ نے۔ ان کی باتیں بھی پھر اوپر والی ہی ہوں گی۔ کیا فضول شعر تھا۔ اس گناہ سے ثواب ہوتا ہے۔ huh :p
 
Top