ای- شاعری
کہو کیا بھول جاؤگے
وہ MSN کی ملاقاتیں
وہ پیار بھری باتیں
وہ LOG-IN ہونے کا انتظار
کہو کیا بھول جاؤگے
وہ پیار بھری تحریریں
وہ MSN کے Emotions کی تصویریں
وہ Nick میں حالِ دل کہنا
وہ net کو fast کرنے کی تدبیریں
کہو کیا بھول جاؤگے
وہ Typing سے انگلیوں میں درد ہونا
کسی بات سے غصے سے چہرے کا زرد ہونا
لفظ sorry کا سکرین پر آتے ہی
لہجے کا پھر سے سرد ہونا
کہو کیا بھول جاؤگے
وہ MSN پر دوسروں کو ignore کرنا
میرے ہر جملے پر غور کرنا
وہ دل پر ہاتھ رکھ کے bye کہنا
اور ذرا رکھنے پر اصرار کرنا
کہو کیا بھول پاؤگے
اوروں کا وہ جمگٹھا لگ جانا
مجھ سے بات کرنے کی خاطر
سر درد کا جھوٹا بہانہ بنانا
کہو کیا بھول جاؤگے
وہ دوسروں سے میری ID چھپانا
کبھی Fonts بدلنا کبھی گنگنانا
دیر سے جواب آنے پر
BUSY ہونے کا الزام لگانا
کہو کیا بھول جاؤگے
MSN کے آنچل پر لکھی ہوئی کہانی
مجھے لگتا ہے تم بھول گئے
پر مجھ کو یاد ہے ایک لفظ زبانی