مزاحیہ اشعار

اے میرے بچے، میرے لخت جگر پیدا نہ ہو!
یاد رکھ پچھتائے گا تو میرے گھر پیدا نہ ہو
تجھ کو پیدائش کا حق تو ہے مگر پیدا نہ ہو
م۔۔یں ت۔یرا احس۔ان مانوں گا اگر پی۔دا نہ ہو
اے میرے بچے میرے لخت جگر پیدا نہ ہو!

ہم نے ی۔ہ م۔ان۔ا ک۔ہ پیدا ہو گیا کھائے گا کیا
گھر میں دانے ہی نہ پائے گا تو بھنوائے گا کیا
اس نکھ۔ٹو باپ سے مانگے گا ک۔یا پائے گا کیا
دیک۔ھ کہ۔نا م۔۔ان لے ج۔۔۔ان پ۔در پ۔ی۔دا ن۔۔ہ ہو
اے میرے بچے، میرے لخت جگر پیدا نہ ہو!

یوں بھی تیرے بہن بھائیوں کی ہے گھر میں ریل پیل
بل۔ب۔۔لاتے پھ۔۔ر رہے ہ۔۔يں ہر ط۔۔۔رف ج۔۔و بے ن۔کی۔۔ل
م۔یرے گھ۔ر کے ان چ۔راغوں ک۔و ہے کب میسر تی۔ل
ب۔ج۔ھ ک۔۔ر رہ ج۔۔۔ائے گا ت۔۔و بھی بھ۔ول ک۔ر پی۔دا نہ ہو
اے م۔یرے ب۔چے م۔یرے ل۔خت ج۔گر پی۔۔۔دا ن۔۔۔۔ہ ہو!

پ۔۔۔۔التے ہ۔۔یں ن۔۔۔از سے ک۔چ۔ھ ل۔وگ کتے بلی۔اں
دودھ وہ جت۔۔نا پئ۔۔۔يں اور کھ۔ائیں جتنی روٹی۔اں
یہ فراغت اسے میرے بچے مجھے حاصل نہیں
ان کے گھر پ۔یدا ہو اور بن کر بشر پی۔دا نہ ہو
اے میرے بچے می۔رے لخت جگر پیدا ن۔۔ہ ہو!

یوں ہی میں کپتان ہوں اولاد کی پوری ہے ٹیم
مف۔لسی م۔۔یں ہو رہی ہے اور بھی ح۔الت سقیم
اپنے زن۔۔۔دہ باپ کا ک۔ہلائے گا ت۔و بھ۔۔ی ی۔ت۔یم
ب۔۔خش دے م۔جھ کو، میرے نور نظر پیدا نہ ہو
اے میرے ب۔چے، میرے لخت جگر پیدا نہ ہو!
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کے تازہ کیے گئے پرانے دھاگوں میں سے کسی ایک دھاگے کو پڑھ کر اور اس میں اپنی طرف سے کچھ اضافہ کرکے دوسرے دھاگے کی طرف چھلانگ لگادیتا ہوں، وہاں سے پھر یہاں۔ اس طرح آپ کو رک رک کر مراسلے موصول ہوتے مل رہے ہیں۔ ان پیج سے کنورٹ کرکے نہیں لارہا، فوری جواب کے خانے میں ہی لکھ کر ارسال کر رہا ہوں۔
والسلام

چلیں آپ کی بات مان لیتا ہوں لیکن :

دشم۔ن منص۔وب۔۔ہ بن۔۔دی ، ت۔۔و م۔۔گر پی۔۔۔۔دا ہ۔وا

اس طرح الفاظ توڑ کر لکھنے میں کیا حکمت ہے؟
 
اوہ! اب سمجھ آئی کہ آپ کے مسکرائیے والے دھاگے کے مراسلے کا کیا مطلب تھا کہ ’’شاعر ہکلا ہے‘‘
شمشاد بھائی! اصل میں میرے کمپیوٹر میں اردو محفل اس کے اصل فونٹ میں کھلتی ہے اور آپ نے غالبا اس کا انٹر فیس نستعلق یا کسی دوسرے فونٹ میں رکھا ہے، اس لیے آپ کو الفاظ ٹوٹے ہوئے مل رہے ہیں۔
دراصل اشعار کی بعض لائنیں طویل تھیں اور بعض مختصر، اس لیے مختصر لائینوں کو اردو محفل کے فونٹ میں کشیدہ کرکے طویل لائنوں کے برابر کردیا جس سے تمام سطروں کی طوالت یکساں ہوگئی لیکن چونکہ آپ نے غالبا اپنے کمپیوٹر میں محفل کا انٹر فیس نستعلیق یا محفل کے علاوہ کوئی دوسرا رکھا ہے اس لیے اس میں بجائے الفاظ کشیدہ ہونے کے ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہوں گے، اگر آپ محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن سے ’’محفل اردو فونٹ انسٹالر‘‘ ڈاؤن لوڈ کرکے اسے انسٹال کرلیں اور اپنے کمپیوٹر میں اردو محفل کا انٹر فیس ڈیفالٹ کردیں تو آپ کو الفاظ ٹوٹے ہوئے نہیں ملیں گے بلکہ اشعار کی طرز پر تمام سطریں ایک جیسی طوالت لیے ہوئے نظر آئیں گی۔
والسلام
 

متلاشی

محفلین
وہ کرینہ ، وہ کرشمہ، وہ ایشوریا ہو کہ مادوری
نہ شک کر دیکھ کر بٹوے میں میرے ان کی تصویریں
میں فقط اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں بیگم
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں۔
(سلمان گیلانی صاحب)
 

یوسف سلطان

محفلین
گند گی کا بھی کچھ علا ج کر یں
صا ف گلیو ں کا بھی رواج کریں

ذ ہنیت اب عوام بد لیں بھی
کچھ تو تبدیل یہ سماج کر یں

شہر کی ٹو ٹی پھو ٹی سڑ کوں پر
مر ضِ دند اں کا مت علاج کریں

لڑنے بھڑ نے سے کیا ملا اب تک
مل کے رہنے کا اب رواج کریں


مسکرا نا بھی سیکھ لیں شہری
ٹھنڈا میٹھا ذ را مزاج کریں

اپنے مسعود روز و شب بد لیں
عقل و محنت کا اب رواج کریں
 
اگرچہ پورا مسلمان تو نہیں لیکن
میں اپنے دین سے رشتہ تو جوڑ سکتا ہوں
نماز و روزہ و حج و زکوٰۃ کچھ نہ سہی
شبِ برات پٹاخہ تو پھوڑ سکتا ہوں

دلاور فگار
 

فہد اشرف

محفلین
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کی ظرف بینی کا
جو پڑھ لیتی ہے پوشیدہ کتابِ دل کی تحریریں
جنابِ شیخ سے وہ اس لئے آنکھیں لڑاتی ہے
"نگاہِ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں"
(شعلہ ٹانڈوی)
 
اذا ما ترسنا لدیدارکم
جلسنا بسایۃ دیوارکم. .
وحبی لکم لیس افسانہ . .
ارددھا بین بازارکم
جزاء الوفاداری ھل ھکذا
گرجتم برستم علی یارکم . . . . . ؟ ؟
 

جاسمن

لائبریرین
حسن کی توپ کا گولا مارا تیرا ککھ نہ رے
تچھ پہ گر جائے قطبی تارا تیرا ککھ نہ رے

بنکنگ کونسل والے تیری ہر شے قرقی کر دیں
چڑھ جائے تجھ پہ قرضہ بھارا تیرا ککھ نہ رے

سردی اندر نہر کے بنے ساری رات کھلوتے
تو نہ آئی لایا لارا تیرا ککھ نہ رے

دل کی چوری کے الزام میں پُلس کا چھاپا پڑ جائے
پھڑیا جائے ٹبر سارا تیرا ککھ نہ رے

ساری غزل سنا کر بھی نیئں ساڑا دل دا مکھیا
ساڈا ہے بس اکو ای نعرہ تیرا ککھ نہ رے
(خالد مسعود)
:D:D
 

جاسمن

لائبریرین
کاش اس مرمریں ہوٹل کے بڑے مطبخ میں
تُو نے پکتے ہوئے کھانوں کو تو دیکھا ہوتا

وہ جو مردار کے قیمے سے بھرے جاتے ہیں
کاش ان روغنی نانوں کو تو دیکھا ہوتا

میں تو کہتی ہوں کی ضرور دیکھیں تاکہ بازاری کھانوں سے توبہ کریں۔
 

جاسمن

لائبریرین
پہلے ہم نے شادی کی تھی،بعد میں سارے عشق کیے
دونوں فرض نبھائے ہم نے پوری ذمہ داری سے
محمود شام
مجموعہ: قربانیوں کا موسم
 
Top