مزاحیہ اقوال

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھابی کہتی ہے شاپنگ پہ چلیں،بھیا کہتے ہیں کہ پیسے نہیں'،پھر وہ بجائے جھگڑنے کے کچھ دیر کو خاموش ہو جاتی ہیں ، شاید پیسےنکلوانے کی اسکیم بنا رہی ہوتی ہیں۔
 

صاد الف

محفلین
جب بھی بیکری والا سموسہ اٹھانے سے پہلے ہاتھ پر پلاسٹک کی تھیلی پہنتا ہے، میں سمجھ جاتا ہوں چالیس والا سموسہ 100 کا دے گا!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے کی پیالی میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ ایک چھوٹی سی چائے کی چسکی بھی دن بھر کی تھکن کو بھگا دیتی ہے—اور پھر اگر چائے دوستی ہو تو مزید دو چسکیاں اور! :sleep: :grin:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے کی ایک پیالی میکوں اتنی خوشی دیتی ہے کہ لگتا ہے جیسے دنیا کی ساری پریشانیوں کو پی لیا ہو، مگر پھر چائے کی دوسری پیالی پینے کے بعد وہی پریشانیاں واپس آ جاتی ہیں۔ :rolleyes:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے پینے کے بعد مجھے ہمیشہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ایک عظیم دانشور بن گیا ہوں، بس پھر ایک منٹ بعد مجھے یاد آتا ہے کہ میں تو صرف چائے کا کپ اٹھا رہا ہوں۔(ایک چائے کا شوقین)
 

صاد الف

محفلین
ازدواجی زندگی تب ہی کامیاب ہوتی ہے جب میاں بیوی ایک دوسرے کی بات ایسے سمجھیں جیسے میڈیکل سٹور والا ڈاکٹر کی لکھی پرچی سمجھتا ہے!
 
Top