بھابی کہتی ہے شاپنگ پہ چلیں،بھیا کہتے ہیں کہ پیسے نہیں'،پھر وہ بجائے جھگڑنے کے کچھ دیر کو خاموش ہو جاتی ہیں ، شاید پیسےنکلوانے کی اسکیم بنا رہی ہوتی ہیں۔
چائے کی ایک پیالی میکوں اتنی خوشی دیتی ہے کہ لگتا ہے جیسے دنیا کی ساری پریشانیوں کو پی لیا ہو، مگر پھر چائے کی دوسری پیالی پینے کے بعد وہی پریشانیاں واپس آ جاتی ہیں۔
چائے کی ایک پیالی میں اتنا سکون ہوتا ہے کہ اگر چائے کا کٹورا ہمارے سر پر رکھ دیا جائے تو دنیا کی ہر مشکل آسان لگنے لگتی ہے۔
(محمد عبدالرؤوف بھیا کی نذر یہ جملہ)
چائے پینے کے بعد مجھے ہمیشہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ایک عظیم دانشور بن گیا ہوں، بس پھر ایک منٹ بعد مجھے یاد آتا ہے کہ میں تو صرف چائے کا کپ اٹھا رہا ہوں۔(ایک چائے کا شوقین)