مزاحیہ سوال جواب

وجی

لائبریرین
کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کتنا میٹھا ہوتا ہے اور اگر کسی کو ذیابیطس کا مرض ہو تو کیا وہ بھی کھا سکتا ہے یا وہ صرف صبر ہی کرے گا۔
بس اس ایسے ہی سمجھیں کہ کھانا کھانے کے بعد لوگ ہوا کھانے باہر جاتے ہیں ۔
اسی طرح ذیابطیس کا مریض بھی صبر کا پھل چکھ سکتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
یرقان کی وجہ سے اسکے باقی جسم کے ساتھ ساتھ ہاتھ بھی پیلے ہوگئے۔۔اور ابٹن سے ہاتھ پیلے ہونے کا فرق بتائیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یرقان کی وجہ سے اسکے باقی جسم کے ساتھ ساتھ ہاتھ بھی پیلے ہوگئے۔۔اور ابٹن سے ہاتھ پیلے ہونے کا فرق بتائیں۔۔
یرقان سے جو جسم کے ساتھ ساتھ ہاتھ پیلے ہوئے، وہ تو کبھی نہ کبھی درست حالت میں آ جائیں گے، جبکہ ابٹن سے ہوئے پیلے ہاتھوں کا واپس اصلی حالت میں آنا ناممکن ہے۔
 

وجی

لائبریرین
جسکی سمجھ ہر کسی کو نہیں لگتی۔
اور جن کو لگ جائے سمجھ تو انکی سمجھ دوسروں کو نہیں لگتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ "پی ایچ ڈی" کیا ہوتا ہے؟
یعنی کہ پھِرا ہُوا دماغ۔
آزار بند کو پی ایچ ڈی کہتے ہیں۔ انگریزی میں یہ "پائجامہ ہولڈنگ ڈیوائس" کا مخفف ہے۔
 
Top