مسئلہ ترکیز کا

بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جب آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہوں لیکن توجہ مرکوز نہ ہو رہی ہو ۔۔۔

۔۔۔تو کیا کیا جائے ؟
 
فہیم

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جب آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہوں لیکن توجہ مرکوز نہ ہو رہی ہو ۔۔۔

۔۔۔ تو کیا کیا جائے ؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بہترہے کہ کچھ دیر کے لیے اس کام کو ہی بھلا دیا جائے :)

پھر کچھ وقت گزرنے کے بعد اس پر توجہ دی جائے۔
 
نیلم

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جب آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہوں لیکن توجہ مرکوز نہ ہو رہی ہو ۔۔۔

۔۔۔ تو کیا کیا جائے ؟
وعلیکم اسلام
تو اپنے آپ کو تھوڑی دیر کے لیے فری چھوڑ دیں :)
جب پرسکون ہوجائیں اور موڈ بن جائے تو تب کام کریں ، زبردستی کے کام ٹھیک نہیں ہوتے :)
 
ہمارا نہیں خیال کہ اس کا کوئی ایک تیر بہدف حل موجود ہے۔ ہر کسی کے اپنے اپنے طریقے ہوتے ہیں۔ ہم خود کام کی نوعیت کے حساب سے کچھ ایک ترکیبیں آزماتے ہیں۔ مثلاً ریسرچ پیپر لکھتے ہوئے اگر الفاظ ساتھ نہ دیں تو آفس میں چہل قدمی کرنے لگتے ہیں یا وہائٹ بورڈ پر کچھ ڈرائنگ کر کے الفاظ اور خیالات یکجا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے ایک کولیگ ہیں وہ ایسے میں کہیں گے، "وہائی آر یو پیسنگ سو مچ؟" :) :) :)

اسی طرح گھر میں ہوں اور کام کرتے کرتے اکتا گئے ہوں تو گھر سے باہر چلے جاتے ہیں۔ تھوڑی دیر گھر کے آس پاس چہل قدمی کرتے ہیں اور پھر واپس آ جاتے ہیں۔ کئی دفعہ اکتاہٹ دور کرنے کو فون بک سے کوئی ایسا نام ڈھونڈ کر کال کر لیتے ہیں جن سے کافی عرصہ سے رابطہ نہ رہا ہو۔ :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ابن سعید بھائی نے بالکل درست کہا کہ ہر انسان اپنے طریقے سے اس مسئلے سے نمٹتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی ارتکاز توجہ کی مشقیں کی ہوں تو آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ کون سا طریقہ کس صورتحال میں بہتر رہے گا
میں تو محض چند سیکنڈ آنکھیں بند کر کے تمام تر سوچ سے دماغ خالی کر کے پھر کام شروع کر دیتا ہوں :)
 
آپی !میرا اپنا آزمودہ نسخہ

وضو کرکے پرسکون انداز میں دو رکعت نماز پڑھیں انشائ اللہ آپ کا دل آٹو میٹک لگنے لگے گا اگر جائز کام ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
ابن سعید بھائی نے بالکل درست کہا کہ ہر انسان اپنے طریقے سے اس مسئلے سے نمٹتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی ارتکاز توجہ کی مشقیں کی ہوں تو آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں کہ کون سا طریقہ کس صورتحال میں بہتر رہے گا
میں تو محض چند سیکنڈ آنکھیں بند کر کے تمام تر سوچ سے دماغ خالی کر کے پھر کام شروع کر دیتا ہوں :)
دماغ سوچوں سے خالی کرکے پھر کیا کام کرتے ہیں بھائی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
دماغ سوچوں سے خالی کرکے پھر کیا کام کرتے ہیں بھائی :)
یہ سوچیں ہی تو ہوتی ہیں جو ارتکاز توجہ سے روکتی ہیں۔ آپ توجہ سے کام نہیں کر سکتے۔ جب فالتو سوچیں نکل جائیں گی تو ساری توجہ خود بخود مطلوبہ کام پر مرتکز ہو جائے گی نا :)
 
فہیم

لائبریرین
یہ سوچیں ہی تو ہوتی ہیں جو ارتکاز توجہ سے روکتی ہیں۔ آپ توجہ سے کام نہیں کر سکتے۔ جب فالتو سوچیں نکل جائیں گی تو ساری توجہ خود بخود مطلوبہ کام پر مرتکز ہو جائے گی نا :)
اور فالتو کے ساتھ اگر کام کی سوچ بھی نکل گئی تووووووو :)
 
Top