مستقبل میں پاکستان کو ٹی ٹی پی سے نہیں بلکہ ۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گرائیں

محفلین
اخباری اطلاعات کے مطابق مستقبل میں پاکستان کو ٹی ٹی پی سے نہیں بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ ایک جانب ایران تو دوسری جانب امریکی حکومت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات پہ تیل ڈالنا چاہتی ہے۔

ویسے بھی آپ لوگوں نے کراچی پولیس کے عہدے دار عمر خطاب کی پریس کانفرنس کا احوال تو پڑھا ہی ہوگا جس میں کچھ دہشت گردوں کی بیرون ملک تربیت اور فائنانسنگ کا احوال شامل تھا۔

اللہ وطن عزیز کو ہماری ہی حماقتوں اور ہمارے دشمنوں سے بچا کر رکھے۔
 
سعود الحسن

محفلین
آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ شیعہ دہشت گرد تنظیموں جیسے سپاہ محمد کو ایران جبکہ سنی دہشتگرد تنظیموں جیسے لشکر جھنگوی کو امریکہ اسپانسر کر رہا ہے؟
 
x boy

محفلین
پاکستان کے پاس ایک خاص چیز ہےبیرونی طاقتیں وہ نہی چاہتی کہ پاکستان میں وہ رہے
اس لئے یہ ہورہا ہے۔ اقتدار کی بھوک پیاس میں مرنے والے بھی شہید کہلارہے ہیں
یہ وہ پاکستان ہے اب لاڑکانہ میں اقتدار کی موت والوں کا مزار بھی دوسرے مزارات
جیسا ہوگیا ہے
 
پاکستان کے پاس وہ کیا خاص چیز ہے؟
 
ساجد

محفلین
اخباری اطلاعات کے مطابق مستقبل میں پاکستان کو ٹی ٹی پی سے نہیں بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ ایک جانب ایران تو دوسری جانب امریکی حکومت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات پہ تیل ڈالنا چاہتی ہے۔

ویسے بھی آپ لوگوں نے کراچی پولیس کے عہدے دار عمر خطاب کی پریس کانفرنس کا احوال تو پڑھا ہی ہوگا جس میں کچھ دہشت گردوں کی بیرون ملک تربیت اور فائنانسنگ کا احوال شامل تھا۔

اللہ وطن عزیز کو ہماری ہی حماقتوں اور ہمارے دشمنوں سے بچا کر رکھے۔
پوری دنیا میں مذہبی شدت پسندی کا ایکسپورٹر کون ہے ؟ اگر ایران اور امریکہ نظر آ گئے تو "امت" کو سعودی عرب نظر کیوں نہیں آیا ؟ اور پھر وہ نظر کیوں نہ آئے جو پاکستان کے قیام کے مخالف اور اس کے وجود کے دشمن ہیں ۔
امت کی "کفن پھٹی" رپورٹیں خاصی یک طرفہ اور مزاحیہ ہوتی ہیں :)
 
Fawad -

محفلین
آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ شیعہ دہشت گرد تنظیموں جیسے سپاہ محمد کو ایران جبکہ سنی دہشتگرد تنظیموں جیسے لشکر جھنگوی کو امریکہ اسپانسر کر رہا ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

برائے مہربانی اس تھريڈ پر موجود حاليہ خبر پر توجہ فرمائيں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threa...-ملک-اسحاق-کو-دہشت-گرد-قرار-دے-ديا-گيا.71920/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
سویدا

محفلین
اس طریقے سے دہشت گرد قرار دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس شخص کو مزید بڑا دہشت گرد بنایا جائے
تاکہ وہ اور زیادہ کھل کر کھیل سکے
شکریہ امریکہ
 
صائمہ شاہ

محفلین
اخباری اطلاعات کے مطابق مستقبل میں پاکستان کو ٹی ٹی پی سے نہیں بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ ایک جانب ایران تو دوسری جانب امریکی حکومت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات پہ تیل ڈالنا چاہتی ہے۔

ویسے بھی آپ لوگوں نے کراچی پولیس کے عہدے دار عمر خطاب کی پریس کانفرنس کا احوال تو پڑھا ہی ہوگا جس میں کچھ دہشت گردوں کی بیرون ملک تربیت اور فائنانسنگ کا احوال شامل تھا۔

اللہ وطن عزیز کو ہماری ہی حماقتوں اور ہمارے دشمنوں سے بچا کر رکھے۔
آپ دہشت گردی کی مثلث کے ایک اہم فریق کو بھول گئے یا پھر آپ کی نظر میں " وہ " امریکہ اور ایران جتنے بڑے دہشت گرد نہیں ہیں حالانکہ امریکہ اور ایران کے حمایت یافتہ فرقے دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں نہ ہی مذہب کے نام پر معصوم شہریوں کو ذبح کر رہے ہیں
 
گرائیں

محفلین
پوری دنیا میں مذہبی شدت پسندی کا ایکسپورٹر کون ہے ؟ اگر ایران اور امریکہ نظر آ گئے تو "امت" کو سعودی عرب نظر کیوں نہیں آیا ؟ اور پھر وہ نظر کیوں نہ آئے جو پاکستان کے قیام کے مخالف اور اس کے وجود کے دشمن ہیں ۔
امت کی "کفن پھٹی" رپورٹیں خاصی یک طرفہ اور مزاحیہ ہوتی ہیں :)
آپ واقعی بہت اچھا مذاق کر لیتے ہیں۔ لگتا ہے آپ کی شخصیت کے اس پہلو سے متعارف ہونے کے لئے آپ سے دوستی کرنی ہی پڑے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top