محب علوی
مدیر
محب علوی مجھے خواندگی کے اعداد و شمار اور کمپیوٹر یا سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے تناسب کا ٹھیک ٹھاک اندازہ ہے اور میں نے کہیں پر بھی یہ نہیں کہا کہ صرف آپ کے پڑھے لکھے لوگ ہی میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔ میں ایک عمومی بات کرتی ہوں لیکن اگر آپ اس کو خصوصی طور پر اپنے ساتھ یا خود کو پی ٹی آئی کا نمائندہ سمجھ کر جواب دے رہے ہیں تو میں اسی تناظر میں آپ کو بتانا چاہوں گی کہ پڑھے لکھے سے میری مراد صرف ان لوگوں سے تھی جن کا خیال ہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کر رہے وہ ان پڑھ ہیں۔ یقین نہیں آتا تو اسی فورم پر الیکشن سے پہلے کے مباحث دوبارہ پڑھ لیجئے اور اپنے ہی کسی جاننے والے سے یہ پوچھ لیجئے کہ موبائل اور ای میلز پر آج کل کس طرح کے میسجز فارورڈ ہو رہے ہیں۔
ڈھائی کروڑ یا ہو سکتا ہے اس سے بھی زیادہ لوگ انٹرنیٹ پر متحرک ضرور ہوں گے لیکن میں نے بات ان لوگوں کی کی جو ایک خاص سوچ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اگر ایسی بات ہے تو فرحت آپ نے 70 فیصد جاہل کے اعداد و شمار کیوں پیش کیے تھے۔ اگر عمومی بات کی تھی تو پھر آپ کو ایک حسابی عدد نہیں دینا چاہیے تھا۔ پہلی بات یہ ہے کہ میں اگر کسی جماعت کی حمایت کر رہا ہوں تو اسے چھپاتا نہیں ہوں کھل کر اس کے ساتھ ہوں اور اس کی کمیوں اور خوبیوں دونوں کو قبول کرتا ہوں جبکہ کچھ اور پارٹیوں کی حمایت رکھنے والے لوگ خود کو جانے غیر جانبدار ثابت کرنے پر کیوں اصرار کرتے ہیں۔
یقین نہ آنے یا کرنے کی بات ہی نہیں میں اس فورم پر ہی نہیں سیاست ڈاٹ پی کے جو کہ ایک خالص سیاسی فورم ہی ہے اور جہاں اکثریت تحریک انصاف کے حامیوں کی ہے اس کا مسلسل مطالعہ کرتا ہوں اور اس کے ساتھ فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس پر بھی بغور یہ کاروائی ملاحظہ کرتا رہتا ہوں۔ ای میلز کا میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ سوشل میڈیا کے آنے کے بعد ای میلز کی وہ اہمیت نہیں رہی اور موبائل کے بارے میں بھی نہیں کہہ سکتا کیونکہ پاکستان میں نہیں رہتا ویسے موبائل پر بہت کچھ چلتا ہے اور اندھا دھند فارورڈ بھی ہوتا ہے اور اس میں تقریبا ساری پارٹیوں کے حامی یہ کام کرتے رہتے تھے جو اب بھی کر رہے ہوں گے۔
اب آپ کے بنیادی سوال ہی کی طرف آتا ہوں کہ آپ نے ایک ذہن بنا لیا ہے جو بہت سے لوگوں کے پیغامات بھی بن سکتا ہے اور اس تاثر سے بھی جو کئی اینکر، صحافی اور سیاسی جماعتیں بھی دے رہی ہیں مگر اکثریت یہ کہتی اور کرتی ہے بالکل غلط ہے کیونکہ ڈیٹا کا کوئی بھی سیٹ کہیں سے بھی مثال کے طور پر اٹھا کر دیکھ لیں یہ بات شماریاتی طور پر حقیقی معنوں میں غلط نکلے گی۔اس میں کچھ انتہائی متحرک صارفین کا بھی عمل دخل ہوتا ہے جو بہت زیادہ نظر آتے ہیں اور ان کی رائے سے بھی لوگ دھوکہ یا غلط تاثر قائم کر لیتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر متحرک زیادہ تعداد تحریک انصاف والوں کی ہے اس لیے اگر ان کی غلطیاں ہیں تو وہ بھی زیادہ نمایاں ہوتی ہیں کیونکہ وہ بھاری تعداد میں اور متحرک انداز میں انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان میں کئی گروپ موجود ہوتے ہیں جو اگر کسی کو ٹارگٹ بنا لیں تو ایک یا دو لوگ ایک متحرک گروپ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
چلیں یہیں بات کر لیتے ہیں ، آپ نے اعتراض کیا اور تنقید بھی کی ۔ تحریک انصاف کے کافی حامی یہاں موجود ہیں ۔ کتنے لوگوں نے آپ سے غیر اخلاقی زبان استعمال کی ہے اور کتنے لوگ بدزبانی پر اتر آئے ہیں ۔ فی الوقت فورم کو ہی مثال بنا لیتے ہیں اور یہاں تو اعداد و شمار اکٹھے کرنا بھی آسان ہے کیونکہ یہاں کی انتظامیہ اور مدیر بھی ہم سب کے جانے پہچانے ہیں۔مجھے نہ تو کسی ایک پارٹی کی دوسری پر چڑھائی پر اعتراض ہے اور نہ ہی کسی مہم پر۔ میں بھی ایک پاکستانی ہوں اور جو بات پاکستان کے حق میں ہے مجھے اس سے اتفاق ہے چاہے وہ کوئی بھی کر رہا ہو۔ مجھے اعتراض صرف انداز و بیان پر ہے۔ کیا چڑھائی صرف غیر اخلاقی زبان استعمال کر کے ہی ہوا کرتی ہے؟
اور پلیز ایک بار پھر پوسٹ کو انصافین والی عینک اتار کر پڑھیں گے تو شاید آپ کو میرا پوائنٹ نظر آ جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں تحریک انصاف میں بہت سلجھے ہوئے اور شائستہ لوگ بھی شامل ہیں لیکن آپ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ آپ کے جوشیلے نوجوان پیروکار جوش میں آ کر بہت سی ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو شائستگی کی حد سے باہر نکل جاتی ہیں۔
میں اس سے قطعا انکار نہیں کر رہا کہ کچھ لوگ بدتہذیب اور بدتمیز ہی نہیں پڑھے لکھے جاہل بھی ہیں مگر ایسے کس جماعت میں نہیں؟
میں پاکستان میں نہیں ہوں مگر میرے بہت سے دوست پاکستان میں ہی ہیں ۔ میں دور نہیں جاتا یہیں فورم سے اپنے تحریک انصاف کے حامیوں کی مثال لے لیتا ہوں۔خیر اس بات کو رہنے دیں کہ سوشل میڈیا کو کون زیادہ دیکھتا یا جانچتا ہے۔ آپ کی رائے میرے لئے محترم ہے۔ یقیناً آپ درست کہہ رہے ہوں گے لیکن میری رائے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ حقیقی زندگی کے مشاہدے پر بھی مبنی ہے۔ میں نے آپ کی جماعت کے جس حصے کی بات کی تھی، آپ سے اقلیت کہہ لیں لیکن میں اسے اکثریت کہوں گی کیونکہ آپ کے جلسوں ، کارنر میٹنگز اور گلیوں محلوں میں یہی لوگ متحرک ہوتے ہیں۔ میں نے آپ کی جماعت کے اس حصے کی بات کی تھی جن کو آپ 'بچے ، بچیاں' کہتے ہیں۔ آئی وش کہ آپ پاکستان میں ہوتے اور کسی بھی ڈیٹا سیٹ کو لے لیتے اور ان بچے بچیوں کے شائستہ پن کو پرکھ لیتے۔
میرا ایک دوست ہے محمداحمد جو کراچی میں رہتا ہے اور شاعر بھی ہے اور مجھ سے بہت زیادہ الفاظ کی حرمت سمجھنے اور سنبھالنے والا ہے ۔ میں دس دفعہ بدتمیزی کر سکتا ہوں مگر مجھے ایک دفعہ بھی یہ گمان نہیں ہوگا کہ محمد احمد یہ حرکت کرے گا۔
میں ایک تحریک انصاف کے حامی دوست کو جانتا ہوں جس کا نام ہے @محمدحسان ، میں اس کی شائستگی ، تہذیب اور شائستہ زبان کے بارے میں اپنے مقابلے میں تین سو فیصد پریقین ہوں۔
میں ایک محترم ممبر زرقا مفتی کو فورم پر جانتا ہوں جو تحریک انصاف کی اس وقت پرزور حامی ہیں اور میں فورم کی حد تک گواہ ہوں کہ کہیں شائستگی کا دامن ہاتھ سے چھوٹتے نہیں دیکھا۔
کچھ اور لوگ بھی ہیں جو تحریک انصاف کے حامی ہیں اور سلجھے اور تہذیب کا دامن کہیں بھی ان کے ہاتھ سے نہیں چھوٹتا مگر ان کا نام اس لیے نہیں لے رہا کہ وہ بڑھ چڑھ کر حمایت نہیں کرتے بلکہ اکثریت کی طرح خاموشی سے پسند کرتے ہیں۔
اب امیر طبقہ کی بات ہو جائے تو ایسا ہے کہ ایک بڑی تعداد تحریک انصاف کے حامیوں کی بیرون ملک بھی ہے جن میں سے کچھ لوگ پاکستان گئے بھی ووٹ ڈالنے مگر اکثریت ظاہر ہے بیرون ملک ہی رہی ۔ ان میں بڑے بڑے عالی دماغ ہیں اور کچھ لوگ اتنے سلجھے ہوئے نہیں بھی ہیں مگر بات وہی کہ اکثریت ایسی نہیں۔
دیکھیں یہ تو آپ بھی جانتی ہیں کہ صحافیوں میں کم ہی ایسے ہیں جو بے لاگ تجزیے اور منصفانہ رائے دیتے ہیں ورنہ یا تو کچھ لوگ حد سے زیادہ بے ایمان ہیں یا کسی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں مگر ظاہر کرنے سے ڈرتے ہیں ۔ کچھ لوگ اپنی جھکاؤ واضح الفاظ میں بتاتے ہیں ان سے کسی کو بھی شکایت نہیں ہو گی کہ وہ چھپا نہیں رہے مگر جو لوگ خود کو غیر جانبدار ظاہر کرکے کسی ایک کی طرفداری کرتے ہیں وہاں اصل شکایت ہے۔ پھر وہی بات کہ ایک بڑی پارٹی کے حامیوں میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں اگر کچھ نے بدتمیزی یا بدتہذیبی کر دی تو اس سے یہ بات اکثریت پر کیسے لاگو ہوگئی ۔ طلعت نے اپنے کل کے پروگرام میں بھرپور تجزیہ کیا الیکشن کا اور تحریک انصاف کا ایک بڑی پارٹی کے طور پر ابھرنے کو سراہا بھی اور ماضی کی مثالیں بھی دیں جبکہ وہ عمران کو ضرورت سے زیادہ وقت دیا کرتا تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ ایک نئی سیاسی وقت بھی ابھرے اور اس پر اس نے تنقید بھی سہی۔ طلعت پر یہیں میں نے اور آبی ٹو کول نے بھی تنقید کی ہے ، کیا ہم نے تہذیب کو پہلے ایک طرف رکھ کر یہ کام کیا ہے۔میں یہاں نہ تو طلعت حسین کو ڈیفنڈ کرنے آئی ہوں اور نہ ہی ان کی طرف سے الزام تراشی کرنے۔ میں نے ایک بات کی تھی کہ آپ ایک بندے کو بری طرح لتاڑتے ہیں کہ وہ آپ کے خیال میں نا حق پارٹی پر تنقید کر رہا ہے اور عمومی طور پر بھی پرو نواز لیگ سمجھا جاتا ہے۔ مان لیا یہ ٹھیک ہے۔ لیکن ایک اور تجزیہ نگار جو ویسے تو آپ کے خیال میں بڑی متوازن رائے دیتا ہے، اگر کہیں پر کسی بھی وجہ سے کچھ ایسا کہہ دے جو آپ کے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتا تو آپ اس کو بھی انتہائی بری طرح رگید ڈالتے ہیں۔ اور چلیں اس کو بھی مان لیا کہ یہ بھی قدرتی سی بات ہے کہ جو میرے پوائنٹ کو سپورٹ نہیں کرے گا ، میں اس کو کچھ نہ کچھ تو کہوں گی ۔ لیکن کیا ایسا کرنے کے لئے تہذیب کو ایک طرف رکھنا پہلی شرط ہے؟