مسلم لیگ ن کی پنجاب میں دھاندلی جاری

فرحت کیانی

لائبریرین
دھاندلی کا امکان کہیں بھی ہو سکتا ہے اور دھاندلی کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں۔ ہر طرف سے الزامات آ رہے ہیں ، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف پر کراچی میں کئی حلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی ہے جس پر میں اس لحاظ سے بڑا پر امید ہوں کہ ایم کیو ایم کے ہوتے ہوئے بھی ایک جماعت اتنی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کر بھی گئی اور زندہ بھی ہے اور ستم بالائے ستم دھرنا دے کر بھی بیٹھی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں فضل الرحمن نے یہی الزام لگایا ہے اور میں تو اس حق میں ہوں کہ ہر الزام کی تحقیق ہونی چاہیے اور یہ اتنا مشکل کام نہیں جتنا سمجھا جا رہا ہے ۔ کم از کم انگوٹھوں کے نشان نادرا کی ڈیٹابیس سے تصدیق کرکے یہ تو باآسانی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ اگر کسی نے ٹھپہ لگائے ہیں تو اس پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کروا لی جائے۔
بہت شکریہ :)۔
ویسے یہی بات اگر میرے جیسے جوشیلے اور جذباتی کارکنان کو بھی سمجھا دی جائے تو عام عوام خصوصاً ان پڑھ اور غیر سیاسی لوگوں کو اپنے روزمرہ کے کام سرانجام دینے میں کچھ آسانی ہو جائے گی۔

اگر آپ سمجھانے کے موڈ میں ہیں تو مجھے ایک سوال اور بھی پوچھنا ہے پلیز۔
 
یہاں صرف اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ سونامی کی ہوا نکل گئی مسلم لیگ نون کے سامنے۔۔۔ :)۔۔
مجھے اسکول کے ٹائم کا ایک واقعہ یاد آرہا ہے۔۔جب میرا ایک دوست شیر کو دیکھ کر کچھ کہتا تھا اور سب ہنستے تھے۔۔اگر یاد آیا تو سنا دوں گا۔۔۔ :)

بغض معاویہ میں یہ کہہ رہے ہیں ورنہ جتنا دکھ آپ کو مسلم لیگ ن کی فتح سے ہوا ہوگا اتنا تحریک انصاف کو نہیں۔ :)

پورے پنجاب میں مقابلہ انہی دو جماعتوں میں ہوا ہے اور بڑے بڑے برج گرائے بھی ہیں تحریک انصاف نے اور دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ ایم کیو ایم پر تو سنا ہے کہ کافی لرزہ طاری ہے اتنی بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے ووٹ کراچی میں نکلتا دیکھ کر۔
 
بہت شکریہ :)۔
ویسے یہی بات اگر میرے جیسے جوشیلے اور جذباتی کارکنان کو بھی سمجھا دی جائے تو عام عوام خصوصاً ان پڑھ اور غیر سیاسی لوگوں کو اپنے روزمرہ کے کام سرانجام دینے میں کچھ آسانی ہو جائے گی۔

اگر آپ سمجھانے کے موڈ میں ہیں تو مجھے ایک سوال اور بھی پوچھنا ہے پلیز۔

اب اس بات کو اور کیسے سمجھانا ہے :)

جی بالکل پوچھیں۔
 
جہانزیب

محفلین
بھئی یہاں کراچی، حیدرآباد کہاں سے آ گیا ؟ یہ تو نون لیگ کی دھاندلیوں کا دھاگہ ہے ۔کراچی حیدر آباد کے بارے میں میری ذاتی رائے یہ ہے کہ تحریک انصاف نے اس قومی معاملہ کو پنجاب میں خوامخواہ شور مچا کر دبا دیا ہے، حالانکہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی تھی اور کراچی کے باسیوں کو شاید اس کا فائدہ ہو جاتا، لیکن پنجاب جہاں تحریک انصاف کے پاس آئینی اور قانونی چارہ جوئی کا پورا حق تھا اسے استعمال کرنے کی بجائے دھرنوں کو فروغ دے کر کراچی کی دھاندلی سے سب کی توجہ کو ہٹا دیا گیا ۔
 
جی نہیں دبایا نہیں ہے وہاں دھرنا اب تک جاری ہے اور سلام ہے ان لوگوں کی ہمت کو جو اپنی جانوں کو شدید خطرے میں ڈال کر ابھی تک احتجاج کر رہے ہیں۔ وہاں تو این اے 250 کے چالیس کے قریب پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ الیکشن بھی ہونے جا رہے ہیں 9 مئی کو۔

باقی سندھ پر بھی اظہار خیال کرنا ہے مگر وہ کراچی والے دھاگے میں ہی سہی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریٹرنگ آفیسر نے حامد خان کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی اپیل مسترد کر دی، اب معاملہ تو طول پکڑے گا جب موقع نہیں دیا جائے گا۔
 
جہانزیب

محفلین
کم از کم انگوٹھوں کے نشان نادرا کی ڈیٹابیس سے تصدیق کرکے یہ تو باآسانی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ اگر کسی نے ٹھپہ لگائے ہیں تو اس پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کروا لی جائے۔
محب یہ ناممکن کام ہے، جتنے وسائل چاہیں وہ نہیں ہیں، آپ کمپیوٹر کے کام کرنے کے طریقہ جانتے ہوئے بھی ایسی بات کہہ رہے ہیں ۔ مثال یہاں جب آپ امریکہ آتے ہیں اور ائرپورٹ پر آپ کے نام پر لال بتی جل جائے تو آپ کو الگ کمرہ میں بھیج دیا جاتا ہے، پاسپورٹ مشین ریڈایبل ہیں، ہوم لینڈ سیکورٹی کے ساتھ اسے ملانا ہوتا ہے لیکن اس تمام عمل میں صرف ایک پاسپورٹ کو چیک کر کے بندہ کو واپس کرنے میں تین سے چار گھنٹے کی خواری اٹھانا پڑتی ہے ۔ یہ کام اتنا آسان نہیں جتنا اسے بتایا جا رہا ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محب علوی بھائی۔۔۔۔!

دھاندلی تو بہت ہوئی ہے لیکن اب جو لوگ "ن" لیگ کو شروع سے سپورٹ کر رہے ہیں وہ آپ کی بات کیوں ماننے لگے۔ (اتنے اصول والے پاکستانی کہاں سے لائیں گے جو اپنی پسندیدہ جیتی ہوئی جماعت کی دھاندلی کو دھاندلی کہہ سکیں)۔ ان دیواروں سے سر ٹکرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کیا یہ کم دھاندلی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ایک "ایکس ووٹر" اور زرداری صاحب کے "ایکس سپورٹر" ن لیگ سے مل گئے۔ پھر کہنے لگے کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ لائی ہے۔ پھر جب اسٹیبلشمنٹ نے اپنا پورا زور لگا کر پرانے پتے "ری ارینج" کر دیے تو جشن مناتے ہوئے پائے گئے۔

کراچی میں برگر اور بن کباب کی لڑائی کروائی جا رہی ہے۔ تقسیم کرو اور حکومت کرو کے اصول کے تحت "امیر" اور "غریب" کو آمنے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے۔ جب ایک جماعت کراچی کے بھرپور مینڈیٹ کا دعویٰ کرتی ہے تو مان لیجے نا۔۔۔۔! بھلا "شفاف" انتخابات سے کروانے سے کیا فرق پڑ جائے گا۔ کچھ فرق نہیں پڑتا پاکستان جیسے ملک میں جہاں پڑھے لکھے لوگ بھی (شواہد کی موجودگی کے باوجود) دھاندلی کے ذکر پر بُرا مانتے ہیں وہاں کیا فرق پڑنا ہے۔

محب بھائی ! آپ پاکستانی ہو کر اصولوں کی بات کرتے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ امریکہ میں رہ کر آپ کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔ قصور سارا آپ کا ہے ورنہ بہت سے ایسے بھی ہیں جن کا امریکہ اور برطانیہ بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے۔
 
جہانزیب

محفلین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریٹرنگ آفیسر نے حامد خان کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی اپیل مسترد کر دی، اب معاملہ تو طول پکڑے گا جب موقع نہیں دیا جائے گا۔
دوبارہ نہیں، سہ بارہ کیوں کہ دوبارہ گنتی تو دھرنوں کے بعد سعد رفیق کروا چکے ہیں درخواست دے کر ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اب اس بات کو اور کیسے سمجھانا ہے :)

جی بالکل پوچھیں۔
بہت شکریہ :)۔
کیسے کا تو نہیں معلوم لیکن لوگوں کو یہ سمجھانا بہت ضروری ہے کہ ضروری نہیں ڈی چوک ، التحریر سکوائر کا چھوٹا بھائی یا کزن ثابت ہو۔
خیر۔ میرا سوال شاید براہِ راست اس دھاگے کے موضوع سے متعلقہ نہیں ہے لیکن ان دنوں آپ کا ٹھکانہ زیادہ تر یہی دھاگہ ہوتا ہے ، اس لئے یہیں پوچھ رہی ہوں۔
حقِ رائے دہی کے استعمال یا دوسرے لفظوں میں عام انتخابات اور ریفرینڈم میں بنیادی فرق کیا ہوتا ہے؟ کسی ایک مخصوص جماعت یا شخصیت کے ساتھ چلنے کے لئے سادہ ہاں یا ناں کہنے پر ضد کرنا اور اس سے اختلاف کرنے والوں کو کچھ خاص لیبل کرنا جمہوری رویہ ہے یا آمرانہ؟
 
جہانزیب

محفلین
محب علوی بھائی۔۔۔ ۔!

دھاندلی تو بہت ہوئی ہے لیکن اب جو لوگ "ن" لیگ کو شروع سے سپورٹ کر رہے ہیں وہ آپ کی بات کیوں ماننے لگے۔ (اتنے اصول والے پاکستانی کہاں سے لائیں گے جو اپنی پسندیدہ جیتی ہوئی جماعت کی دھاندلی کو دھاندلی کہہ سکیں)۔ ان دیواروں سے سر ٹکرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کیا یہ کم دھاندلی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ایک "ایکس ووٹر" اور زرداری صاحب کے "ایکس سپورٹر" ن لیگ سے مل گئے۔ پھر کہنے لگے کہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ لائی ہے۔ پھر جب اسٹیبلشمنٹ نے اپنا پورا زور لگا کر پرانے پتے "ری ارینج" کر دیے تو جشن مناتے ہوئے پائے گئے۔

کراچی میں برگر اور بن کباب کی لڑائی کروائی جا رہی ہے۔ تقسیم کرو اور حکومت کرو کے اصول کے تحت "امیر" اور "غریب" کو آمنے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے۔ جب ایک جماعت کراچی کے بھرپور مینڈیٹ کا دعویٰ کرتی ہے تو مان لیجے نا۔۔۔ ۔! بھلا "شفاف" انتخابات سے کروانے سے کیا فرق پڑ جائے گا۔ کچھ فرق نہیں پڑتا پاکستان جیسے ملک میں جہاں پڑھے لکھے لوگ بھی (شواہد کی موجودگی کے باوجود) دھاندلی کے ذکر پر بُرا مانتے ہیں وہاں کیا فرق پڑنا ہے۔

محب بھائی ! آپ پاکستانی ہو کر اصولوں کی بات کرتے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ امریکہ میں رہ کر آپ کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔ قصور سارا آپ کا ہے ورنہ بہت سے ایسے بھی ہیں جن کا امریکہ اور برطانیہ بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہم آپ کے اصولوں پر پورا نہیں اتر سکے، اور جی ہاں امریکہ بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔ ہم میں امریکہ نے ایک علت پیدا کر دی ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی بھی الزام کو مت مانو، اور جب دو فریقین کے مابین کوئی معاملہ ہو تو تیسرا فریق جسے عدالت کے نام سے یہاں جانا جاتا ہے اس کا انتظار کرو کہ وہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کر سکتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہے ثبوت پرکھنے کا ۔ خوش رہیے
 
یہ آپ مجھے تو نہیں کہہ رہے :shock: :thinking: :openmouthed:۔
میں نے تو کہیں بھی دھاندلی نہ ہونے کے خلاف بات نہیں کی؟ :wasntme:
 
بہت شکریہ :)۔
کیسے کا تو نہیں معلوم لیکن لوگوں کو یہ سمجھانا بہت ضروری ہے کہ ضروری نہیں ڈی چوک ، التحریر سکوائر کا چھوٹا بھائی یا کزن ثابت ہو۔
خیر۔ میرا سوال شاید براہِ راست اس دھاگے کے موضوع سے متعلقہ نہیں ہے لیکن ان دنوں آپ کا ٹھکانہ زیادہ تر یہی دھاگہ ہوتا ہے ، اس لئے یہیں پوچھ رہی ہوں۔
حقِ رائے دہی کے استعمال یا دوسرے لفظوں میں عام انتخابات اور ریفرینڈم میں بنیادی فرق کیا ہوتا ہے؟ کسی ایک مخصوص جماعت یا شخصیت کے ساتھ چلنے کے لئے سادہ ہاں یا ناں کہنے پر ضد کرنا اور اس سے اختلاف کرنے والوں کو کچھ خاص لیبل کرنا جمہوری رویہ ہے یا آمرانہ؟

میرا خیال ہے یہ بالکل ہی علیحدہ سوال ہے اور اس کے لیے ہمیں ایک اور دھاگہ شروع کرنا چاہیے ۔ یہ بہت اچھا سوال ہے اور اسی بہانہ ہم سب سیاسیات پر بات کر سکیں گے جو عموما صرف الیکشن تک ہی محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔
مختصرا تو یہ بالکل غلط ہے کہ آپ کسی کو سادہ ہاں یا ناں میں جواب دینے پر اصرار کریں ہر سوال پر کیونکہ کچھ سوالوں کے جواب صرف ہاں یا ناں نہیں ہو سکتے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہم آپ کے اصولوں پر پورا نہیں اتر سکے، اور جی ہاں امریکہ بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔ ہم میں امریکہ نے ایک علت پیدا کر دی ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی بھی الزام کو مت مانو، اور جب دو فریقین کے مابین کوئی معاملہ ہو تو تیسرا فریق جسے عدالت کے نام سے یہاں جانا جاتا ہے اس کا انتظار کرو کہ وہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کر سکتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہے ثبوت پرکھنے کا ۔ خوش رہیے
یہ آپ مجھے تو نہیں کہہ رہے :shock: :thinking: :openmouthed:۔
میں نے تو کہیں بھی دھاندلی نہ ہونے کے خلاف بات نہیں کی؟ :wasntme:

میری تحریر میں نام تو کسی کا بھی نہیں ہے۔ ذکر ہے تو صرف ایچ اے خان صاحب کا ۔ نام اُن کا بھی نہیں ہے لیکن محفلین کے لئے اور خود خان صاحب کے لئے یہ بات "دور کی کوڑی" نہیں ہے۔ ویسے میرا مخاطب "محب علوی بھائی" تھے۔
 
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہم آپ کے اصولوں پر پورا نہیں اتر سکے، اور جی ہاں امریکہ بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔ ہم میں امریکہ نے ایک علت پیدا کر دی ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی بھی الزام کو مت مانو، اور جب دو فریقین کے مابین کوئی معاملہ ہو تو تیسرا فریق جسے عدالت کے نام سے یہاں جانا جاتا ہے اس کا انتظار کرو کہ وہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کر سکتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہے ثبوت پرکھنے کا ۔ خوش رہیے

ہاہاہاہا کیا بات ہے جہانزیب صاحب ، علتیں بہت زیادہ نہیں پیدا ہو گئیں آپ میں۔

کس عدالت کا انتظار کریں یہ بھی تو بتا دیں ۔

وہ عدالتیں جو سوموٹو ایکشن لینے کے لیے تڑپتی رہتی تھیں اب اطمینان سے دیکھ رہی ہیں اور کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا حالانکہ ملک بھر میں دھاندلی کا شور اٹھ رہا ہے۔ پورا الیکشن تو کوئی بھی دوبارہ کروانے کو نہیں کہہ رہا مگر چند حلقوں میں جہاں شکایات کا زور ہے وہاں پر کوئی بھی ایکشن کس لیے نہیں لیا جا رہا ۔

الیکشن کمیشن کو بھی چند امراض کی دوا بنایا گیا ہے مگر اسے خود کو مبارکباد دینے سے ہی فرصت نہیں مل رہی ۔ گھوم پھر کر کراچی کے ایک حلقہ کے چند پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کروانے کا ڈول ڈالا ہے۔

بات صرف یہ نہیں ہے کہ اس دفعہ دھاندلی ہوئی ہے بلکہ بات یہ ہے کہ ہر بار دھاندلی ہوتی ہے اور ہر بار یہ کہہ کر اسے نظرانداز کر دیا جاتا ہے کہ ہارنے والا تو یہی کہتا ہے اب آگے کی بات کرو ، اگلی بار بہتر انتظام کر لیں گے ، اگلی بار زیادہ تیاری کر لینا ، اگلی بار زیادہ نظر رکھ لینا۔

وہ اگلی بار بھی پچھلی بار ہی ثابت ہوتی ہے۔

کہیں تو یہ سلسلہ رکنا ہے کہ نہیں ، کہیں تو ہمیں کہنا ہے کہ بس اب اور نہیں۔

اب واقعی صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہیے ہمیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہم آپ کے اصولوں پر پورا نہیں اتر سکے، اور جی ہاں امریکہ بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکا ۔ ہم میں امریکہ نے ایک علت پیدا کر دی ہے کہ بغیر ثبوت کے کسی بھی الزام کو مت مانو، اور جب دو فریقین کے مابین کوئی معاملہ ہو تو تیسرا فریق جسے عدالت کے نام سے یہاں جانا جاتا ہے اس کا انتظار کرو کہ وہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کر سکتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہے ثبوت پرکھنے کا ۔ خوش رہیے

امریکہ نے جو بات (علت) آپ میں پیدا کی وہ اچھی ہے لیکن یہاں عدالت (آزاد عدلیہ) کا جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ایک وقت پر بہت سے لوگوں کو بطورِ اُمیدوار انتخابات کے لئے نا اہل قرار دے دیا گیا بہت سوں کو جیل بھی بھیج دیا گیا۔ پھر اُنہیں "باعزت" بری کردیا گیا بلکہ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت بھی دی گئی۔ یہ سب کام عدالت نے کیا اور "دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی" کردیا۔ :twisted:

آپ بھی خوش رہیے بلکہ شاد آباد رہیے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میری تحریر میں نام تو کسی کا بھی نہیں ہے۔ ذکر ہے تو صرف ایچ اے خان صاحب کا ۔ نام اُن کا بھی نہیں ہے لیکن محفلین کے لئے اور خود خان صاحب کے لئے یہ بات "دور کی کوڑی" نہیں ہے۔ ویسے میرا مخاطب "محب علوی بھائی" تھے۔
لیں۔ اب ہمیں کیا معلوم تھا کہ وہ امریکہ برطانیہ میں رہتے ہیں :idontknow: ۔
سیاست موضوع ہی ایسا ہے کہ انسان اچھا خاصا گھوم کر رہ جاتا ہے۔ اس لئے بہت معذرت اگر کسی بات سے الجھن محسوس ہوئی ہو۔:)
 
دوبارہ نہیں، سہ بارہ کیوں کہ دوبارہ گنتی تو دھرنوں کے بعد سعد رفیق کروا چکے ہیں درخواست دے کر ۔

جیسی گنتی خواجہ سعد رفیق نے کروائی ہے اس میں تو قیامت تک سعد رفیق نہیں ہارنے والا۔

ویسے آپ کو اس کی خبر ہے کہ چوہدری نثار نے 6 - 8 بار دوبارہ گنتی کروائی غلام سرور خان سے ہارنے سے پہلے ۔

آپ کے بندوں کی تو گنتیاں ختم ہونے میں نہ آئیں اور ہمارے بندے دوسری گنتی پر بھی مورد الزام ٹھہرائے جائیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ بالکل ہی علیحدہ سوال ہے اور اس کے لیے ہمیں ایک اور دھاگہ شروع کرنا چاہیے ۔ یہ بہت اچھا سوال ہے اور اسی بہانہ ہم سب سیاسیات پر بات کر سکیں گے جو عموما صرف الیکشن تک ہی محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔
مختصرا تو یہ بالکل غلط ہے کہ آپ کسی کو سادہ ہاں یا ناں میں جواب دینے پر اصرار کریں ہر سوال پر کیونکہ کچھ سوالوں کے جواب صرف ہاں یا ناں نہیں ہو سکتے۔
بہت شکریہ۔ :)
جب بھی دھاندلی والے دھاگے سے فرصت ملے تو دھاگہ شروع کریں یا اس پر پوسٹ لکھیں پلیز۔
 
عدالت کا انتظار نہیں کیا جاتا، وہاں جایا جاتا ہے

بھئی عدالت سے پہلے ایک چیز ہے الیکشن ٹربیونل ، پہلے اس میں کیس جائے گا جو تقریبا چار پانچ ماہ تک لٹکے گا اور تب تک لوگ انتظار کر لیں گے کیا ؟

الیکشن کمیشن جو کام کر سکتا ہے اور جس کا حق ہے اس کے پاس وہ کیوں ابھی نہ کروایا جائے ، کوئی خلاف قانون بات ہو رہی ہے کیا ؟
 
Top