فرحت کیانی
لائبریرین
بہت شکریہ ۔دھاندلی کا امکان کہیں بھی ہو سکتا ہے اور دھاندلی کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں۔ ہر طرف سے الزامات آ رہے ہیں ، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف پر کراچی میں کئی حلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی ہے جس پر میں اس لحاظ سے بڑا پر امید ہوں کہ ایم کیو ایم کے ہوتے ہوئے بھی ایک جماعت اتنی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کر بھی گئی اور زندہ بھی ہے اور ستم بالائے ستم دھرنا دے کر بھی بیٹھی ہے۔
خیبر پختونخواہ میں فضل الرحمن نے یہی الزام لگایا ہے اور میں تو اس حق میں ہوں کہ ہر الزام کی تحقیق ہونی چاہیے اور یہ اتنا مشکل کام نہیں جتنا سمجھا جا رہا ہے ۔ کم از کم انگوٹھوں کے نشان نادرا کی ڈیٹابیس سے تصدیق کرکے یہ تو باآسانی پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ اگر کسی نے ٹھپہ لگائے ہیں تو اس پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ کروا لی جائے۔
ویسے یہی بات اگر میرے جیسے جوشیلے اور جذباتی کارکنان کو بھی سمجھا دی جائے تو عام عوام خصوصاً ان پڑھ اور غیر سیاسی لوگوں کو اپنے روزمرہ کے کام سرانجام دینے میں کچھ آسانی ہو جائے گی۔
اگر آپ سمجھانے کے موڈ میں ہیں تو مجھے ایک سوال اور بھی پوچھنا ہے پلیز۔