مسٹر چپس کو ہمیشہ کے لیے گڈ بائے

فرحت کیانی

لائبریرین
کیا یہ ایف ایس سی کے سٹینڈرڈ کی کتاب ہے؟ آن لائن جتنی معلومات ملی ہیں اس حساب سے تو چھوٹے بچوں کے لئے لگتی ہے
بالکل۔ یہ بچوں کے لیے readers کی سطح والی کتاب ہے جو اکثر سکول لائبریری کے لیے خریدی جاتی ہے۔ اغلب امکان ہے کہ مصنف صاحب نے اپروچ لڑوا کر اپنی کتاب کو سیلیکٹ کروایا ہو کیوں کہ خیبر پختونخواہ بورڈ میں بھی گزشتہ سال کچھ لوگوں کی ذاتی رسائی کی وجہ سے چند کتابیں تبدیل ہونے کا سنا تھا۔
اگر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر انگریزی زبان میں مزید کچھ شامل کرنا ہی تھا تو کتابوں و مضامین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بہتر تھا کہ 12 ویں جماعت کے لیول کے مطابق کچھ چنا جاتا اور پھر بچوں کو اس طرح کے مشقیں کروائی جاتیں جس سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انگریزی زبان میں اظہار خیال دونوں کے بارے میں ان کے علم و عمل میں اضافہ ہوتا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستان کے معیار تعلیم کے کیا ہی کہنے۔ آپ تو خود یہیں سے پڑھ کر امریکہ گئے ہیں
جی اور میرا خیال ہے کہ یہ فخر کی بات ہے کہ یہاں سے بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کسی ترقی یافتہ ملک میں جا کر بھی اپنا آپ منوا لیا جائے۔ پاکستانی نظام تعلیم ایسا برا بھی نہیں ہے اگر اسے تجربات و ذاتی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے تو۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی نظام تعلیم ایسا برا بھی نہیں ہے اگر اسے تجربات و ذاتی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے تو۔
برا نہیں ہے البتہ بہت بہتری کی گنجائش بہرحال موجود ہے۔ اس کے لئے مشرقی ایشیائی ممالک جنوبی کوریا ، تائیوان وغیرہ سے سیکھا جا سکتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ان مضامین کے انگریزی ادب کا شاہکار ہونے پر امت مسلمہ کا اجماع ہے؟

پہلی بات تو یہ کہ انگریزی کی گیارہویں اور بارہویں کلاس میں صرف ایک چھوٹا سا ناول؟ میری بیٹی کی دسویں کی لٹریچر کلاس میں وہ ہر ماہ ایک نئی کتاب پڑھتے ہیں۔

دوسرے انگریزی کی کلاس میں فکشن اور نان فکشن کے مختلف genre پڑھنے کا موقع ہونا چاہیئے
ہمارے ہاں اکثر کسی بھی مضمون کو اس کے سو دو سو صفحات سے باہر نکل کر پڑھنا یا پڑھانا ایک taboo سمجھا جاتا ہے یا پاگل پن۔
 

زیک

مسافر
ہمارے ہاں اکثر کسی بھی مضمون کو اس کے سو دو سو صفحات سے باہر نکل کر پڑھنا یا پڑھانا ایک taboo سمجھا جاتا ہے یا پاگل پن۔
آجکل میری بیٹی کی کلاس جو ناول پڑھ رہی ہے اس کے تیس سے زائد صفحے روزانہ اس نے نہ صرف پڑھنے ہوتے ہیں بلکہ انہیں annotate بھی کرنا ہوتا ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
برا نہیں ہے البتہ بہت بہتری کی گنجائش بہرحال موجود ہے۔ اس کے لئے مشرقی ایشیائی ممالک جنوبی کوریا ، تائیوان وغیرہ سے سیکھا جا سکتا ہے۔
بالکل ہے اور ہو بھی سکتا ہے۔ بشرطیکہ کچھ کیا جائے۔ پچھلی حکومتوں کو تو آپ لوگ ان پڑھوں اور پٹواریوں کی حکومت کہتے تھے۔ انھوں نے کچھ نہ کیا بہت برا کیا۔ لیکن اگر پڑھی لکھی حکومت نظام کو بہتر بنانے کے بجائے مزید بگاڑنے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے اور کیا کہا جائے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آجکل میری بیٹی کی کلاس جو ناول پڑھ رہی ہے اس کے تیس سے زائد صفحے روزانہ اس نے نہ صرف پڑھنے ہوتے ہیں بلکہ انہیں annotate بھی کرنا ہوتا ہے
ہمارے یہاں کچھ بڑے انگریزی سکولوں میں تھوڑا بہت یہ کام کروایا جاتا ہے کیوں انھوں نے بچوں کو او لیولز یا آئی جی ایس ای کروانا ہوتا ہے لیکن دوسرے سکولوں میں بہت کم ایسا ہوتا ہے۔ پھر آپ کی بیٹی تو خود سب کرتی ہو گی ہمارے ہاں ٹیچر کو ہی یہ سمجھانا بہت مشکل ہے کہ اس کام کا مقصد بچے کو ایک مہارت سکھانا ہے نہ کہ صفحات در صفحات بھروانا۔
 

زیک

مسافر
اسلامیات اور معاشرتی علوم کو تباہ کرنے کے بعد انگریزی کو بھی برباد کیا جا رہا ہے۔ آپ کے خیال میں سائنس، ریاضی اور اردو کو کیسے اسلامائز کیا جائے؟
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نےتو انٹر میڈئیٹ میں پرزنر آف زینڈا ناول پڑھا تھا ۔اور ایک دو ون ایکٹ پلیز بھی ،ایک کاؤنٹ آف مونٹی کرسٹو اور ایک کوئی دوسرا ۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا ہمیں اپنے بچوں کو گڈ بائے مسٹر چپس نامی ناول پڑھانا چاہیے؟
13/03/2019 نبراس سہیل

پاکستانی کالجوں میں ہائیر سکینڈری سطح پر جیمز ہلٹن کا ناول ’ گڈ بائے مسٹر چپس‘ پڑھائے جانے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ا گر ایک طرف اس کے 40 سال سے زائد عرصہ سے پڑھائے جانے پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے تو دوسری طرف اس پہ ایک شدت پسندانہ نظریہ سے تنقید کی جا رہی ہے۔

جہان تک پہلے اعتراض کا تعلق ہے ، یہ کتاب خود ثابت کرتی ہے کہ یہ ماڈرن فکشن میں سب سے محبوب تخلیق ہے جس نے کئی نسلوں کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا ۔ 1934ء میں اپنی تخلیق سے لے کر آج تک یہ کتاب کبھی طباعت سے باہر نہیں رہی۔ ایک استاد کی زندگی کا سادہ زبان میں بیان طلباء کے دل کو چھو جاتا ہے اور وہ ہمیشہ کے لئے اس کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ دوسرے اعتراض کے ضمن میں البتہ بات کو سمجھنے کے لئے ادبی رویّہ چاہئے۔

کتاب پر اعتراض اس بنیاد پر ہے کہ حقیقی زندگی کے ہیروز کو نظر انداز کر کہ ایک فرضی کردار مسٹر چپس کو پڑھنا ایک بے کار عمل ہے اعتراض کرنے والے لوگ ناول گڈ بائے مسٹر چپس کی بجائے مسلم تاریخ کے کسی کردار کی سوانح پڑھانے کی وکالت کرتے ہیں۔ مجھے کہنے دیجئے کہ ایک انتہائی غیر مناسب تقاضا ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ گڈ بائے مسٹر چپس ایک فرضی تخلیق ہے اور وہ بھی انگریزی ادب کی۔ یہ انتہائی نا معقول بات ہے کہ انگریزی ادب کی تخلیقات کی جگہ بھی مذہبی شخصیات پڑھائے جانے کی بات کی جائے۔ ہمارے سلیبس میں دیگر بہت سے ایسے مضامین ہیں جہاں مذہبی تعلیمات کو جگہ دی جا سکتی ہے۔ کیا ہم نے یہ ان کو وہاں صحیح مقام دے دیا؟

ناول پہ کئے جانے والے اعتراضات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ چونکہ مسٹر چپس ایک فرضی کردار ہے، اس سے طالبعلموں کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہمیشہ سے استعاراتی کہانیاں بچوں کے ابتدائی سالوں میں اپنے فرضی کرداروں سے اخلاقی قدریں پیدا کرتی نہیں رہیں؟ مگر آئیے ، اس کو اس انداز سے دیکھتے ہیں۔۔۔کیا مسٹر چپس محض ایک فرضی کردار ہی ہے؟ یا کوئی حقیقی مسٹر چپس تھا جس نے جیمز ہلٹن کو متاثر کیا؟ یہی سوال کئی بار جیمز ہلٹن سے بھی کیا گیا۔ ہلٹن کا جواب بتاتا ہے کہ کوئی بھی کردار جو ایک مصنف تخلیق کرتا ہے، دراصل کہیں نہ کہیں ہمارے ارد گرد موجود ہوتا ہے۔ ہلٹن کے والد کے علاوہ’ مسٹر ٹاپلس‘، جنھوں نے ہلٹن کو لاطینی ، تاریخ، اور انگریزی پڑھائی۔ اور ’لیز‘ سکول کے’ مسٹر بلگارنی‘، اس انتہائی محبوب کردار مسٹر چپس میں جھلکتے ہیں۔ ادب کا طالبعلم کسی بھی کردار کو دراصل حقیقت کا آئینہ جان کر اس سے سیکھتا ہے۔


آئیے اب ناول پر تکنیکی اعتبار سے بات کرتے ہیں کہ کیوں یہ ناول ہمارے نوجوان ذہنوں کے لئے ایک اچھا انتخاب ہے۔

1۔۔۔کیا انگریزی ادب میں کوئی اور ایسا ناول موجود ہے جو ’گڈ بائے مسٹر چپس ‘ کی جگہ پڑھایا جا سکے؟ یقیناً، آپ کو لاتعداد ایسی تحریری تخلیقات ملیں گی۔ چونکہ ہم ناول کی بات کر رہے ہیں ( اس صنف کی جس کا انتخاب گیارہویں جماعت میں افسانے اور ڈرامے پڑھ لینے کے بعد کیا گیا) تو میں بھی اسی صنف یعنی ناول کی بات تک محدود رہوں گی۔ اصل کام یہ ہے کہ انگریزی ادب سے ایسا ناول منتخب کیا جائے، جو نوجوانوں کی اس حسّاس عمر میں ہمارے اصولوں کے مطابق اخلاقی تربیت کرتا ہو۔

چارلس ڈکنز کے ناول انکے مضامین کے لحاظ سے عموماً ابتدائی جماعتوں میں پڑھا دئیے جاتے ہیں ( اکثر مختصر کہانی کی صورت) ۔ جین آسٹن عمومی طور پہ طالبات کو متاثر کرتی ہے اور آئندہ سالوں میں پڑھے جانے کے لئے زیادہ مناسب موضوع معلوم ہوتی ہے۔ دیگر نصابات ( جو دیگر کالجوں میں پڑھائے جا رہے ہیں مثلاً انڈین اور برٹش نصاب) میں پڑھائے جانے والے ناولوں میں شامل ہیں، H.G. Wells کا سائنس فکشن ناول ’ دا اِنوزیبَل مین‘ ۔۔۔جہاں ایک سائنسدان غیر مرئی وجود میں تبدیل تو ہو جاتا ہے مگر پھر اس حالت کو بدل نہیں پاتا۔ ’میٹا مورفوسس‘ ۔۔۔فرانز کافکا کی لکھی ناولٹ بھی اس سطح پر پڑھائی جا رہی ہے، جس میں ایک دن مصنف صبح جاگتا ہے تو خود کو ایک مکڑے کے روپ میں پاتا ہے اور یوں معاشرے سے کٹ جاتا ہے۔


ایملے برونٹے کا ’وودرنگ ہائٹس‘ ۔۔۔متنازعہ ناول گردانا جاتا ہے۔اس میں موجود ذہنی اور جسمانی ظلم کی سفّاک منظر کشی اس عمر کے بچوں کے لئے مناسب نہیں۔ اگر آپ تھامس ہارڈی کی طرف جائیں، تو اس کے یہاں موجود واضح قنوطیت نوجوانوں کی دلچسپی کی راہ روکتی ہے ۔ان کالج کے طلباء کی بالیدہ ہوتی سوچ ’روولڈ ڈیہل‘ او ر ’ اینِڈ بلائٹن ‘ کے تخیلاتی دنیا پر مشتمل ماڈرن ناولوں سے تسکین نہیں پاتی۔ دیگر پڑھائے جانے والے ناولوں میں سے ’سیلاس میرینر‘ کی پیچیدہ کہانی ایک بہتر آپشن ہے نہ ہی اس عمر کے طلباء کو ’سکارلٹ لیٹر‘ ۔۔زنا کے موضوع پہ لکھے گئے ناول سے متعارف کرا یا جا سکتا ہے۔ ( وہ بھی اگر ہم امریکی ادب کو شامل کرنے کی بات کریں تو) ۔ ہنری فیلڈنگ کی ٹام جونز میں پیش کردہ جنسیت اس عمر کے لئے ایک اور ناقابلِ فہم موضوع ہے۔



میرا خیال ہے کہ اس ناول کو نصاب سے نکالنے کی بجائے، بحث اس بات پہ کی جانی چاہئے کہ ہمیں اس کتاب کو کیوں پڑھنا چاہئے یا یہ کہ ہم گزشتہ چار نسلوں سے اسے کیوں پڑھ رہے ہیں؟ (پھر بھی اس کا سحر قائم ہے)۔ ادب میں کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ مصنف کا قلم زندگی کا ہر پہلو ؛ جوانی، عشق، شادی، ایک عام آدمی کی خوبیاں اور خامیاں، تائید اور تردید کا یوں حق ادا کرے کہ کسی مقام پر جنسی میلان کی طرف لے کر جائے نہ ہی بہت سخت اخلاقی تعلیم کا تاثر دے۔ اس کتاب کی یہ ایک منفرد خوبی ہے۔ مسٹر چپس کی سادگی ایک اضافی جوہر کی طرح ابھرتی ہے ،اس کی شریف النفسی اور دانا رہبری کے تانے بانے میں بنی۔۔ جو طلباء کو ایک استاد سے محبت اور احترام کے رشتے میں باندھ دیتی ہے اور استاد کے کردار کو ہمیشہ کے لئے امر کردیتی ہے۔

قاری، ایک عمر رسیدہ ریٹائرڈ سکول ٹیچر کی یادوں کے بہاؤ میں بہتا چلا جاتا ہے۔۔ماضی اور حال کے بیچ ہچکولے کھاتا، غم اور خوشی، جنگ و امن کے بین بین زندگی کے بوجھ کو محسوس کئے بغیر۔۔ اور یوں یہ ناول زندگی کے درس دیتا چلا جاتا ہے ۔۔خاموشی اور متانت سے ۔۔ اپنے قاری کو جذباتی سطح پر مضبوط اور باعمل بناتا جاتا ہے۔

2۔۔۔ دوسری بات جو قابلِ غور ہے وہ یہ کہ؛ کیا ہم ناول کے ساتھ صحیح سلوک کر رہے ہیں؟ معذرت کے ساتھ۔۔ جواب نفی میں ہے۔ ہمارے امتحانی نظام نے اس سادہ مگر پر تاثیر کتاب کو تسخیر کرنے کے مواقع محدود کر رکھے ہیں۔ ذرا سوال دیکھئے جو امتحانی پرچوں میں پوچھے جاتے ہیں: مسٹر ویدربی نے سکول (برووک فیلڈ) کس سال میں جوائن کیا؟ کس سال میں مسٹر چپس ریٹائر ہوئے؟ برووک فیلڈ نے انھیں ریٹائرمنٹ کے موقع پر کیا تحائف دئیے؟ یا یہ کہ پوچھا جائے کہ گریٹ گیبل جاتے ہوئے کون مسٹر چپس کے ساتھ تھا؟ یہ سوال طلباء کو کسی بھی طرح کا علمی فائدہ دینے سے قاصر ہیں۔ یہ سوا ل اکتسابی درجوں میں سب سے نچلی سطح کے ہیں جو کہ محض ناول کا سطحی علم پرکھتے ہیں جس کا تعلق بچوں کی یادداشت سے ہے۔

ناول کو اس انداز سے دیکھا جائے تو یہ محض ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر کی بوسیدہ کہانی دکھتی ہے۔ کسی بھی ناول کو پڑھنے کا مقصد صرف اس کی سطحی تصویر دیکھنا ہرگز نہیں ہوتا بلکہ اس کے تناظر میں زندگی کو دیکھنا ہوتا ہے۔ کہانی کی زیرِسطح ایک مصنف کا فلسفہ اپنے کرداروں اور واقعات کے ذریعے اس سے بڑھ کر کچھ بیان کر رہا ہوتا ہے۔ بجائے ایسے سوالوں کے جو کہ طلباء کی یادداشت کی جانچ کریں، ایسے سوال کئے جانے چاہییں جو انھیں تنقیدی جائزے اور ریسرچ کی طرف لے جائیں۔

مثال کے طور پہ کچھ ایسے موضوعات کو اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ کیتھرین کا تدریس کے شعبے کو سب سے معتبر شعبہ بیان کرنا ان الفاظ میں،’ سکول ماسٹر ہونا ایک انوکھی، ایک اہم بات ہے‘،۔۔۔ اساتذہ کے درس و تدریس کے دوران ہلکے پھلکے مزاح کی اہمیت۔۔۔مسٹر چپس کی اپنے طلباء کے ساتھ گہری جذباتی وابستگی کے حوالے سے اساتذہ اور طلباء کے تعلق پر بات چیت۔۔۔ کیتھرین کا کردار بمقابلہ انگلینڈ کے انیسویں صدی میں آزادی نسواں پر دقیانوسی خیالات ۔۔۔ برنارڈ شا، ولیم مورس اور ابسن کے ترقی پسند افکار جنھوں نے کیتھرین اور اس جیسے بیشمار لوگوں کو متاثر کیا۔۔۔ وہ فرق جو جیمز ہلٹن روائتی طرزِ تعلیم اور جدید طرزِ تعلیم میں دکھاتا ہے۔۔۔اور سب سے بڑھ کر آج کا سب سے اہم مسئلہ ’تجارتی تعلیمی نظام‘کا۔ یہ ناول طلباء کے مابین اعلیٰ درجے کی بحث کے لئے ایک زمین مہیّا کرتا ہے۔اس ناول کی تعلیم، اس سے سیکھے حقائق کے ذریعے بین النصابی موافقت پیدا کرنے کے لئے خاصی گنجائش رکھتی ہے۔

اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ناول کے پسِ پردہ چلنے والے جنگی حالات و واقعات۔۔۔ جنگِ عظیم اوّل اور دنیا پر اس کے جغرافیائی، سیاسی، اور معاشرتی اثرات کو زیرِ بحث لاتا ہے۔ جنگِ عظیم میں انگلینڈ اور فرانس کے الحاق پر جو قریباً ایک صدی ایک دوسرے سے لڑتے رہے تھے مسٹر چپس کے گہری سوچ میں ڈوبے الفاظ؛ ’حیران کن بات ہے نا! کس طرح ایک نسل کی قربانیاں، دوسری نسل کی قربانیوں کو ضائع کر دیتی ہیں‘ ۔۔۔ یہ الفاظ کاروبارِ جنگ کی تلخ حقیقت بیان کر جاتے ہیں۔ آج کے دور کی جنگی صورتحال اور انتہا پسندی اس موضوع کے تحت زیرِ بحث لائی جا سکتی ہے۔۔۔ ’ آپ واقعات کی اہمیت کا اندازہ ان کے شور سے نہیں لگا سکتے‘۔۔۔ بم دھماکوں کی آواز پر کہے گئے مسٹر چپس کے یہ الفاظ نوجوان ذہنوں کو کئی طرح کی دانائی عطا کر جاتے ہیں۔

ملکہء وکٹوریہ نے 1851 میں ’عظیم نمائش‘ کا جوآغاز کیا ، آج وہی مشینیں دنیا کو ٹیکنالوجی کی نمائشوں کے ایک تسلسل کے ذریعے تیز رفتاری سے آگے بڑھتی آئندہ رونما ہونے والی اکسپو۔2020 کی طرف لے جا رہی ہیں جو دبئی میں منعقد کی جائے گی۔ جس کی کہ پوری دنیا منتظر ہے۔ ناول کو آج کی اس بڑی تصویر کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ناول کے مطابق، مسٹر چپس کی طویل عمر، اس بیسویں صدی کی جدید دنیا کو ابھرتے اور ٹکنالوجی کے اعتبار سے پیش رفت کرتے برسوں کا احاطہ کرتی ہے۔ ٹکنالوجی سے قبل اور بعد کے دور کا ایک نہایت احسن تقابلی جائزہ نوجوان ذہنوں کو ایک تحقیقی سفر پہ لے جا سکتا ہے۔

ناول کا سب سے خوبصورت پہلو، ہیروئن کیتھرین برجز کا مختصر کردار، یہ دکھاتا ہے کہ کیسے ایک سچا عشق انسان کو بدل کہ رکھ دیتا ہے۔ مسٹر چپس کے روائتی ، سخت مزاج ، مردانہ بالادستی کے حامل خیالات کی جدید، روادار اور ترقی پسند شخص میں تبدیلی ناول کا ایک سخت پہلو ہے جسے نہایت ہی آسانی سے بیان کر دیا گیا۔ یہ اس ناول کا کمال ہے۔ ایسا مرد معاشرے میں عورت کے کردار۔۔۔عورت کا اپنی منطق کے اظہار ۔۔۔اور مواقع کے حصول کے حق کو تسلیم کرتا نظر آتاہے۔ ناول کا یہ پہلوآج کے روشن خیال ذہنوں کے لئے بحث کے کئی در وا کرتا ہے۔کیا حقوقِ نسواں کے یہ مسائل پاکستان میں ہمیں درپیش نہیں؟

حیرت انگیز طور پر، جیمز ہلٹن، تعلیمی کاروبار پر اس ناول کے ذریعے ایک صدی قبل روشنی ڈالتا ہے، جو آج ہر فرد کو متاثر کر رہا ہے۔ کیا یہ ہمارے آج کے تعلیمی مسائل کی بات نہیں؟ ہم مسٹر چپس کے الفاظ کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔۔۔’ وقار اور رواداری جیسی اقدار آج کے جنونی دور میں ناپید ہوتی جا رہی ہیں‘۔۔۔۔ ناول کے کلائمیکس میں، آج کے دور کا جدید طرزِ تعلیم کا بڑھتا ہوا رجحان جو اس تعلیمی کاروبار کو چلا رہا ہے، بڑے ہی متاثرکن انداز میں پیش کیا گیا۔ طلباء کے مابین روائتی طرزِ تعلیم بمقابلہ جدید طرزِ تعلیم جیسے موضوع پر بحث کے در وا کئے جا سکتے ہیں۔ دونوں ہی کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر ناول کے ذریعے بات کی جا سکتی ہے۔۔۔ ایک استاد کا رتبہ، وقار اور ’اختیار‘ جو آج کے جدید دور میں چیلنج کیا جا چکا ہے، اس پر ناول میں بڑے پرزور انداز میں آواز اٹھائی گئی ہے ۔

استاد کے احترام کے استحقاق کو چیلنج کرنے والا، غیر معقول جدید اندازِ فکر، اس کتاب کا سب سے اہم موضوع ہے۔ اس اخلاقی قدر کو ناول کے ذریعے بڑی خوبصورتی سے نوجوانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہم ایک استاد کو لیکچر کے دوران، اپنے شاگردوں کو بے ضرر مزاح سے محظوظ کرتے دیکھتے ہیں جس کے بدلے وہ شاگردوں سے عقیدت سمیٹتا ہے۔

’ کبھی مجھے یاد کیا کرنا۔۔۔ میری یادوں میں تو آپ یقیناً رہو گے‘۔۔۔ مسٹر چپس کے یہ خوبصورت الفاظ اپنے اساتذہ کے لئے اُس جذباتی یاد کے عکّاس ہیں جس کے حصار میں ہم تمام عمر رہا کرتے ہیں۔

بقول لانجائنس کے، ’ اصل فن، فن کو پوشیدہ رکھنے میں ہے‘ ۔۔۔ ہم یہ خراجِ تحسین جیمس ہلٹن کو پیش کر سکتے ہیں جس نے بظاہر ایک سکول ماسٹر کی کہانی بیان کی، جو اپنے روزو شب اپنے طلباء کے ساتھ گزارتا ہے ، مگر یہ کہانی درپردہ کئی فکر انگیز خیالات کو جنم دیتی ہے۔۔ اگر اس کتاب کو محض سطحی اعتبار سے بھی دیکھا جائے، تو بھی یہ طلباء کو بہت سے سبق سکھاتی نظر آتی ہے۔ یہ ناول انھیں زندگی کے سفر پہ لے جاتا ہے ۔۔۔جہاں وہ سیکھتے ہیں کہ صرف جسمانی طور پہ مضبوط یا ذہنی طور پہ شاطر شخص ہی ’ہیرو‘ نہیں ہوا کرتا۔۔۔ جہاں وہ یہ سیکھتے ہیں کہ زندگی ظاہری چکا چوند نہیں بلکہ انسان کے اس دھرتی پر سادہ، خا موش اور باوصف وجود کا نام ہے۔۔ ۔جہاں وہ اپنے اساتذہ پہ اعتماد کرنا سیکھتے ہیں کہ یہی وہ گہرا اور پاکیزہ تعلق ہے جو تمام عمر ایک معتبر یاد اور راہنمائی کی صورت ان کے ساتھ چلنے والا ہے۔

اس بات کا اختتام یہ کہتے ہوئے کروں گی کہ وسیع مطالعہ کی عادت کو پروان چڑھانے کے لئے ایک یا دومزید ناول ( انگریزی یا امریکی ادب سے) شامل کئے جا سکتے ہیں ۔ مگر جہاں تک گڈ بائے مسٹر چپس کی بات ہے، یہ ہمارے بچوں کے لئے انگریزی ادب سے ایک بہترین انتخاب ہے۔
ختم شد
 

زیک

مسافر
یہاں ہائی سکول میں پڑھی جانے والی کچھ کتب کی فہرست:

  1. Wuthering Heights
  2. Great Expectations
  3. Jane Eyre
  4. Crime and Punishment
  5. Catch-22
  6. The Color Purple
  7. As I lay Dying
  8. Native Son
  9. Anna Karenina
  10. The Glass Menagerie
  11. Pride and Prejudice
  12. All the Pretty Horses
  13. All the King’s Men
  14. The Women of Brewster Place
  15. Linden Hills
  16. Mama Day
  17. The Bonesetters Daughter
  18. Atonement
  19. A Tale of Two Cities
  20. The Memory Keepers Daughter
  21. The Joy Luck Club
  22. A Lesson Before Dying
  23. A Thousand Splendid Suns
  24. The Secret Life of Bees
  25. The Namesake
  26. The Road
  27. A Passage to India
  28. Alias Grace
  29. Cat’s Eye
  30. Cold Mountain
  31. Wide Sargasso Sea
  32. Gulliver’s Travels
  33. Extremely Loud and Incredibly Close
  34. Little Women
  35. Going After Cacciato
  36. The Things They Carried
  37. One Flew Over the Cuckoo’s Nest
  38. All the Light we cannot See
  39. The Goldfinch

سوچ رہا ہوں ان میں سے کتنی کتب پاکستانی بچوں کے اخلاق خراب کریں گی
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
سوچنے کی بھلا کیا ضرورت ہے؟ مغرب کی کتابیں ہیں، ایک ایک لفظ زہر ہے۔
:)
کیا اسی قسم کا بیانیہ فریق ثانی کا بہت سی مذہبی کتب کے بارے میں نہیں؟
جس طرح مُلّا پڑھے اور سمجھے بغیر ان پر اعتراض کرتا ہے اسی طرح مسٹر سمجھے بغیر دین پر اعتراض کرتا ہے۔ دونوں کو قریب لانے والا طبقہ ۔۔۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس نوک جھوک سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
 
کیا اسی قسم کا بیانیہ فریق ثانی کا بہت سی مذہبی کتب کے بارے میں نہیں؟
جس طرح مُلّا پڑھے اور سمجھے بغیر ان پر اعتراض کرتا ہے اسی طرح مسٹر سمجھے بغیر دین پر اعتراض کرتا ہے۔ دونوں کو قریب لانے والا طبقہ ۔۔۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس نوک جھوک سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
اعتدال مرحوم تو عرصہ ہوا، اٹھ چکے اس دھرتی سے۔
آج کل اعتدال کی بات کرنے والا دونوں طرف سے مار کھاتا ہے۔
 

فلسفی

محفلین
اعتدال مرحوم تو عرصہ ہوا، اٹھ چکے اس دھرتی سے۔
آج کل اعتدال کی بات کرنے والا دونوں طرف سے مار کھاتا ہے۔
بات تو سچ ہے مگر ۔۔۔ بات ہے رسوائی کی۔

پھر بھی، ملامت سے قطع نظر، جن حضرات کو احساس ہے ان کو چاہیے کہ نرم لہجے سے بلا تضحیک، بغیر طعن و تشنیع کے اس خلیج کو پُر کرنے کی کوشش کریں۔ اپنا اپنا حصہ ڈالتے جائیں، باقی جو اللہ پاک کو منظور۔

تو ڈیوا بال کے رکھ چا
ہوا جانے خدا جانے
 

فلسفی

محفلین
یہاں فریقِ ثانی کون ہے؟ مغرب یا ملا یا مسٹر؟
ہائے تیری کسر نفسی ۔۔۔ بھائی "زہر" والی بات آپ نے فرمائی تھی اسی کے مطابق یہ فرمایا تھا کہ دین سے بیزار طبقہ ۔۔ اس میں آپ مغرب فٹ کریں، مسٹر یا کچھ بظاہر ملا ۔۔
 

عرفان سعید

محفلین
ہائے تیری کسر نفسی ۔۔۔ بھائی "زہر" والی بات آپ نے فرمائی تھی اسی کے مطابق یہ فرمایا تھا کہ دین سے بیزار طبقہ ۔۔ اس میں آپ مغرب فٹ کریں، مسٹر یا کچھ بظاہر ملا ۔۔
ایک تو جب آپ حقیقت کا کوئی فلسفہ ارشاد فرماتے ہیں محفل آف لائن ہو جاتی ہے!
:)
پہلے تو اس کا کچھ کرنا پڑے گا!
 

فلسفی

محفلین
ایک تو جب آپ حقیقت کا کوئی فلسفہ ارشاد فرماتے ہیں محفل آف لائن ہو جاتی ہے!
:)
پہلے تو اس کا کچھ کرنا پڑے گا!
عرفان بھائی قسم سے ۔۔۔ صبح سے خود کو ملامت کر رہا تھا کہ اچھا تھا خاموش بیٹھ کر یہ لڑی پڑھ رہا ۔۔ ایک ۔۔ بس ایک مراسلہ کیا یہاں اور محفل ۔۔۔ ٹھس ۔۔۔
 
Top