مسکراتے اونٹ نے مصری نوجوانوں کو ہیروبنا دیا

ملائکہ

محفلین
بندہ پہلے دروازہ بجاتا ہے پھر اندر جاتا ہے بابا کچھ کمروں پر صرف لڑکے بھی قابض ہو سکتے ہیں۔ ( ویسے لڑکا تو ایک میں ہی ہوں اِن سب میں)
کوئی نہیں:unsure::cautious::cautious: گندی گندی باتیں کریں ہی مت جب پتہ ہے کہ بہنیں بھی آتی ہیں۔۔۔
 
کوئی نہیں:unsure::cautious::cautious: گندی گندی باتیں کریں ہی مت جب پتہ ہے کہ بہنیں بھی آتی ہیں۔۔۔
بہنوں کو چاہیے مسکراتا ہوا اونٹ دیکھیں پر مزاح کی ریٹنگ دیں اور اونٹ کی ذرا سی نکل اتارنے کی کوشش کریں اور اللہ حافظ :) اور ویسے کوئی بھی گندی بات نہیں تھی یہ تو ہم سب وہ گانا گا رہے تھے گندی گندی گندی بات۔
 
عینی مروت

محفلین
مسکراتے اونٹ نے مصری نوجوانوں کو ہیروبنا دیا
20 اکتوبر 2014 (15:47)
  • news-1413802057-2845.JPG
    قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری نوجوان حسام انتیکا کی دوستوں کے ساتھ بنائی گئی ”سیلفی“ نے اسے سوشل میڈیا پر مقبول بنا دیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوانوں نے اونٹ کو چارا کھلایا اور پھر اس سے کچھ دیر کھیلتے رہے، بعد میں انہیں اونٹ کے ہمراہ سیلفی بنانے کا شوق چرایا لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ سیلفی کے پس منظر میں کھڑا اونٹ مسکرا رہا تھا۔ اس تصویر کو حسام نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ کیا۔ صبح بیدار ہونے پر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ ان کی منفرد سیلفی جنگل میں آگ کی طرح پھیل کر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ اس تصویر پر کئے جانے والے تبصروں میں ایک تبصرہ نگار نے اپنے پ±رلطف تبصرے میں کہا کہ ٹھیک ہے ایک عام سے نوجوان سے اونٹ کے ساتھ تصویر بنوا کر فیس بک پر مشہوری حاصل کر لی تاہم یہ بات اپنی جگہ محل نظر ہے کہ اونٹ عمومی طور پر مسکراتا نہیںہے، سیلفی کے شوقین نوجوانوں نے یقیناً اونٹ کو کچھ ایسی چیز کھلائی کہ جس سے اس کے صحرائی جہاز کے چہرے پر مسکراہٹ بکھری۔
ہنسانے یا کھلکھلانے (پر مجبورکرنے)کے لیے کچھ کھلایا بھی جاتا ہے؟ تینوں کی 'بتیسیاں' بشمول اونٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ سیلفی بناتے وقت حضرت کوئی لطیفہ سنا رہے ہونگے۔ :)
 
تصویر اچھی ہے اس لڑی میں اور باتیں گندی:cautious::cautious::cautious::cautious:
سرف لیکر آیا کریں۔۔۔
چوہا لنڈورا ہی بھلا یہ ایک بہتر محاورہ تھا لیکن یہاں بیچارے لنڈورے چوہے کو کئی اور قسم کے خطرات لاحق ہیں۔
یہ لنڈورا کیا ہوتا ہے ویسے ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
لکھ دیں ۔۔۔ اگر کوئی لمبی چوڑی نہیں تو
سکول کے ابتدائی سالوں میں پڑھی ہوئی ایک کہانی ہم آج تک نہیں بھول پائے‘ برمحل اور موزوں ہر ایسے موقع پر بے اختیار یاد آنے لگتی ہے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک موٹا تازہ چوہا‘ اپنی دھن میں مگن‘ روزمرہ کے معمولات میں مصروف ادھر ادھر پھدکتا پھر رہا تھا‘ کہ اتفاق سے وہاں ایک بلی آنکلی‘ بلی کی نظر چوہے پر پڑی تو ایک دم منہ میں پانی بھر آیا۔ آؤ دیکھا نہ تاؤ‘ جھٹ سے چوہے پر جھپٹ پڑی۔ چوہا بھی آگے سے کچھ ہوشیار نکلا۔ فوراً پھدک کر بل میں جا گھسا۔ لیکن اس دوران چوہے کی دم بلی کے پنجے میں آکر ٹوٹ گئی۔ یوں شکار کے ہاتھ سے نکل جانے پر بلی سخت مایوس ہوئی۔ چوہے کی دم ہاتھ میں لئے بیٹھی سوچتی رہی کہ اب کیا کیا جائے تو ایک ترکیب خیال میں آتے ہی فوراً پینترہ بدل کر چوہے سے کہنے لگی۔ ارے چوہے میاں میں تو آپ سے یوں ہی کھیل رہی تھی… کہ تمہاری دم ٹوٹ کر میرے پنجے میں آگئی۔ تم چاہو تو باہر آجاؤ‘ میں تمہاری دم جوڑ دوں۔ چوہا بھی کچھ کم کائیاں نہیں تھا۔ بلی کی نیت بھانپ کر اندر سے معذرت خواہانہ انداز میں کہا۔
بخشو بی بلی‘ چوہا لنڈورا ہی بھلا
 
نوازش
 
Top