مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستان محفل،
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اس مرتبہ محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم نے آپ کے لیے ایک سپیشل آئٹم کا اہتمام کیا ہے اور وہ ہے بے تکوں کا مشاعرہ۔ :) اس کا کامیاب تجربہ محفل فورم کے ارکان کے بارے میں اشعار اور تک بندی کی صورت میں کیا جا چکا ہے۔ اس مرتبہ بھی وزن کی قید نہیں ہے لیکن اخلاق کی حدود کا خیال رکھنا ہوگا۔ اور کوشش کریں کہ اس مشاعرے میں شرکت کے لیے ایک سے زیادہ اشعار شاعری کی کسی بھی صنف میں پیش کریں۔

تو خواتین و حضرات میں سب سے پہلے محفل فورم کے معروف ۔۔تکے شاعر طالوت کو اپنا کلام سنانے کی دعوت دیتا ہوں ں ں ں ‌ں۔۔۔
آئیے طالوت، تشریف لائیے اور سمع خراشی کا آغاز فرمائیے۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ داد یا ہوٹنگ میں بخل سے کام نہ لیں۔ :)
 
مکرر مکرر

طالوت بھائی اشعار دہرا دہرا کر لکھیں اور پوری تک بندی ایک بار مزید کاپی پیسٹ کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عرض کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نہ دن کو چین نہ رات کو چین
پاک فین پاک فین
------------
وسلام

عزیزم یہ مشاعرہ ہے، بیت بازی نہیں۔ دو چار شعر تو کہیں۔ ایک ہی بے تکی جوڑ کر دوڑ نہ لگائیں۔ چلیں شاباش مزید بے تکی سنائیں، ورنہ ہوٹنگ کے لیے تیار رہیں۔ موضع دھیرج گنج سے اسی مقصد کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بلائی گئی ہے۔:hurryup:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایسے تو نہیں جا سکتے۔ میں نے باہر باندر کلا کے کھلاڑیوں کو کھڑا کیا ہوا ہے۔ جس بے تکے نے دوڑنے کی کوشش کی، اس کا نیو کیمپس کی نہر تک پیچھا کریں گے اور وہاں ڈبکیاں دلوا کر ہی آئیں گے۔ :phbbbbt:

باقی بے تکوں سے میری گزارش ہے کہ تھوڑا صبر کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔ ابھی طالوت کی باری پوری نہیں ہوئی ہے۔
 

طالوت

محفلین
اجی یہ تو واقعی مشاعرہ ہے ۔ خیر ہم نے آغاز کر کے محفل کا رخ متعین کر دیا ہے اب مسلسل کلام کے لئے تھوڑا وقت چاہیے کہ اس معاملے میں ہم خاصے کورے ہیں بلکہ بالکل کورے ہیں اصلی (چوری۔) کے مال سے کام چلائیں گے اور اس میں وقت لگے گا۔ تب تک ذرا دوسرے شعراء کچھ کلام پیش کریں ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اجی یہ تو واقعی مشاعرہ ہے ۔ خیر ہم نے آغاز کر کے محفل کا رخ متعین کر دیا ہے اب مسلسل کلام کے لئے تھوڑا وقت چاہیے کہ اس معاملے میں ہم خاصے کورے ہیں بلکہ بالکل کورے ہیں اصلی (چوری۔) کے مال سے کام چلائیں گے اور اس میں وقر لگے گا۔ تب تک ذرا دوسرے شعراء کچھ کلام پیش کریں ۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھائی صاحب یہ تو آپ کو پہلے سوچنا چاہیے تھا نا۔ اس وقت تو میرا ناطقہ بند کیا ہوا تھا چلو مشاعرہ شروع کرو چلو مشاعرہ شروع کرو۔ اور اب مشاعرہ شروع ہو گیا ہے تو جناب کو آمد نہیں ہو رہی۔ :shameonyou:
 

F@rzana

محفلین
واہ واہ ، چہ خوب، یہاں تو بڑی مزے کی باتیں ہورہی ہیں، ابھی نبیل بھائی کا پیغام فیس بک پر پڑھا تو ہم بھی مشاعرے کا مزہ لوٹنے آ پہنچے ہیں۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
واہ واہ ، چہ خوب، یہاں تو بڑی مزے کی باتیں ہورہی ہیں، ابھی نبیل بھائی کا پیغام فیس بک پر پڑھا تو ہم بھی مشاعرے کا مزہ لوٹنے آ پہنچے ہیں۔:)

فرزانہ پہلے آپ یہ تھریڈ پڑھیں۔ یہاں آپ کے بارے میں بھی ایک شعر کہا گیا ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا تو معزز حاضرین مشاعرہ، مشاعرہ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی رو سے طالوت کو باندر کلا ٹیم کے رحم و کرم پر چھوڑا جاتا ہے۔ آپ میں سے کسی کا دل کرے تو انہیں نہر میں ڈبکیاں لینے سے بچا سکتے ہیں۔ اتنی دیر میں ان کے کہے واحد شعر پر چند مصرعے لگاتا ہوں۔

نہ دن کو چین نہ رات کو چین
پاک فین پاک فین

دم پر وہ پاؤں رکھ کر دوڑے
نینوں سے جب مل گئے نین

کھایا جو غلطی سے اس کا آملیٹ
ڈالا اس نے عجب سا بین

بہانے جب وہ بنائے مشاعرے میں
کہتا ہوں اس کو کم آن مین

بنتا ہے وہ بڑا عروض کا ماہر
کرتا ہے وہ بس عین اور غین
 
Top