مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب - شامِ شعرِ یاراں

راشد اشرف

محفلین

راشد اشرف

محفلین
کل ایک صاحب غریب خانے تشریف لائے، ترکی سے ہیں اور کانفرنس میں مدعو کیے گئے تھے۔ شام شعر یاراں کے آٹھ دس نسخوں کو خرید کر بیرون ممالک میں قیام پذیر اپنے احباب کو بھیجنا چاہتے تھے مگر قیمت سے پریشان تھے۔
خود مجھے 1200 کی کتاب 800 میں ملی۔
ناشر نے کتاب فی الحال اردو بازار کراچی کے کسی کتب فروش کو نہیں دی ہے۔ ایک ایک نسخہ گویا ہزار ہزار کا کرنسی نوٹ ہے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین

آپ شاید 800 کی کتاب 1200 میں ملی، لکھنا چاہتے تھے؟
 
انہوں نے حوالہ تو دے دیا تھا آپ کا، تاہم یہ واقعی بہتر رہتا کہ فیس بک کا لنک بھی ساتھ ہوتا :)
میں نے حوالہ دیا تھا اور بغیر حوالہ کے کسی کی چیز اپنے نام کر لینےکو بذات خود میں سرقہ بلکہ ناقابل معافی جرم تصور کرتا ہوں ۔لنک کے لئے معذرت لیکن میں نے آپ کو بھی ٹیگ کیا تھا تاکہ آپ کو بھی پتہ چلے کہ میں نے آپ کی چیز یہاں پیسٹ کیا ہے ۔اس کی اطلاع میں نے فیس بُک پر بھی جہاں سے میں نے یہ اسکینز کاپی کئے تھے کمنٹ باکس میں تفصیلات لکھ دیا تھا کہ میں اسے محفل میں پوسٹ کر رہا ہوں ۔
 
:)
نہیں صاحب، یہاں محفل کے صفحے پر حوالہ اوجھل ہی رہا تھا۔ ہمارے "سرور" ہی کی غلطی ہے۔
کتاب مزے دار ہے، سہج سہج پڑھ رہا ہوں، اس ڈر سے کہ کہیں ختم نہ ہوجائے۔
کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے، وہ اسے آب گم کا دوسرا حصہ سمجھ بیٹھے تھے۔ برسبیل تذکرہ، آب گم کا دوسرا حصہ بھی یوسفی صاحب نے لکھ رکھا تھا اور ایک 1200 صفحات کا سفرنامہ بھی۔ مگر دلخراش اطلاع یہ ملی ہے کہ شاید انہوں نے ان کے مسودوں کو جلا دیا ہے کہ منصہ شہود ہر کبھی آ ہی نہ سکیں۔ یہ بات سنی سنائی ہے۔ تصدیق کا انتظار ہے البتہ ایک صاحب نے رونمائی کے دوران اپنی تقریر میں یہ ضرور کہا تھا کہ یوسفی کی اولاد کا فرض ہے کہ ان مسودوں کی بازیابی کو ممکن بنائیں۔
 
راشد اشرف

محفلین
میں نے حوالہ دیا تھا اور بغیر حوالہ کے کسی کی چیز اپنے نام کر لینےکو بذات خود میں سرقہ بلکہ ناقابل معافی جرم تصور کرتا ہوں ۔لنک کے لئے معذرت لیکن میں نے آپ کو بھی ٹیگ کیا تھا تاکہ آپ کو بھی پتہ چلے کہ میں نے آپ کی چیز یہاں پیسٹ کیا ہے ۔اس کی اطلاع میں نے فیس بُک پر بھی جہاں سے میں نے یہ اسکینز کاپی کئے تھے کمنٹ باکس میں تفصیلات لکھ دیا تھا کہ میں اسے محفل میں پوسٹ کر رہا ہوں ۔

شکریہ بھائی
 
زیک

مسافر
کیا اس عنوان کی یا ملتے جلتے عنوان کی کوئی اور کتاب بھی ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ پہلے نام سن رکھا ہے۔
 
محمد وارث

آج گوگل کیا تھا تو مجھے بھی اسی نام سے کتاب ملی تھی، شاید کسی خاتون کی لکھی ہوئی :)

اُس کتاب کا نام میرے خیال میں "شامِ شہرِ یاراں" ہے یہ "شامِ شعرِ یاراں" ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اُس کتاب کا نام میرے خیال میں "شامِ شہرِ یاراں" ہے یہ "شامِ شعرِ یاراں" ہے۔ :)

اچھا کیا برادرم کہ آپ نے بتا دیا، ورنہ میں یہ سوچ کر لرزاں و ترساں ہو رہا تھا کہ زیک کو کہیں بزم آرائیاں کا خیال تو نہیں آ گیا۔ :)
 
تلمیذ

لائبریرین
اردو کانفرنس میں شام شعر یاراں کے ساتھ ایک زور کتاب کی رونمائی بھی کی گئی جس کی تفصیل یہ ہے:
میر باقر علی داستان گو، مرتب: عقیل عباس جعفری
صفحات: 304
قیمت: 500
ناشر؛ انجمن ترقی اردو کراچی،ڈی 159
بلاک 7
گلشن اقبال، کراچی

دونوں کتابوں کے سرورق اور شام شعر یاراں کا عقبی سرورق، فلیپ اور چند منتخب کردہ اوراق درج ذٰل لنک پر دیکھے جاسکتے ہیں:

https://groups.google.com/forum/?fromgroups#!topic/bazmeqalam/c09Vto5TCi0
شکر ہے، آپ بھی اردو محفل پر نظر آئے ،ورنہ ہم تو سمجھ بیٹھے تھے کہ آپ کی ترجیحات کی فہرست میں ہم جیسے آپ کے پرستار وں کا مقام کہیں بہت نیچے چلا گیا ہے۔ ہم توان دنوں کو یاد کرتے ہیں جب آپ از راہ لُطف و کرم بڑی بڑی نادر کتاب یہاں پر چسپاں کر دیتے تھے اور ہمارے مزے ہوجاتے تھے۔ اور وہ اتوار بازار کی روئدادوں کے کیا کہنے۔
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
کل ایک صاحب غریب خانے تشریف لائے، ترکی سے ہیں اور کانفرنس میں مدعو کیے گئے تھے۔ شام شعر یاراں کے آٹھ دس نسخوں کو خرید کر بیرون ممالک میں قیام پذیر اپنے احباب کو بھیجنا چاہتے تھے مگر قیمت سے پریشان تھے۔
خود مجھے 1200 کی کتاب 800 میں ملی۔
ناشر نے کتاب فی الحال اردو بازار کراچی کے کسی کتب فروش کو نہیں دی ہے۔ ایک ایک نسخہ گویا ہزار ہزار کا کرنسی نوٹ ہے۔

میرے پاس ایک نسخہ اضافی ہے ۔۔۔ جس کو چاہیے مجھ سے لے لے :)
 
فاتح

لائبریرین
میرے پاس ایک نسخہ اضافی ہے ۔۔۔ جس کو چاہیے مجھ سے لے لے :)
ہم بہت جلد کراچی وارد ہو رہےہیں ۔ کتاب ہمارے لیے سنبھال کر رکھ لیجیے۔۔۔ بلکہ بہتر ہو گا کہ اس "آفری" مراسلے کو بھی مدون کر کے رسمی تعریفی میں تبدیل کر دیجیے۔ :laughing:
 
Top