مشورہ درکار ہے

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو ظفری۔ کمال لطافت سے آپ نے اپنی شادی سے مطلع کیا ہے سب کو۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ محفل فورم آپ کی شادی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ فورم کی اس فیچر کا تو مجھے بھی علم نہیں تھا۔ :)
اس فیچر کا کچھ مجھے بھی تو بتاؤصاحبان، چار پانچ سال تو میں بھی ناظم رہا ہوں لیکن آپ سب نے ہوا بھی نہ لگنے دی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بیوی کو یہ تھریڈ پڑھوانے کا مزا آ ئے گا، میری بے گناہی کا ایک محکم ثبوت مل جائے گا کہ" میاں صاحب" بس باتوں کے شیر ہیں :)
 

یاز

محفلین
اس کے بعد مجھے محفل پر ان لوگوں سے بھی نمٹنا ہے جنہوں نے مجھے شادی کا مشورہ دیا تھا ۔ :nottalking:

پہلے محفل والوں سے نہ نمٹ لیں؟

ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مقتبسِ بالا ہر دو میں ایک مراسلہ "پرمزاح" ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
ہاں ضرور لکھیے تا کہ ہم پڑھ لیں، اور جو پہلے سے لکھ رکھا ہے اور ہم نے پڑھ رکھا ہے، وہ ذرا اپنی بیگم کو بھی پڑھوا دیں لگے ہاتھوں :)
اُس روئیداد کی پہلی قسط پڑھوا کر تو ہی ہم پر محفل پر آنے بھی پابندی لگی تھی ۔ آپ کو ہماری غیر موجودگی کا اتنے عرصے احساس نہ ہوا ۔ :nottalking:
 

محمد وارث

لائبریرین
اُس روئیداد کی پہلی قسط پڑھوا کر تو ہی ہم پر محفل پر آنے بھی پابندی لگی تھی ۔ آپ کو ہماری غیر موجودگی کا اتنے عرصے احساس نہ ہوا ۔ :nottalking:
محفل پر "آن آف" تو آپ برسوں سے ہو رہے ہیں، ہمیں کیا علم تھا کہ اب کی بار عارضی نہیں بلکہ پکے ہی آف ہو گئے :)
 
Top