مشکل اردو سیکھنے کی مہم (صرف خواتین کے لئے)

محب اردو

محفلین
آئندہ ایسی غلطیوں سے پرہیز کیجیئے گا۔
پاکستان میں ویسے بھی گنجوں کی تعداد بڑھ رہی ہے دن بہ دن ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے۔
اگر تو آپ کسی مذاق کے موڈ میں ہیں تو میری طرف سے ایک دفعہ پھر معذرت ۔
اور اگر سنجیدہ ہیں تو ذرا وضاحت کریں کیسی غلطیوں کی طرف آپ کا اشارہ ہے ؟
 

محب اردو

محفلین
ویسے بھی میرے خیال سے خواتین کو جھانکنا اور ان کی لڑیوں کو ملاحظہ کرنا دونوں میں فرق عقل کا تقاضا ہے ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
چلو جی اب ذرا 14 نکات بنا لیے جائیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی اردو کو گاڑھا بنا سکیں ۔۔

1۔ یہاں اور کسی بھی دھاگے میں انگریزی کا استعمال ترک کیا جائے ( تاکہ بھائیوں کو بھی پتا چلے کہ ہمیں اردو آتی ہے ایسی بھی کوئی بات نہیں )
2- مشکل مشکل اردو کے الفاظ تلاش کرنے کے لئے اردو لغات کی مدد لی جائے اور روز ایک رکن ایک لفظ مشکل اردو میں بتائے اور پھر اس کا استعمال کر ئے۔۔ ( اس کے لئے شاعری کے زمرے میں بھی جھانکا جا سکتا ہے کوئی مضائقہ نہیں )
3-جو بندہ کم سے کم اس دھاگے میں موئی انگریزی میں بات کرتا پکڑا گیا اس کی تو :beating:
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
4- اگر کسی سے غلطی سے انگریزی کے لفظ بولے جاتے ہیں ( کسی اور دھاگے میں ) تو اسے یاد دلایا جائے ( صرف خواتین ارکان کے لئے )۔
5-اگر کوئی بھائی آپ سے ساتھ زیادہ گاڑھی اردو میں بات کرے تو حتی المکان کوشش کی جائے کہ جواب گاڑھی اردو میں ہو ، نہیں تو اردو لغات کا استعمال لازم ہے۔۔
6۔ قدیم محاورون کا استعمال یقینی بنایا جائے۔۔۔ ۔
ہر روز ایک مشکل لفظ جو دیا جائے گا اس کا جملے مین مستعمل کرنا ہر طالبہ کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ جملہ ذہن مین رچ بس جائے۔۔۔( @قرۃ العین اعوان)
7۔ کسی بھی بھائی کو یہاں دعوت نا دی جائے ، آخر کو ہم نے رعب ڈالنا ہے کوئی عام بات نہیں
8- کوشش کرکے اس دھاگے میں حاضری کو یقینی بنائیں ، اور روزانہ کچھ مشکل الفاظ کو اپنی گفتگو کو حصہ بنائیں جو نا صرف اس دھاگے میں بلکہ محفل میں اور دھاگوں میں بھی کام آ سکے ۔


قواعد و ضوابط میں کمی بیشی کی صورت میں تمام اراکین کو مطلع کر دیا جائے گا ۔ فلحال آٹھ نکات کو سامنے رکھ کے کام مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔
شکریہ
 
آخری تدوین:
Top