مشکل کام!!!

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے ایک رکن ہیں "چاند بابو" ویسے تو ان کا اصل نام ماجد ہے۔ انہوں نے واٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا ہوا ہے۔ اس گروپ میں ہر قسم کی درجنوں کتابیں روزانہ کی بنیاد پر آتی ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا آپ نے قدرت اللہ شہاب کی "شہاب نامہ" پڑھی ہے؟
ممتاز مفتی کی "علی پور کا ایلی" اور "الکھ نگری" پڑھی ہیں؟

اگر نہیں، تو پہلی فرصت میں پڑھ ڈالیے۔

ویسے کتابوں کے معاملے میں سیما آپی آپ کی صحیح رہنمائی کر سکتی ہیں۔ اور اگر انگریزی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو زیک سے رابطہ کیجیے۔

جی ضرور۔
شہاب نامہ پڑھی ہے۔ الکھ نگری البتہ نہیں پڑھی۔
سیما جی سے ضرور رہنمائی لیں گے۔
نہ جی۔۔۔ ہمیں اردو پڑھنی ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اردو محفل کے ایک رکن ہیں "چاند بابو" ویسے تو ان کا اصل نام ماجد ہے۔ انہوں نے واٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا ہوا ہے۔ اس گروپ میں ہر قسم کی درجنوں کتابیں روزانہ کی بنیاد پر آتی ہیں۔
یہ تو مٹھائی کی دکان جیسا ذکر کر دیا آپ نے۔۔۔۔
تھوڑا گُھل مل لیں محفل میں۔۔۔ پھر دیکھتے ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
کیا آپ نے قدرت اللہ شہاب کی "شہاب نامہ" پڑھی ہے؟
ممتاز مفتی کی "علی پور کا ایلی" اور "الکھ نگری" پڑھی ہیں؟

اگر نہیں، تو پہلی فرصت میں پڑھ ڈالیے۔

ویسے کتابوں کے معاملے میں سیما آپی آپ کی صحیح رہنمائی کر سکتی ہیں۔ اور اگر انگریزی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو زیک سے رابطہ کیجیے۔
ممتاز مفتی کی "لبیک" اور "تلاش" بھی شامل کر لیں اس لسٹ میں، اشفاق احمد کی "بابا صاحبا" (یقیناً زاویہ آپ نے پڑھ رکھی ہو گی)..... اور اگر یوسفی صاحب کو نہ پڑھا تو سمجھیں دال پر بگھار نہیں لگا۔۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
اور اگر یوسفی صاحب کو نہ پڑھا تو سمجھیں دال پر بگھار نہیں لگا۔۔۔۔:)

یوسفی صاحب نے اپنی پوری زندگی میں صرف چار کتابیں لکھی ہیں، دو چھوٹی ہیں اور دو ذرا بڑی ہیں۔ اور بقول بھتیجی کے کہ اگر ان کو نہیں پڑھا تو واقعی میں یہ سمجھیں کہ دال پر بگھار نہیں لگا۔
 
سیما علی

بالکل سچ کہا ماہی بٹیا نے !!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ممتاز مفتی کی "لبیک" اور "تلاش" بھی شامل کر لیں اس لسٹ میں، اشفاق احمد کی "بابا صاحبا" (یقیناً زاویہ آپ نے پڑھ رکھی ہو گی)..... اور اگر یوسفی صاحب کو نہ پڑھا تو سمجھیں دال پر بگھار نہیں لگا۔۔۔۔:)
جی زاویہ پڑھی ہے۔
باقی بگھار لگاتے ہیں ان شا اللہ جو نہیں لگا۔ فرصت کے دن آنے والے ہیں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
یوسفی صاحب نے اپنی پوری زندگی میں صرف چار کتابیں لکھی ہیں، دو چھوٹی ہیں اور دو ذرا بڑی ہیں۔ اور بقول بھتیجی کے کہ اگر ان کو نہیں پڑھا تو واقعی میں یہ سمجھیں کہ دال پر بگھار نہیں لگا۔
میرے پاس چاروں کتابیں ایک مجموعے کی شکل میں ہیں اور شام شعرِ یاراں الگ سے ہے۔۔۔ یہ تو ۵ ہوئیں!
 
شمشاد

لائبریرین
یہ شعر یاراں میں نے نہیں پڑھی اور نہ ہی دیکھی ہے۔ کیا یہ بھی مشتاق یوسفی کی کتاب ہے؟
 
Top