بڑھاپے کا علم نہیں آئے گا یا نہیں لیکن بڑھاپے کی تیاری کے لئیے ڈھیروں کتابیں میں نے جمع کر لی ہیں
آپ والے حادثے سے مجھے یہ بات یاد آئی کہ میری سعودیہ کی پہلی فلائٹ تھی اور مجھے سامان کے وزن سے متعلق اونچ نیچ کا زیادہ علم نہ تھا۔۔۔ جب سامان کا وزن ہوا تو میرے ایک بیگ کا اضافی وزن 5 کلو تھا۔۔۔ اب وہاں کھڑے حضرت مجھ پر برس پڑے کہ میں بیچاری پہلے ہی ایسے لگ رہا تھا جنگ پر جا رہی ہوں اوپر سے ان انکل کی باتیں آنسو تو ویسے ہی تیار رہتے ہیں۔۔۔ میں نے انہیں کہا کہ جی میں سٹوڈنٹ ہوں اور کچھ ماہ بعد میرے امتحان ہیں یہ اتنی ساری کتابیں ہی تو ہیں میری۔۔۔ نہیں تو ٹھیک ہے کتابیں نکال دیں (ساتھ ہی ساتھ دل ہی دل میں دعا مانگی کہ وہ واقعی کتابیں نہ نکالنے لگ جائیں ورنہ سارا ائیر پورٹ سوچے گا کہ بائیولوجی اور مستنصر حسین تاڑر اشفاق احمد ممتاز مفتی و دیگر کا کیا تعلق ہے نیز یہ کہ میرے ہینڈ کیری ہینڈ بیگ اور لیپ ٹاپ بیگ میں بھی کتابیں ہی بھری ہوئیں تھیں جن کی طرف ان کا دھیان نہ گیا ورنہ۔۔۔۔۔) بس ان انکل کو رحم آ گیا انہوں نے کہا جاو بیٹا امتحان کی اچھی تیاری کرنا۔۔۔۔اسی طرح ایک بار فاطمہ کے ساتھ جانا تھا۔۔۔ بیگ کا وزن پھر اوپر۔۔۔ گھر والوں نے کتابیں نکال دیں کہ بیٹا ہم بعد میں بھیج دیں گے
cautious: میں تو جانتی نہیں) ۔۔۔ رات میں میں نے چپکے سے ساری کتابیں بے بی بیگ میں ہینڈ پیگ میں اور ادھر ادھر فٹ کر لیں